بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Islamic Studies Program

Knowing is not enough, we must apply!

علوم اسلامیہ پروگرام

علم کافی نہیں ہے، اسے استعمال کرنا ضروری ہے

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

New articles and books are added this website on 1st of each month.

Home

مسلم تاریخپروگرام

تفصیلی تعارف

 

 

رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

تعارف

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمد للہ ہم مسلم ہیں اور بحیثیت مسلمان، ہر شخص کی یہ خواہش ہو گی کہ وہ جانے کہدین اسلام کا آغاز و ارتقاء کیسے ہوا؟ ویسے تو ہم جانتے ہیں کہ اللہ تعالی کا دین، ہر دور میں ایک ہی رہا ہے اور حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک تمام انبیاء نے ایک ہی دین کی تبلیغ کی ہے لیکنعام لٹریچر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر آج تک کے زمانے کی تاریخ کو "تاریخ اسلام" کا نام دیا جاتا ہے حالانکہ اس کے لیے "تاریخ مسلمین" یا "مسلم تاریخ" کا عنوان زیادہ موزوں ہے۔ "مسلم تاریخ پروگرام" کے ان کورسز میں ہم اسی دور کا مطالعہ کریں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کی اسلامی تاریخ، جس میں سابقہ انبیاء اور ان کے صحابہ کی تاریخ شامل ہے، کا مطالعہ ہم کورسز کے ایک الگ سلسلے میں کریں گے جس میں مختلف ادیان کی تاریخ کا مطالعہ شامل ہو گا۔ مسلم تاریخ پروگرام کے یہ کورسز صرفرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کی مسلم تاریخ پر مبنی ہیں۔

یہاں ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر آپ علمی کتب کے مطالعے کا ذوق نہ رکھتے ہوںاور کتابوں کی موٹائی آپ کو خوفزدہ کر دیتی ہو تو پھر یہ پروگرام آپ کے لئے نہیں ہے۔ اس پروگرام کے مخاطب وہی لوگ ہیں جن میں مطالعے کا زبردست رجحان پایا جاتا ہو۔اگر آپ نے اپنی زندگی کا مقصد اللہ کے دین کی علمی خدمت کو بنا لیا ہے تو پھر آپ کو کتابوں سے تعلق قائم کرنا ہو گا۔مطالعے کا ذوق اپنے اندر پروان چڑھانا ہو گا،ذہن کو تجزیاتیمطالعے کا عادی بنانا ہو گا اور کھلے ذہن کے ساتھ دیگر لوگوں کے علمی کام کا تنقیدی مطالعہ کرنا ہو گا۔ اس کا اجر آپ کو آخرت میں اللہ تعالی کی رضا کی صورت میں ضرور ملے گا اور جنت میں آپ کا مقام عام لوگوں سے کہیں بلند ہو گا، ان شاء اللہ۔

مسلم تاریخ پروگرام کا اسٹرکچر

دین کے ایسے طالب علم جو علم اور ذہانت کے اعتبار سے مختلفسطح پر ہوں، ان کی ضروریات مختلف ہوتی ہے۔طالب علموں میں اس فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پروگرام کو آٹھ ماڈیولز میں تقسیم کیا گیا ہے:

ماڈیول HH01: اس ماڈیول میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے کی تاریخ کا مطالعہ کریں گے۔علوم سیرت کا بھی پہلا ماڈیول ہو گا لیکن اس کے ایڈوانسڈ کورسز علوم تاریخ کی بجائے علوم سیرت کی اسٹریم کا حصہ ہوں گے۔

       ماڈیول HH02: اس ماڈیول میں ہم عہد صحابہ اور تابعین کی تاریخ (11-132/632-750)کا مطالعہ کریں گے جو کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے لے کر بنو امیہ کے دور کے اختتامتک کے زمانے پر محیط ہو گا۔

       ماڈیول HH03: یہ ماڈیول، ایک طرح سےدوسرے ماڈیول ہی کی توسیع ہے۔ عہد صحابہ کے بارے میں تاریخ کے ایک طالب علم کے ذہن میں جو سوالات پیدا ہوتے ہیں، ان کا جواب ہم اس ماڈیول میں تاریخی تنقید (Historical Criticism) کے اصولوں کی روشنی میں پیش کریں گے۔

       ماڈیول HH04: اس ماڈیول میں ہم بنو عباس کے دور (132-656/750-1258) کا مطالعہ کریں گے۔

