سوال: ہسپتال میں داخل مریض کے اگر دستوں کی وجہ سے کپڑے خراب ہوجائیں تو نماز ادا کرنے کی کیا صورت حال ہوگی؟ جب کہ اس کے پاس صاف کپڑے جلدی دستیاب نہیں ہوسکتے۔
جواب: اس صورتحال میں آسان طریقہ یہی ہے کہ اس مریض کو چاہیے کہ وہ ہاسپٹل میں واش روم جائیں اور اپنی شلوار اور جسم کے اتنے حصے کو اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں۔ اس میں کچھ منٹ ہی لگتے ہیں اور پھر پہن کر نماز پڑھ لیں خواہ وہ گیلا ہی ہو۔اگر نماز میں اتنے منٹ بھی نہیں ہیں تو پھر بھی شلوار کے حصے کو دھو لیں اور جب پہنیں تو اگلی نماز کے ساتھ پہلی نماز کو ادا کریں اور پھر اگلی نماز کو ادا کریں۔
اگر مریض کو کوئی فالج ہے یا بیہوشی ہے یا اس نوعیت کی کوئی صورتحال ہے تو پھر وہ انتظار کر لیں اور صحیح لباس جب آئے تو اس وقت نماز پڑھ لیں۔
سوال: بغلوں اور زیرِ ناف بالوں کی صفائی کی حد کہاں تک ہے اور کتنی مدت کے اندر اندر یہ صفائی کرنا لازم ہے؟
جواب: یہ سنت کا حصہ ہے اور حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لمٹ بتا دی کہ 40 دن سے زیادہ نہیں جانا چاہیے بلکہ اس سے پہلے ہی بغل اور زیر ناف بالوں کو صاف کر لیں۔
عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" خمس من الفطرة: الختان وحلق العانة ونتف الإبط وتقليم الاظفار واخذ الشارب".«صحیح البخاری/الأدب 63 (5889)، 64 (5891)، الإستئذان 51 (6297)، صحیح مسلم/الطہارة 16 (257)، سنن ابی داود/الترجل 16 (4198)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 8 (292)، مسند احمد 2/239، (تحفة الأشراف: 13126) (صحیح)»
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ چیزیں فطرت میں سے ہیں: ختنہ کرنا، زیر ناف کے بال مونڈنا، بغل کے بال اکھیڑنا، ناخن تراشنا، اور مونچھ کے بال لینا (یعنی کاٹنا)۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
وُقِّتَ لَنَا فِي قَصِّ الشَّارِبِ، وَتَقْلِيمِ الْأَظْفَارِ، وَنَتْفِ الْإِبِطِ، وَحَلْقِ الْعَانَةِ، أَنْ لَا نَتْرُكَ أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً. مسلم، الصحیح، كتاب الطهارة، باب خصال الفطرة، 1: 222، رقم: 258
ہمارے لیے مونچھیں ترشوانے، ناخن کاٹنے، بغلوں کے اور زیر ناف بال صاف کرنے کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن مقرر کی گئی ہے۔
اسلامی کتب کے مطالعے اور دینی کورسز کے لئے وزٹ کیجئے اور جو سوالات ہوں تو بلاتکلف ای میل کر دیجیے گا۔
www.mubashirnazir.org and mubashirnazir100@gmail.com