کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں نفسیاتی غلامی بڑے پیمانے پر موجود رہی ہے؟

ہمارے نزدیک مسلمانوں میں نفسیاتی غلامی کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کی وجوہات تین ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔ بنو عباس کے عہد میں بادشاہ کو مقدس بنا دے کر اسے تنقید سے ماوراء قرار دے دیا گیا۔ اس عقیدے کو پوری قوت کے ساتھ مسلمانوں میں پھیلا دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔ اندھی تقلید کو مسلم علماء کے مابین ایک مقدس سماجی ادارے کی صورت میں رائج کر دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔ استاذ و شاگرد اور پیر و مرید کے درمیان ایسے تعلقات کو فروغ دے دیا گیا  جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نفسیاتی غلامی پھیلتی چلی گئی۔

اس قسم کی غلامی کے ارتقاء کی تفصیلات باب 15 میں اور اس کو پھیلانے کے طریق کار کو باب 19 میں بیان کیا گیا ہے۔ جو احباب ان تفصیلات کا مطالعہ کرنا چاہیں، وہ ان ابواب کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں نفسیاتی غلامی بڑے پیمانے پر موجود رہی ہے؟
Scroll to top