       ماڈیول HH05: یہ ماڈیول اسپین کی مسلم تاریخ(138-895/756-1490) پر مشتمل ہو گا۔اس کے ساتھ ساتھ ہم مسلمانوں کے مین لینڈز میں (656-922/1258-1517) کی تاریخ کا مطالعہ بھی اسی ماڈیول میں کریں گے۔

       ماڈیول HH06: پچھلے پانچ سو برس کی تاریخ (905/1500 تا حال) کا مطالعہ اس ماڈیول کا موضوع ہو گا۔ اس میں ہم گن پاؤڈر ایمپائرز یعنی سلطنت عثمانیہ، صفویہ اور مغلیہ کا تفصیلی مطالعہکریں گے۔ اس کے بعد کالونیل دور (1163-1370/1750-1950) اورآزادی کے بعد کے دور (1370/1950 تا حال) کا مطالعہ بھی اسی ماڈیول کا حصہ ہو گا۔ دنیا کے مختلف خطوں میں مسلم اقلیتوں کی تاریخ کا مطالعہ بھی اسی ضمن میں کیا جائے گا۔

       ماڈیول HH07: اس ماڈیول میں امت مسلمہ کی پوری تاریخ کا مذہبی، علمی، فکری ، دعوتی اور تمدنی پہلو زیر بحث آئے گا۔ اردو میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی کتاب ہو گی۔

       ماڈیول HH08: یہ مطالعہ تاریخ کا آخری ماڈیول ہو گا جس میں ہم نہایت تفصیل کے ساتھ ساتھ فلسفہ تاریخ کا مطالعہ کریں گے اور اس ضمن میں قوموں کے عروج و زوال سے متعلق ابن خلدون، ٹائن بی اور دیگر ممتاز مفکرین تاریخ کے افکار کا مطالعہ کریں گے۔

آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور پیدا ہو رہا ہو گا کہ جب تاریخ اسلام پر بہت سی کتب موجود ہیں تو پھر اس کورس کی ضرورت کیا ہے؟ یہ درست ہے کہ اس موضوع پر بہت سی کتب موجود ہیں جن کا مطالعہ آپ جب چاہے، خود بھی کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کورس میں شمولیت سے آپ کو کچھ اضافی فوائد حاصل ہوں گے:

       اس کورس میں شمولیت سے آپ کو ایک استاذ کی خدمات حاصل رہیں گی جس سے آپ اپنے ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات ڈسکس کر سکیں گے۔

       تاریخ سے متعلق بہت سے اضافی نقشے اس کورس کا حصہ ہیں جو عام طور پر تاریخ کی کتب میں نہیں ملتے۔

       عہد صحابہ کی تاریخ سے متعلقایک ماڈیول اس کورس کا حصہ ہے۔ اس میں نہایت تفصیل سے آپ کے ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات کے جواب علم تاریخ ہی کی روشنی میں دیے گئے ہیں۔ یہ سارا مواد ایک کتاب میں اکٹھا نہیں ملتا ہے۔

       مسلم تاریخ کے مذہبی، علمی، فکری، دعوتی اور تمدنی پہلو پر ایک نہایت مفصل ماڈیول اس پروگرام کا حصہ ہے۔اس کے علاوہ فلسفہ تاریخ بھی اس پروگرام میں شامل ہے۔ ان موضوعات پر اردو میں کم ہی کتابیں لکھی گئی ہیں۔

مسلم تاریخ پروگرام کے مقاصد

اس پروگرام کے مقاصد یہ ہیں:

       مسلم تاریخ سے تفصیلی واقفیت

       عہد صحابہ کی تاریخ سے متعلق پیدا ہونے والے سوالات کے جوابات کا حصول

       دنیا کے مختلف خطوں میں اسلام اور مسلمانوں کے ارتقاءکا تفصیلی مطالعہ

       مسلم تاریخ کے مذہبی، سماجی، دعوتی، فکری اور تمدنی پہلو کا تفصیلی مطالعہ

مطالعے کا طریق کار

علم التعلیم کے میدان میں ہونے والی مختلف تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ عام ذہانت کا حامل انسان جو کچھ سنتاہے ، وہ اس کا 30 سے 40 فیصد یاد رکھتا ہے؛ جو کچھ وہ دیکھتا ہے، اس کا 60 تا 70فیصد اس کے ذہن میں راسخ ہو جاتا ہے اور جو کچھ وہ عملاً کرتا ہے، اس کا80 سے 90 فیصد وہ سیکھ لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس پروگرام میں ایسا طریقہ اختیار کیا ہے جس میں طالب علم کو تاریخ پر عملی کام کرنا پڑے۔

