امت مسلمہ زوال پذیر کیوں ہے؟

سوال: دور جدید میں ہم دیکھتے ہیں کہ غیرمسلم اقوام  مادی اعتبار سے اپنے عروج پر ہیں۔ اس کے برعکس امت مسلمہ زوال کا شکار ہے۔ ایک دور تھا جب ہم نے سپر پاور کی حیثیت سے دنیا کے بڑے حصے پر حکومت کی ہے ۔ کیا وجہ ہے کہ ہم زوال کا شکار ہو گئے اور غیر مسلم مغربی اور ایشیائی اقوام ترقی کرگئیں اور اب وہ سپر پاور کی حیثیت سے ہم پر حکومت کر رہی ہیں؟

جواب:  قوموں کے عروج و زوال سے متعلق اللہ تعالیٰ کا ایک قانون ہے جو مسلم و غیر مسلم تمام اقوام پر یکساں لاگو ہوتا ہے۔ اس قانون کے مطابق اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ایسی اقوام کو عروج بخشا ہے جن میں یہ دو خصوصیات پائی جاتی ہوں۔

۔۔۔۔۔۔ علمی اعتبار سے وہ اپنی ہم عصر اقوام سے ممتاز ہوں۔  سائنس اور ٹیکنالوجی میں کوئی ان کا ہم پلہ نہ ہو۔ ان کا سیاسی، اقتصادی ، سماجی نظام دوسروں سے بہتر ہو اور دوسری اقوام کے مقابلے میں وہ بہتر وسائل اور توانائی کے ذرائع کو کنٹرول کر سکتی ہوں اور ان کا استعمال بھی دوسروں سے بہتر طریقے سے کر سکتی ہوں۔

۔۔۔۔۔۔ اخلاقی اعتبار سے وہ دوسری اقوام سے بہتر درجے پر فائز ہوں۔  ان اخلاقیات میں بالخصوص سچائی، دیانت داری،ملک و ملت کے لئے قربانی کا جذبہ،  کام کرنے کا اعلیٰ معیار، وفاداری، ملکی اور بین الاقوامی معاہدوں کا احترام، اپنی قوم کے اچھے افراد کے لئے احترام وغیرہ شامل ہیں۔ 

(High Standards in Work Ethics)

          جب تک امت مسلمہ ان دونوں معیارات پر اپنے زمانے کی دیگر اقوام کے مقابلے میں نسبتا بہتر مقام پر موجود رہی، دنیا میں اسی کا سکہ چلتا رہا۔  عالمی تجارت اور  دنیا کے سیاسی معاملات اسی کی مرضی سے چلتے رہے، لیکن جب امت مسلمہ ان دونوں معیارات میں اپنی معاصر اقوام سے پیچھے رہ گئی اور دنیا کا اقتدار دوسری اقوام کو منتقل ہوا۔  اب بھی اگر ہم چاہتے ہیں کہ امت مسلمہ کا عروج واپس آجائے تو اس کے لئے مسلمانوں کو علمی اور اخلاقی اعتبار سے بہتر بنانا ہوگا ورنہ ہمارا ہر خواب محض ایک سراب بن کر رہ جائے گا۔

محمد مبشر نذیر

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

امت مسلمہ زوال پذیر کیوں ہے؟
Scroll to top