السلام علیکم مبشر بھائی
آجکل کے علماء آخر ہر وقت آپس میں لڑتے کیوں رہتے ھیں ؟
ولسلام
محمد علی، پاکستان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دلچسپ سوال کیا ہے۔ اگر آپ کوئی متعین مسئلہ بتا سکیں تو اس کی وجہ بیان کر سکتا ہوں۔ ویسے عمومی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں انہیں اختلاف رائے کے آداب نہیں سکھائے جاتے اور خود سے مختلف رائے رکھنے والوں کے ساتھ مثبت رویہ نہیں سکھایا جاتا۔ اگر اس کی صحیح تربیت کر دی جائے تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ جو لوگ واقعتاً عالم دین ہیں اور انہوں نے اپنی دینی تعلیم مکمل کی ہے، وہ عام طور پر ایسا نہیں کرتے۔ جن حضرات کی صحیح اخلاقی اور دینی تربیت نہیں ہوئی ہوتی، وہ عام طور پر دوسروں کے خلاف طعن و تشنیع اور لڑائی جھگڑا کرتے ہیں۔
سائنسدانوں، وکلاء اور زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین میں بھی اختلاف رائے ہوتا ہے اور شدید بحثیں ہوتی ہیں مگر ان کے ہاں فرقہ واریت اور جھگڑے پیدا نہیں ہوتے کیونکہ انہیں اختلاف رائے کے آداب سکھائے گئے ہوتے ہیں۔
والسلام
محمد مبشر نذیر
Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.