ماڈیول HH01, HH02, HH04, HH05 میں ہم نے تفصیلی مطالعہ کے لیے علامہ اکبر شاہ خان نجیب آبادی صاحب (1875-1938) کی مشہور کتاب "تاریخ اسلام" کا انتخاب کیا ہے۔ اس کتاب کے ساتھ ساتھ ہم آپ کو ورک بکس فراہم کریں گے جن میں اضافی تاریخی معلومات، نقشے اور اسائن منٹس دی گئی ہوں گی۔ بقیہ ماڈیولز میں ٹیکسٹ بک اور ورک بک کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔ طریقہ تعلیم نہایت ہی سادہ ہے۔ ورک بک سے آغاز کیجیے اور دی گئی ہدایات کے مطابق اکبر صاحب کی کتاب سے مطالعہ کر لیجیے۔ اس کے ساتھ ساتھ ورک بک میں دیے گئے نقشوں پر غور کیجیے اور اس میں دی گئی اسائن منٹس کو حل کیجیے۔ ان اسائنمنٹس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ تاریخ کے اہم ترین مباحثخود بخود ذہن نشین ہوتے چلے جائیں گے ، انشاء اللہ۔

اپنے جوابات کے لئے ایک اسائنمنٹ بک تیار کیجیے۔بہتر ہو گا کہ آپ یہ سب کسی ورڈ فائل میں لکھیے۔ بصورت دیگر آپ ہارڈ کاپی کی صورت میں بھی اپنے جوابات لکھ سکتے ہیں۔

ایڈمیشن کی شرائط اور کورس کا طریقہ کار

اس کورس کا مقصد آپ کو ذاتی سطح پر (Personalized)تعلیمی خدمت فراہم کرنا ہے۔ایڈمیشن کا طریقہ کار بالکل سادہ ہے۔ متعلقہ لنک سے ایڈمیشن فارم ڈاؤن لوڈ کر کے mubashirnazir100@gmail.com پر بھیج دیجیے۔ آپ کو کورس بکس اور متعلقہ استاذ کا ای میل ایڈریس فراہم کر دیا جائے گا۔ روزانہ بنیادوں پر آپ کو ایک باب کا از خود مطالعہ کرنا ہو گا اور اس ضمن میں جو سوالات پیدا ہوں، انہیں بذریعہ ای میل اپنے استاذ کے سامنے پیش کرنا ہو گا۔اگر ضرورت محسوس ہوئی تو آپ بذریعہ Skype یا Gmail آن لائن رابطہ کر کے بھی اپنے سوالات ڈسکس کر سکیں گے۔ آپ کا استاذ سے ون ٹو ون تعلق اس کورس میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہو گا۔

ہر ہفتے، آپ کو ایک پراگریس رپورٹ بھیجنا ہو گی جس میں اس ہفتے میں کیے گئے مطالعے کی تفاصیل فراہم کرنا ہوں گی۔ جیسے ہی آپ ایک ماڈیول ختم کریں گے، ایک مختصر سا امتحان لیا جائے گا جس کے بعد آپ اگلے ماڈیول کا آغاز کریں گے۔

پروگرام کی فیس

اس پروگرام میں شرکت کی فیس یہ ہے کہ آپ جو رقم ہر ماہ آسانی سے نکال سکیں، وہ آپ اپنے قریب کسی ایسے ضرورت مند شخص کو ادا کریں گے، جو کہ پیشہ ور بھکاری نہ ہو بلکہ محنت و مشقت کرتا ہو مگر اس کے اخراجات پورے نہ ہو پاتے ہوں۔ اپنی پراگریس رپورٹ میں ہر ماہ آپ یہ کنفرمیشن دیں گےکہ آپ نے فیس ادا کر دی ہے۔

اللہ تعالی ہم سب کو دین کا صحیح فہمعطا فرمائے ۔

محمد مبشر نذیر

شوال 1433/ ستمبر 2012

 

کتب حاصل کرنے کے لیے پہلے رجسٹریشن فارم پر کیجیے۔ رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

 

 

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: customizable counter