خضر علیہ السلام کون ہیں نبی ولی فرشتہ یا جن؟ انکی حقیقت کیا ہے؟

سوال: سلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خضر علیہ السلام کون ہیں نبی ولی فرشتہ یا جن؟ اور کیا وہ ابھی تک زندہ ہیں تصوف میں ان سے۔ ملاقات کے بہت سے واقعات منسوب کیے جاتے ہیں انکی حقیقت کیا ہے؟

محمد جعفر، گوکک، کارناٹک، انڈیا

سوال: السلام و علیکم، آپکی تحریریں اور بکس  پڑھ کر ہمیشہ علم کے نئے نئے گوشوں تک رسائی پائی۔اللہ کریم آپکے علم میں مزید اضافہ فرمائے۔

 جناب خضر، جو روایتی مسلم فکر میں حضرت خضر علیہ السلام کی حیثیت سے معروف ہیں،  انکی شخصیت کا ایسا ہیولیٰ تیار کیا گیا ہے جس سے ہر زمانے میں اہل تصوف کی رہنمائی کا کام لیا جاتا رہا ہے. ان کے بارے بعض واقعات پڑھ کے ایسے لگتا ہے کہ جناب خضر کی شخصیت ایک زندہ کراماتی شیخ کی ہے جو اسرارِ الٰہی میں انبیاء پر بھی فائق ہے۔ان سے منسوب قصے اور کرامات پڑھ کے ان کے بارے  ذہن میں سوال پیدا ہوتا کہ کیا واقعی حضرت خضر اس دنیا میں موجود ہیں؟ جیسا کہ پڑھنے میں آتا کیا واقعی صوفیا سے انکی ملاقاتیں ہوتی ہیں؟ وہ بعض کو نظر آتے ہیں؟قرآن و حدیث میں کوئی انکے بارے ذکر ہے؟ ان سے منسوب واقعات کس قدر سچے ہیں؟

شہزاد افسر ملک، چکوال، پاکستان

جواب: حضرت خضر علیہ الصلوۃ والسلام کے معاملے میں جتنے سوالات ہیں، ان کا جواب صرف اور صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی دے سکتے ہیں۔  اس کے لیے آپ  احادیث کی تمام کتابیں پڑھ لیں اور ان کی جانچ پڑتال بھی کر لیں کہ وہ قابل اعتماد احادیث ہیں یا کوئی جعلی حدیث ہے؟ ایسا کریں گے تو آپ معلوم حاصل کریں گے۔ رہے صوفیا تو ان کے بارے میں صحیح مسلم کے مصنف امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کر دیا ہے کہ وہ نیکی تو بہت کرتے ہیں لیکن ان کی زبان سے   جعلی احادیث بہت زیادہ ملتی ہیں۔ اس کے لیے آپ نے جعلی احادیث ڈھونڈنی ہوں تو آپ کو صوفیا کے سب سے بڑے عالم امام غزالی صاحب کی کتاب میں مل جاتا ہے۔

اس سے یہ کنفرم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ کسی اور انسان کی کوئی بات ہے تو یہ درست بھی ہو سکتی ہے اور غلط بھی۔ اس میں کبھی بھی  عقیدہ نہیں بن سکتا کیونکہ عقائد تو صرف اور صرف قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد کی بنیاد پر مل سکتا ہے۔ 

اس میں آپ سے مشورہ کروں گا کہ آپ علوم الحدیث کی کتابیں پڑھ لیجیے اور لیکچرز ضرور سن لیجیے گا تاکہ آپ خود حدیث کو چیک کر سکیں۔  

Hadith

Books: https://drive.google.com/file/d/0B5mRw5mEUHv9bHhfenVvTW1KeVZjUnhSaUdZVTEwRE9SMk80/view?usp=drive_web

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9UFlHOHg3M0NOZXc

Lectures

کہانیوں  میں لوگوں نے حضرت خضر علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ملاقات بھی کروا دی تھی۔ کہانیوں کی حیثیت یہی ہے کہ وہ  حقیقت نہیں ہوتی ہے بلکہ محض گپ شپ  اور قصے کہانیاں ہی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 

خاص کر جیسا کہ حضرت موسی علیہ السلام اور حضرت خضر کا واقعہ مشہور ہے جس میں انکو حضرت موسی علیہ السلام کے مقابلے میں زیادہ علم والا بیان کیا جاتا ہے؟ اگر وہ خیالی شخصیت نہیں ہیں واقعی وجود رکھتے تو انکی کیا سٹیٹس ہے۔

