انبیاء کا شجرہ نسب کیا ہے؟

سوال: حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک جتنے مشہور انبیاء کا ذکر قرآن مجید میں ہے۔ کیا آپ مجھے ان کا سلسلہ نسب بتائیں گے کہ ان کا آپس میں نسب کہاں جا کر ملتا ہے۔ یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک پشت در پشت سلسلہ نسب، اسی طرح حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت ابراہیم علیہ السلام تک سلسلہ نسب بتائیے۔

عبداللہ، سیالکوٹ، پاکستان

جواب: حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام سے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا شجرہ نسب آپ کو سیرت کی کسی بھی کتاب میں مل جائے گا۔ بلکہ الرحیق المختوم میں حضرت آدم علیہ السلام تک یہ شجرہ دیا ہوا ہے۔ یہ بھی آپ کو نیٹ پر مل جائے گی۔ گوگل پر سرچ کر لیجیے۔ بلکہ اس لنک پر انبیاء کرام کا پورا شجرہ دیا ہوا ہے۔ 

http://www.bizbrowse.com/Religion/Islam/tree.htm

سیدنا ابراہیم سے آدم علیہما الصلوۃ والسلام کا شجرہ نسب بائبل کی کتاب پیدائش سے منقول ہے۔ اگر آپ کوئی بھی بائبل دیکھ لیں تو اس کے پہلے دو تین صفحات میں یہ شجرہ مل جائے گا۔ بعض اہل علم کی رائے میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے اوپر کے شجرہ میں بہت سی کڑیاں غائب ہیں یعنی یہ صرف مشہور سرداروں کے نام ہیں اور دو ناموں کے بیچ میں کئی کئی نام غائب ہو سکتے ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بعد کے انبیاء انہی کی اولاد ہیں۔

محمد مبشر نذیر

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

انبیاء کا شجرہ نسب کیا ہے؟
Scroll to top