بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

علوم الحدیث: ایک تعارف

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 5MB)

حصہ دوم: خبر (حدیث)

یونٹ 5: مقبول و مردود دونوں قسم کی احادیث پر مشتمل تقسیم

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سبق 1: نسبت کے اعتبار سے حدیث کی تقسیم

منسوب کئے جانے کے اعتبار سے حدیث کی چار اقسام ہیں:

       حدیث قدسی

       مرفوع

       موقوف

       مقطوع

حدیث قدسی

حدیث قدسی کی تعریف

لغوی اعتبار سے قدسی، قدس سے نسبت ہے۔ اس کا معنی ہے پاک۔ اصطلاحی مفہوم میں ایسی حدیث کو حدیث کو قدسی کہا جاتا ہے جو ذات قدسی یعنی اللہ تبارک و تعالی کی طرف منسوب ہو۔ اس حدیث کی سند کا سلسلہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے ہوتے ہوئے اللہ تعالی تک پہنچ جاتا ہے۔

حدیث قدسی اور قرآن مجید میں فرق

حدیث قدسی اور قرآن مجید میں کئی فرق پائے جاتے ہیں مثلا:

       قرآن کے الفاظ اور معانی دونوں اللہ تعالی کی طرف سے نازل کئے گئے ہیں جبکہ حدیث قدسی کا صرف مفہوم اللہ تعالی کی طرف سے ہے اور الفاظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے ہیں۔

       قرآن مجید کو بطور عبادت تلاوت کیا جاتا ہے جبکہ حدیث قدسی کو بطور عبادت تلاوت نہیں کیا جاتا۔

       کسی آیت کے قرآن کا حصہ ہونے کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ہم تک تواتر سے پہنچی ہو۔ حدیث قدسی کے لئے تواتر کی شرط نہیں ہے۔

احادیث قدسی کی تعداد

احادیث نبوی کی نسبت احادیث قدسی کی تعداد زیادہ نہیں ہے۔ یہ تعداد دو سو سے کچھ اوپر ہے۔

حدیث قدسی کی مثال

مسلم اپنی صحیح میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے، وہ نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے اور آپ اللہ تبارک و تعالی سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ تعالی نے فرمایا، "اے میرے بندو! میں نے ظلم کو اپنی ذات پر حرام کر لیا ہے اور میں نے اسے تمہارے لئے بھی حرام قرار دیا ہے تو تم ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو۔۔۔۔" (مسلم بشرح النووي ـ جـ16 ـ ص 131 وما بعدها)

حدیث قدسی کی روایت کرنے کے الفاظ

حدیث قدسی کو دو طرح کے الفاظ میں روایت کیا گیا ہے:

       "قال رسول الله فيما يرويه عن ربه عزوجل" یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے اپنے رب عزوجل سے روایت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا۔

       "قال الله تعالی، فيما رواہ عنه رسول الله" یعنی اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا جیسا کہ اس سے اس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے روایت کیا۔

حدیث قدسی سے متعلق مشہور تصانیف

اس ضمن میں عبدالروؤف المناوی کی "الاتحافات السنیۃ بالاحادیث القدسیۃ" تصنیف کی گئی ہے۔ اس میں انہوں نے 272 احادیث جمع کی ہیں۔

سوالات اور اسائنمنٹ

       حدیث قدسی کسے کہا جاتا ہے؟

       اوپر بیان کردہ کتب کو انٹرنیٹ پر تلاش کیجیے۔

 

اگلا سبق†††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† فہرست††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† پچھلا سبق

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability

 

php hit counter