سوال: وراثت میں مرد کا حصہ عورت کی نسبت دوگنا کیوں رکھا گیا ہے؟ کیا یہ نا انصافی نہیں؟
جواب: اسلام کے قانون معاشرت کے مطابق عورت کی کفالت مرد کی ذمہ داری ہے۔ شادی کے وقت مرد عورت کو مہر کی صورت میں ایک مناسب رقم ادا کرنے کا پابند ہے۔ اس کے بعد وہ ساری زندگی عورت اور بچوں کے نان نفقے کا خرچ اٹھاتا ہے۔ اس ضمن میں عورت پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ اس لئے وراثت میں اگر مرد کا حصہ دوگنا رکھا گیا ہے تو یہ ناانصافی نہیں بلکہ عین انصاف کا تقاضا ہے۔
یہ الگ بات ہے کہ ہماری دیہاتی معاشرت میں خواتین کو اس حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ یہ دین اور اخلاقیات کے تمام اصولوں کے خلاف ہے۔ جو لوگ دین پر ایمان رکھتے ہوئے ایسی حرکت کے مرتکب ہوتے ہیں، انہیں اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے اور اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو ان کا حق دینا چاہیے۔
محمد مبشر نذیر
August 2006
Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.