بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

علوم الحدیث: ایک تعارف

 

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 5MB)

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

دیباچہ

پچھلی صدی میں جدید تعلیم یافتہ طبقے میں سے بعض افراد کو یہ غلط فہمی لاحق ہو گئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی احادیث ہم تک قابل اعتماد ذرائع سے نہیں پہنچی ہیں۔ اس غلط فہمی کے پھیلنے کی وجہ یہ تھی کہ اس کو پھیلانے والے حضرات اعلی تعلیم یافتہ اور دور جدید کے اسلوب بیان سے اچھی طرح واقف تھے۔ اہل علم نے اس نظریے کی تردید میں بہت سی کتابیں لکھی ہیں جو اپنی جگہ انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

††††††††† میرے نقطہ نظر کے مطابق اس ضمن میں ایک بہت ہی اہم کام کرنا باقی تھا اور وہ یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی احادیث کو جانچنے اور پرکھنے کے طریق کار کو دور جدید کے اسلوب میں تعلیم یافتہ طبقے تک پہنچا دیا جائے۔ اگر یہ کام کر دیا جائے تو علم و عقل کی بنیاد پر سوچنے والا ہر غیر متعصب شخص باآسانی اس نتیجے پر پہنچ سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی احادیث ہم تک نہایت ہی قابل اعتماد ذرائع سے پہنچی ہیں اور اس ضمن میں ہمارے محدثین نے جو خدمات انجام دی ہیں ان کا معیار نہایت ہی بلند ہے۔

††††††††† اس کام کو کرنے کا ایک طریقہ تو یہ تھا کہ اصول حدیث سے متعلق جدید انداز میں ایک کتاب لکھ دی جاتی اور دوسری صورت یہ تھی کہ اس فن کا جو بہت بڑا علمی ذخیرہ عربی زبان میں موجود ہے اسے جدید طرز کی اردو زبان میں منتقل کر دیا جاتا۔ میں نے دوسری صورت کو ترجیح دیتے ہوئے یہ خدمت انجام دینے کی کوشش کی ہے۔

††††††††† اس خدمت کے لئے میں نے پہلے تو امام ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ کی "نزهة النظر في شرح نخبة الفكر" کا انتخاب کیا لیکن اس کے مطالعے سے یہ اندازہ ہوا کہ اس کتاب کو جدید اسلوب میں پیش کرنے کے لئے کتاب میں کافی تصرفات کرنا ہوں گے۔ اس کے برعکس دور جدید ہی کے ایک عرب عالم ڈاکٹر محمود طحان کی کتاب "تیسیر مصطلح الحدیث" پہلے ہی دور جدید کے اسلوب میں لکھی گئی ہے تو کیوں نہ اسی کتاب کے مندرجات کو آسان اردو میں پیش کر دیا جائے۔

††††††††† یہ کتاب بہت سے دینی مدارس کے نصاب میں اصول حدیث کی ابتدائی کتاب کے طور پر پڑھائی جا رہی ہے۔ اس کتاب کے مصنف ڈاکٹر محمود طحان کا تعلق شام سے ہے اور ان کی ساری عمر سعودی عرب اور کویت کی یونیورسٹیوں میں حدیث اور اس سے متعلقہ علوم کی تدریس میں گزری ہے۔ اس کتاب میں ہم نے آزاد ترجمانی کا اصول اختیار کر کے مصنف کی کتاب کو آسان انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کتاب میں پہلے اور آخری یونٹ کا اضافہ ہم نے خود کیا ہے۔ پہلی یونٹ کے اضافے کی وجہ یہ تھی کہ علم حدیث کا تعارف کروا دیا جائے اور اس پر پیدا ہونے والے کچھ سوالات کا جائزہ لیا جائے ۔ آخری یونٹ کے اضافے کی وجہ یہ تھی کہ فاضل مصنف نے درایت کے اصولوں کو اپنی کتاب میں شامل نہیں کیا۔ درایت کے اصولوں کی اہمیت روایت کے اصولوں سےاگر زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہے ، جس کی وجہ سے مجھے اس حصے کا اضافہ کرنا پڑا۔