قرآن مجید میں ان کا ذکر آیا ہے جس میں ان کا جو عمل ہوا ہے، اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ حضرت خضر علیہ الصلوۃ والسلام ایک فرشتے تھے ۔ انہوں نے ایک لڑکے کو قتل کیا تھا جس نے کوئی جرم نہیں کیا تھا۔ اگر حضرت خضر علیہ الصلوۃ والسلام انسان ہوتے تو ان کے لیے تو کبھی جائز ہی نہیں تھا کہ وہ ایک لڑکے کو قتل کر لیتے کیونکہ قرآن اور تورات کے مطابق ی  بہت بڑا گناہ اور جرم تھا۔ اسی بنیاد پر حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے اعتراض بھی کر دیا کیونکہ آپ تورات کو اچھی طرح جانتے تھے۔  کچھ ٹائم کے بعد خضر علیہ الصلوۃ والسلام نے وجہ بتا دی کہ مستقبل میں وہ والدین کو تکلیف پہنچائے گا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مستقبل کا خضر علیہ الصلوۃ والسلام کو کیسے علم ہوتا اور مستقبل کی بنیاد پر وہ کسی کو قتل تو نہیں کر سکتے تھے۔ اس سے یہ کنفرم ہوتا ہے کہ وہ فرشتے تھے اور اللہ تعالی نے انہیں حکم دیا تھا ورنہ وہ خود کچھ نہ کر سکتے تھے۔ 

ایک عام مسلمان کو انکے بارے کیا عقیدہ رکھنا چاہیے؟   قرآن و حدیث و مستند حوالہ جات سے جواب درکار  ہے۔

اس کا عقیدہ وہی ہو سکتا ہے جو قرآن مجید میں ہے۔ قرآن مجید میں اس کا ایک واقعہ ہی بیان کیا ہے اور بس وہ اتنا ہی یقین ہے کہ خضر اور موسی علیہم الصلوۃ والسلام سے ملاقات ہوئی تھی جس میں تین عمل کیے گئے تھے۔ 

جہاں تک احادیث کا تعلق ہے تو اس میں میں نے صرف لفظ خضر ہی لکھ کر سرچ کی ہے تو اس میں یہ بات آئی ہے۔ سرچ کرنے کے لیے یہ ویب سائٹ اچھی ہے کہ اس میں تمام روایات کو اکٹھا کر لیا گیا ہے اور اس میں جانچ پڑتال بھی شامل ہے۔  اس کے علاوہ دیگر ویب سائٹس بھی ہیں جن میں آپ سرچ کر سکتے ہیں۔ 

http://hadith.islam-db.com/

اس حدیث میں خضر کا ذکر ہے لیکن یہاں تو جنت کے سبز پرندوں کا ذکر ہے۔ اس میں حضرت خضر علیہ الصلوۃ والسلام کی بات ہی نہیں ہے بلکہ سبز پرندوں کی بات ہے۔ لفظ خضر  کا معنی بھی سبز رنگ ہے۔ 

http://hadith.islam-db.com/single-book/24/%D8%A7%D9%84%D8%AC%D9%87%D8%A7%D8%AF-%D9%84%D8%A7%D8%A8%D9%86-%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D9%83/0/60

اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی بات نہیں ہے بلکہ کوئی عبدالرحمان صاحب نے بات کی ہے جس میں انہوں نے محض سبز کپڑوں کی بات کی ہے۔ 

http://hadith.islam-db.com/single-book/25/%D8%A7%D9%84%D8%B2%D9%87%D8%AF-%D9%88%D8%A7%D9%84%D8%B1%D9%82%D8%A7%D8%A6%D9%82-%D9%84%D8%A7%D8%A8%D9%86-%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D9%83/12177/1459

اس حدیث میں  بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات نہیں ہے بلکہ کوئی سلیمان صاحب نے بات کی ہے جو ملازموں کے رویے پر  خضر کہہ دیا ہے۔ 

http://hadith.islam-db.com/single-book/25/%D8%A7%D9%84%D8%B2%D9%87%D8%AF-%D9%88%D8%A7%D9%84%D8%B1%D9%82%D8%A7%D8%A6%D9%82-%D9%84%D8%A7%D8%A8%D9%86-%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D9%83/12087/69

یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات ہے لیکن یہ حدیث ضعیف (کمزور اور ناقابل اعتماد) ہے۔ اس میں بھی خضر سے مراد سبز پرندوں کی بات ہے۔ 

http://hadith.islam-db.com/single-book/24/%D8%A7%D9%84%D8%AC%D9%87%D8%A7%D8%AF-%D9%84%D8%A7%D8%A8%D9%86-%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D9%83/0/61

یہ حدیث بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی  نہیں ہے بلکہ محمد جہادہ صاحب کی بات ہے جس میں انہوں نے قرآن مجید کی آیات بیان کی ہے جن میں سبز کلر کا ذکر ہے۔  مجھے تو بس یہی روایات ملی ہیں جن سے کوئی عقیدہ نہیں بن سکتا ہے۔  آپ خود مزید ڈھونڈ لیجیے تو پھر آپ فیصلہ کر سکتے ہیں۔ 

http://hadith.islam-db.com/single-book/25/%D8%A7%D9%84%D8%B2%D9%87%D8%AF-%D9%88%D8%A7%D9%84%D8%B1%D9%82%D8%A7%D8%A6%D9%82-%D9%84%D8%A7%D8%A8%D9%86-%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D9%83/12177/1514

بنیادی طور پر یہی دیکھ لیجیے کہ  حضرت خضر علیہ الصلوۃ والسلام کا جو عمل قرآن مجید میں بیان ہوا ہے، اس سے یہی کنفرم ہوتا ہے کہ وہ فرشتے ہی تھے۔ وہ انسان یا جن نہیں تھے ورنہ وہ بچے کو قتل نہیں کر سکتے تھے۔ اگر وہ انسان ہوتے تو پھر حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام انہی کو پکڑ کر ان پر مقدمہ کر لیتے۔ فرشتے خود کوئی عمل نہیں کر سکتے بلکہ اللہ تعالی انہیں حکم دیتا ہے تو وہ عمل کر سکتے ہیں۔ ان کی حیثیت بالکل ربورٹ کی طرح ہوتی ہے کہ وہ خود کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے ہیں۔ 

اس لوکیشن کا اندازہ بھی ہے جو میں نے اس لیکچر اور سفرنامے میں لکھا ہے۔

بہت سی کہانیوں میں صوفیا نے یہ ایجاد کر دیا کہ ان میں وہی طاقتیں موجود ہیں جو حضرت خضر علیہ الصلوۃ والسلام پر حاصل ہیں۔ اس کی تفصیل آپ میری اس کتاب صوفیا کے ارشادات اور دلائل دیکھ سکتے ہیں۔ حقیقتاً یہی ہوتا ہے کہ صوفیا یہی فرماتے ہیں کہ آپ میرے حکم پر سوال یا اعتراض نہ کیجیے گا۔  میں نے انہی کی  اوریجنل کتابوں سے ان کے ارشادات بیان کر دیے ہیں۔ 

Comparative Studies

Urdu: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9OWdvT0hDTGhmclU

والسلام

محمد مبشر نذیر 

 اسلامی کتب کے مطالعے اور دینی کورسز کے لئے وزٹ کیجئے اور جو سوالات ہوں تو بلاتکلف ای میل کر دیجیے گا۔

www.mubashirnazir.org and mubashirnazir100@gmail.com

تعلیمی و تربیتی کورسز کے ویب لنکس

 اسلامک اسٹڈیز کی کتابیں اور لیکچرز

Islamic Studies – English

Quranic Studies – English Books

علوم القرآن ۔ کتابیں

علوم القرآن اردو لیکچرز

Quranic Studies – English Lectures

Quranic Arabic Language 

Quranic Arabic Language Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice English

Methodology of Hadith Research English

علوم الحدیث سے متعلق کتابیں

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات

علوم الحدیث اردو لیکچرز

علوم الفقہ پروگرام

Islamic Jurisprudence علم الفقہ

مسلم تاریخ ۔ سیاسی، تہذیبی، علمی، فکری اور دعوتی تاریخ

امت مسلمہ کی علمی، فکری، دعوتی اور سیاسی تاریخ لیکچرز

اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات

تعمیر شخصیت کتابیں، آرٹیکلز اور لیکچرز

تعمیر شخصیت کا طریقہ کار

Personality Development

Books https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1ntT5apJmrVq89xvZa7Euy0P8H7yGUHKN

