اللہ تعالی کے نام کا ادب

سوال: اللہ کا پورا نام تو لوگ بولتے ہیں، مجھے وہ پورا لفظ بتا دیجیے۔ جیسے کہ پیارے نبی حضرت محمد کے نام نامی کے ساتھ “صلی اللہ علیہ وسلم ” پڑھتے ہیں۔ مجھے اللہ کے نام کے ساتھ جو بولتے ہیں، اس کا مطلب بھی بتا دیں۔ ہم لوگ اللہ کو تم یا تو کہہ کر پکارتے ہیں۔ جیسا کہ کہتے ہیں کہ “یا اللہ تو بہت مہربان ہے۔ تو معاف کرنے والا ہے۔ ” اللہ کو آپ کہہ کر کیوں نہیں پکارتے۔ اگر میں اللہ کو آپ کہہ کر بات کیا کروں تو کیا اس میں کوئی حرج ہے؟

عبداللہ ، سیالکوٹ، پاکستان

جواب: اللہ تعالی کے نام کے ساتھ عزوجل  (وہ عزت و جلال والا ہے) یا جل جلالہ  (اس کی جلالت شان بہت عظمت و جلال والی ہے ) یا سبحانہ و تعالی (وہ پاک اور بلند ہے) کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی جو الفاظ اس کی شان کے لائق ہوں، استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

اردو میں اللہ تعالی کے لئے “تو” کا صیغہ استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اردو بنانے والوں نے اسے اللہ تعالی کے ساتھ خاص قربت اور محبت کے طور پر اختیار کیا ہے اور ایسا صرف اللہ تعالی ہی کے ساتھ خاص ہے۔ اس سے ہرگز بے ادبی ان کی مراد نہیں تھی۔  بعض لوگ بے تکلفی کے اظہار کے لئے بھی یہ صیغے استعمال کرتے ہیں۔ “آپ” کے استعمال میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

محمد مبشر نذیر

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

اللہ تعالی کے نام کا ادب
Scroll to top