بدعات پر تنقید  کیسے کی جائے؟

سوال: ڈئیر مبشر! معاشرے میں رائج ایک بدعت کے موضوع پر ایک تحریر  پیش کر رہا ہوں۔ اس پر تبصرہ کیجیے۔

عامر گزدر، کراچی، پاکستان

جواب: محترم عامر بھائی

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ کی تحریر دیکھی۔ تحریر کی پریزنٹیشن کے بارے میں چند باتیں پیش خدمت ہیں۔

آپ کے تحریر کردہ جوابات کو دیکھ کر یہ تاثر محسوس ہوتا ہے کہ مخاطب کے بارے میں فرض کر لیا گیا ہے کہ وہ بھی دین کو سمجھنے کے اصول و مبادی کو نہ صرف جانتا ہے بلکہ ان کا قائل بھی ہے، جن کا مطالعہ آپ کر چکے ہیں۔

حقیقت اس سے مختلف ہے۔ ہمارے عوام کی اکثریت کے نزدیک دین کا ماخذ قرآن و سنت نہیں بلکہ ان کے اپنے مولوی صاحب یا پیر صاحب ہیں۔ لوگ بہت سے ایسے  لا یعنی اعمال کو نہ صرف اپنائے ہوئے ہیں بلکہ انہیں دین  کا حصہ سمجھتے ہیں اور ان کی پیروی کو پورے مذہبی جذبے سے سرانجام دیتے ہیں۔ اسے پیش نظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ بات کا آغاز اصول سے کیا جائے۔ اور اسے لوگوں کے ذہنوں میں راسخ کیا جائے۔

جو نظریات کوئی شخص سالوں میں اختیار کر چکا ہوتا ہے، اس سے اسے ہٹانا آسان نہیں ہوتا۔ اس کے لئے علم نفسیات  کا طریقہ استعمال ہوتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تبدیلی لانے سے پہلے ان فریز کیا جائے۔

Unfreeze-Change-Refreeze

میرے خیال میں تحریر کا آغاز اس طرح سے ہونا چاہیے تھا: تمام مسلمان اس بات پر متفق ہیں کہ دین کا تنہا ماخذ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات والا صفات ہے۔کسی بھی عمل کو دین قرار دینے کے لئے ضروری ہے کہ اس کا آغاز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے ہوا ہو۔۔۔۔ اس کے بعد آپ یہ بیان کرتے کہ آپ کے ارشادات اور افعال کا ریکارڈ حدیث کی صورت میں موجود ہے۔ اس پورے ذخیرے کا جائزہ لیا جائے تو کوئی ایسی صحیح یا ضعیف حدیث نہیں ملتی جس میں اس عمل کی طرف اشارہ کیا گیا ہو۔

یہ پیراگراف دراصل مخاطب کو ان فریز کرتا۔ اس کے بعد آپ کا اصل جواب ان کے ذہنوں کو تبدیل کرتا اور آرٹیکل کا آخری حصہ ری فریز یعنی نئے نقطہ نظر پر ان کو آمادہ کرتا۔

اس کے علاوہ یہ بھی کوشش کیجیے کہ معاشرے میں رائج غلط تصورات کے بارے میں مخاطب کے ذہنوں میں زیادہ سے زیادہ سوالات پیدا کیجیے۔ سوالات ان فریز کرنے میں بہت معاون ثابت ہوا کرتے ہیں۔

امید ہے کہ یہ تفصیل مددگار ہو گی۔

والسلام

محمد مبشر نذیر

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

https://mubashirnazir.org/category/islamic-studies/islamic-studies-english/quranic-studies-english-lectures/

تعمیر شخصیت لیکچرز

بدعات پر تنقید  کیسے کی جائے؟
Scroll to top