††††††††† اگرچہ اس کتاب کا اردو ترجمہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ اس ترجمے میں فاضل مترجم نے مصنف کی تحریر کو من و عن اردو میں منتقل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس ترجمے میں بہت سے مقامات پر ایسے الفاظ استعمال ہوئے ہیں جو دینی مدارس کے طلباء کے لئے تو یقیناً قابل فہم ہیں لیکن ایک عام تعلیم یافتہ قاری کے لئے انہیں سمجھنا مشکل ہو گا۔

††††††††† اس کے علاوہ مجھے یہ ضرورت بھی محسوس ہوئی کہ بہت سے مقامات پر قارئین کو کچھ نکات کی وضاحت کی ضرورت درکار ہو گی۔ دینی مدارس کے طلباء کے لئے تو یہ وضاحت ان کے اساتذہ کتاب کی تدریس کے دوران ہی کرتے رہتے ہیں لیکن پورے پس منظر سے عدم واقفیت کے باعث ایک جدید تعلیم یافتہ قاری کے لئے اس وضاحت کے بغیر پوری بات کو سمجھنا ممکن نہ ہو گا۔ اس وجہ سے ترجمے کے ساتھ ساتھ بہت سے مقامات پر میں نے اضافی معلومات فراہم کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

کتاب کو اردو اسلوب میں ڈھالنے کے لئے یہ اقدامات کیے گئے ہیں:

       یہ کوشش کی گئی ہے کہ فنی اصطلاحات میں وہیں گفتگو کی جائے جہاں قاری اس اصطلاح سے پہلے ہی واقف ہو چکا ہے ورنہ اس بات کو سادہ زبان میں بیان کیا جائے۔

       مصنف نے کتاب کی ترتیب کے لئے 'باب' اور 'فصل' کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔ چونکہ فصل کا لفظ جدید کتب میں اب کم ہی استعمال کیا جاتا ہے، اس وجہ سے میں نے 'باب' کو 'حصہ' اور 'فصل' کو 'یونٹ' میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

       مختلف مباحث کو نمبروار درج کر دیا گیا ہے۔ یونٹ 3 میں کچھ مباحث کی ترتیب میں معمولی سی تبدیلی کی گئی ہے۔

       قارئین کو علوم الحدیث سے جدید انداز میں روشناس کروانے کے لئے شروع میں ایک یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس یونٹ میں تدوین حدیث کی تاریخ، حدیث سے متعلق اہم سوالات کے جوابات، اصول حدیث کی مشہور کتب کا تعارف اور فن حدیث کی بنیادی اصطلاحات کو شامل کر دیا گیا ہے۔

       مصنف نے چونکہ "درایت حدیث" سے متعلق مواد اپنی کتاب میں درج نہ کیا تھا، اس وجہ سے ضمیمے کے طور پر خطیب بغدادی کی کتاب "اصول کفایۃ"، جلال الدین سیوطی کی کتاب "تدریب الراوی" اور حافظ ابن قیم کی "منار المنیف" سے متعلقہ مباحث نقل کر دیے گئے ہیں۔

       فن حدیث کے بعض مباحث کی توضیح کے لئے ڈائیا گرامز سے مدد لی گئی ہے۔

       لفظی ترجمے کی بجائے آزاد ترجمانی کا اسلوب اختیار کیا گیا ہے۔

††††††††† اس کوشش میں میں اپنے استاذ محمد عزیر شمس صاحب کا بہت مشکور ہوں جن کی راہنمائی مجھے اس کام کے دوران حاصل رہی۔قارئین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے تاثرات اور تنقید بلا جھجک مجھے بھیجیں تاکہ اس کتاب کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اسی طرح جن قارئین کے ذہن میں علم حدیث سے متعلق کوئی بھی سوال موجود ہو، وہ بلاتکلف مجھے لکھ بھیجیں۔ انشاء اللہ میں جلد از جلد اس کا اپنے ناقص علم کی حد تک جواب دینے کی کوشش کروں گا۔

محمد مبشر نذیر

mubashirnazir100@gmail.com

مارچ 2008

 

اگلا سبق†††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† فہرست††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† پچھلا سبق

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability

 

php hit counter