السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم مبشر نذیر بھائی ، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ شریعت میں رہبانیت کا کیا حکم ہے؟
ارمان
جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ارمان بھائی
آپ کے سوال کا جواب اللہ تعالی نے قرآن مجید میں دے دیا ہے۔ ارشاد ہے۔
ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَىٰ آثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَاهُ الْإِنْجِيلَ وَجَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَأْفَةً وَرَحْمَةً وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا ۖ فَآتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ۔
پھر انہی کے نقش قدم پر ہم نے اپنے اور رسول بھی بھیجے اور عیسیٰ ابن مریم کو بھی انہی کے نقش قدم پر بھیجا۔ انہیں انجیل عطا کی اور ان کے پیرو کاروں کے دلوں میں نرمی اور رحمت ڈال دی، مگر رہبانیت انہوں نے خود ہی ایجاد کر لی تھی۔ ہم نے اُسے اُن پر کوئی فرض نہیں کیا تھا۔ یہ بات ، البتہ ضرور فرض کی تھی کہ وہ اللہ تعالی کی محبت چاہیں۔ سو انہوں نے اُس کے حدود، جس طرح کہ چاہیے تھا، ملحوظ نہیں رکھے۔تاہم اُن میں سے جو لوگ ایمان پر قائم رہے، اُن کا اجر ہم نے انہیں عطا فرمایا، مگر اُن میں سے زیادہ نافرمان ہی نکلے۔ (الحدید 57:27)
Monasticism during 300CE
اب آپ کا اگلا سوال یہ ہو گا کہ عیسائی حضرات کے ہاں تو رہبانیت آ گئی تو مسلمانوں میں یہ کیسے آ پہنچی اور اس کا سبب کیا بنا۔ تو پھر آپ کو رہبانیت اور صوفی ازم کی تاریخ پڑھنی ہو گی۔ اس کے لئے کتاب اور لیکچرز کے لنکس حاضر خدمت ہیں۔
تقابلی مطالعہ کی کتابیں
ماڈیول 5 ۔۔۔ تصوف اور اس کے ناقدین
لیکچرز: تہذیبی عروج ۔۔۔ امت مسلمہ میں علوم کا ارتقاء ۔۔۔ تصوف کا ابتدائی دور ۔۔۔ پہلا دور
تہذیبی عروج ۔۔۔ امت مسلمہ میں علوم کا ارتقاء ۔۔۔ تصوف کا ارتقائی دور ۔۔۔ دوسرا دور
تہذیبی عروج ۔۔۔ امت مسلمہ میں علوم کا ارتقاء ۔۔۔ عوامی تصوف کا دور ۔۔۔ تیسرا دور
ملینیم اور مسیحا تحریکوں کا تعارف یعنی 1000 سال کےبعد نئی تحریکیں
Send questions at mubashirnazir100@gmail.com.