سوال: بیع عینہ کیا چیز ہے اور اس میں کیا سود ہوتا ہے؟
ڈاکٹر ثوبان انور، فیصل آباد
جواب: کچھ دن پہلے آپ سے ایگرکلچر کے خلاف حدیث کی بات چلی تھی۔ ابھی میں نے وہ حدیث دیکھی ہے تو اس میں پورا سیاق و سباق مل جاتا ہے۔ اصل حدیث کا تعلق اس حالت میں تھا جب کئی لوگ سود کھانے کا بہانہ بیع عینہ کے ذریعے کرتے تھے تو انہی پر ذلت فرمائی۔ حدیث یہ ہے:
حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب آپ بیع عینہ کریں گے، جانوروں کی دم کے ساتھ(ان کی دیکھ بھال) میں مصروف ہو جائیں گے، کھیتی باڑی ہی کو پسند کریں گے اور اس طرح جہاد کو چھوڑ دیں گے تو اللہ تعالی آپ پر ذلت کو مسلط فرما دے گا اور اس وقت تک ذلت مسلط رہے گی جب تک آپ دین کو واپس نہ لوٹ آئیں۔ (اخرجہ ابوداؤد، رقم:3462)
بیع عینہ کی شکل یہ ہوتی تھی کہ ایک شخص جانور یا کوئی چیز کریڈٹ میں دے دیتے۔ اس کی قیمت جو بھی ہوتی، اس کی بجائے اس سے زیادہ طے کر لیتے تھے۔ ایک طرح کا حیلہ یعنی فراڈ ایسا کر لیتے کہ لوگ کریڈٹ میں سود کما لیتے تھے۔
والسلام
محمد مبشر نذیر
اسلامی کتب کے مطالعے اور دینی کورسز کے لئے وزٹ کیجئے اور جو سوالات ہوں تو بلاتکلف ای میل کر دیجیے گا۔
www.mubashirnazir.org and mubashirnazir100@gmail.com