سوال: دور جدید میں غیر مسلم اقوام میں اسلام کی دعوت پھیلانے کے لئے کرنے کا سب سے بڑا کام کیا ہے؟
جواب: نہ صرف غیر مسلم اقوام بلکہ خود مسلمانوں کو مخاطب کر کے کرنے کا سب سے بڑا کام یہ ہے کہ اسلام کا جو غلط تاثر امپریشن دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے، اس کو درست کیا جائے۔ غیر مسلموں کے سامنے اسلام کی جو تصویر پیش کی جاتی ہے اس کے مطابق اسلام ایک وحشیانہ اور ظلم و تعدی کو روا رکھنے والا مذہب ہے۔ اس کے لئے چن چن کر قرون وسطیٰ کے بعض فقہا کے اجتہادات کی مثالیں دی جاتی ہیں اور ان کے ذریعے اسلام کا امیج خراب کیا جاتا ہے۔ خود مسلمانوں کے ہاں بھی دین سے متعلق بے شمار غلط تصورات موجود ہیں۔ دین اسلام کی دعوت کو انہی چیزوں کی اصلاح پر مرکوز کرنا چاہئے اور اقوام عالم کے سامنے اسلام کا درست امیج پیش کرنا چاہیے۔
محمد مبشر نذیر
Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.