کیا بیوٹی پارلر کا کاروبار جائز ہے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ

بیوٹی پارلر کا کاروبار کرنا یا اس میں پیسہ لگانا جائز ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ آپ سے ایک ذاتی سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کیا تصویر نہیں بنواتے؟ انٹرنیٹ پر کبھی آپ کی تصویر نہیں دیکھی ؟ جبکہ دیگر بہت سے علماء کی تصاویر نیٹ پر دستیاب ہیں۔

عاصم

کراچی، پاکستان

جنوری 2012

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

خاتون اگر اپنے شوہر کے لیے بنتی سنورتی ہے تو یہ ایک اچھا عمل ہے لیکن اگر وہ کسی اور کے لیے ایسا کرتی ہے تو غلط ہے۔ بیوٹی پارلر چلانے والی خاتون ہر گاہک سے پوچھ تو نہیں سکتی کہ تم ایسا شوہر کے لیے کر رہی ہو یا کسی اور کے لیے کہ یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے۔ اس وجہ سے اس کے کاروبار میں تو بظاہر کوئی قباحت نہیں ہے۔ اگر اس کاروبار میں کوئی انوسٹمنٹ بھی کرتا ہے تو حرج کی بات نہیں ہے۔  ہاں ہمارے ہاں اس کاروبار کی آڑ میں دوسرے ناجائز کام ہوتے ہیں، وہ غلط ہیں اور اگر ایسی صورت ہو تو پھر انوسٹمنٹ جائز نہیں۔

میں تعلیمی مقاصد کے لیے تصویر کے جواز کا قائل ہوں البتہ اپنی تصویر کو نیٹ پر پبلش کرنا مجھے خود نمائی لگتا ہے جس کی وجہ سے ایسا نہیں کرتا۔ مذہبی لوگوں کی تصاویر کے ساتھ عموماً یہ ہوتا ہے کہ بعد کی نسلوں میں ان کے ذریعے فتنہ پیدا ہوتا ہے۔ اس وجہ سے انہیں اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

والسلام

محمد مبشر نذیر

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

کیا بیوٹی پارلر کا کاروبار جائز ہے؟
Scroll to top