السلام علیکم ! مبشر بھائی! یہ بتائیے کہ ہم جو شاعری آج کل کے ماحول میں کرتے ہیں، اس کے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے؟
ادریس، ڈیرہ غازی خان، پاکستان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
شاعری، موسیقی، مصوری اور آرٹ کی دیگر اقسام کے بارے میں ایک اصول ذہن نشین کر لیجیے، پھر آپ کو ان کے بارے میں کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہ رہے گی۔ کسی بھی قسم کی شاعری ہو، تو خود سے یہ سوال کیجیے کہ کیا اس سے اللہ تعالی کے ساتھ میرے تعلق پر کوئی برا اثر پڑ رہا ہے؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہو تو وہ چیز اسلام میں ممنوع ہے۔ اگر جواب نہیں میں ہو تو وہ جائز ہے۔
عشقیہ شاعری کے بارے میں میرا تجربہ یہ ہے کہ اس سے اللہ تعالی کے ساتھ میرے تعلق پر برا اثر پڑتا ہے اور مجھ پر غفلت طاری ہوتی ہے، اس وجہ سے میں اس سے پرہیز کرتا ہوں۔ ہاں اگر اس شاعری کو اپنے شریک حیات سے متعلق کر لیا جائے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ آپ بھی اسی طرح ہر چیز کے بارے میں خود سے سوال کر کے درست نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔
والسلام
محمد مبشر نذیر
Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.