علوم الحدیث: ایک تعارف

مذاہب عالم  پروگرام

Impartial Research امت مسلمہ کے گروہوں کے نقطہ ہائے نظر کا غیر جانب درانہ تقابلی مطالعہ

تقابلی مطالعہ پروگرام کی تفصیلی مضامین کی فہرست

کتاب الرسالہ از امام محمد بن ادریس شافعی

Quranic Studies – English Lectures

Islamic Studies – Al-Fatihah 1st Verse & Al-Baqarah 2nd Verse
Islamic Studies – Al-Imran – 3rd Verse
Islamic Studies – Al-Nisaa – 4rd Verse
Islamic Studies – Al-Maidah – 5th Verse Quran – Covenant – Agreement between Allah & Us
Islamic Studies – The Solution of Crisis in Madinah during Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – Quran Verses 24 & 33
Islamic Studies – The Forecast of Victory of Prophet Muhammad – Quran 47-114
Islamic Studies – Al-Anfaal – 8 Quranic Verse – Policies of War
Islamic Studies – Al-Taubah – 9 Quran Verse – The Result of Victory
Quranic Studies
Comments on “Quranic Studies Program”
Quranic Arabic Program – Lectures

علوم القرآن اردو لیکچرز

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرۃ 1-2
علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ آل عمران ۔۔۔ قدیم امت مسلمہ اہل کتاب عیسائی امت  کی اصلاح اور نئی امت مسلمہ کا تزکیہ نفس 3
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ النساء ۔۔۔تعمیر شخصیت کے لیے شریعت سے متعلق احکامات اور سوالات کا جواب 4 
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ المائدہ ۔۔۔ امت مسلمہ کا اللہ تعالی سے  آخری معاہدہ  5
علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت اور عہد رسالت میں جزا و سزا کا پریکٹیکل تجربہ   6-9
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب   10-24
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب 25-33
علوم القرآن کا مطالعہ ۔  مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی پیش گوئی   34-49
علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب 50-66
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب  + رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی بشارت 67-114

Hadith Research English Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice
Methodology of Hadith Research

علوم الحدیث اردو لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات
اصول الحدیث لیکچرز
علوم الحدیث: ایک تعارف

Personality Development

تعمیر شخصیت لیکچرز

تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  مثبت  شخصیت  کی  وابستگی
تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  منفی  شخصیت  سے  نجات
اللہ  تعالی  اور  اس  کے  رسول  کے  ساتھ  تعلق اور انسانوں  کے  ساتھ  رویہ
Leadership, Decision Making & Management Skills لیڈرشپ، فیصلے کرنا اور مینجمنٹ کی صلاحیتیں
اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟
قرآن اور بائبل کے دیس میں
 ۔۔۔۔۔۔ قرآن اور بائبل کے دیس میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی مخصوص علاقے سعودی عرب، اردن، فلسطین اور مصر
سفرنامہ ترکی
اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں
Strategic Planning in Religious Research حکمت عملی سے متعلق دینی احکامات
Social Sciences سماجی علوم
مذہبی برین واشنگ اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی
اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی میں عبادت سے متعلق عملی احکامات
Economics & Finance دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ اکنامکس اور فائنانس
Finance & Social Sciences دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ معاشرت اور سوشل سائنسز 
 (Political Science) دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ سیاست 
(Schools of Thought) علم الفقہ کی تاریخ اور فقہی مکاتب فکر

امت مسلمہ کی علمی، فکری، دعوتی اور سیاسی تاریخ

BC 250,000 to 610CE نبوت محمدی سے پہلے کا دور ۔۔۔ حضرت آدم سے لے کر محمد رسول اللہ کی نبوت تک
571CE-632CE عہد رسالت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مذہبی، علمی، دعوتی، سیاسی  اور تہذیبی تاریخ
عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات
عہد صحابہ اور تابعین کی سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 632-750
 امت مسلمہ کی تہذیبی عروج کا دور : سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ750-1258
 تہذیبی جمود اور زوال کا دور اور پھر  ریکوری: سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1258-1924
 امت مسلمہ  کی  ریکوری  کا دور  ۔۔۔  سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1924سے آج تک
اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ
مسلم دنیا اور ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی
نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟
Comments on “The History of Abolition of Physical & Intellectual Slavery in Islam”

خضر علیہ السلام کون ہیں نبی ولی فرشتہ یا جن؟ انکی حقیقت کیا ہے؟
Scroll to top