بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

علوم الحدیث: ایک تعارف

 

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 5MB)

 

حصہ چہارم: روایت، اس کے آداب اور اس کے ضبط کا طریق کار------ یونٹ 9: ضبط روایت

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سبق 5: غریب الحدیث

تعریف

لغوی اعتبار سے غریب کا معنی ہے "اپنے اعز و اقارب سے بچھڑا ہوا" یعنی اکیلا شخص۔ یہاں غریب سے مراد وہ الفاظ ہیں جن کا معنی واضح نہ ہو۔ (یہاں اردو زبان کا غریب مراد نہیں ہے۔) (القاموس جـ 1 ـ ص 115)

††††††††† اصطلاحی مفہوم میں "غریب الحدیث" سے مراد حدیث کے متن میں آنے والے ایسے الفاظ ہیں جو بہت کم استعمال ہوتے ہیں اور قلت استعمال کے باعث ان کا معنی سمجھنا مشکل ہو۔

اس فن کی اہمیت

فنون حدیث میں یہ فن بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ حدیث کے ماہرین کے ہاں اس فن سے عدم واقفیت کو بہت برا سمجھا جاتا ہے۔ اس علم کا حاصل کرنا ایک دشوار عمل ہے۔ انسان کو اس بات سے ڈرنا چاہیے کہ وہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے کلام کی توجیہ اپنے وہم و گمان کی بنیاد پر کر دے۔ اس معاملے میں ہمارے اسلاف بہت احتیاط برتا کرتے تھے۔

غریب الفاظ کی بہترین توضیح

حدیث میں وارد ہونے والے غریب الفاظ کی بہترین تشریح وہی ہے جو اسی حدیث کی دوسری روایت میں موجود ہو۔ اس کی مثال مریض کی نماز کے بارے میں بخاری میں سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی روایت کردہ حدیث ہے جس میں ہے، "کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو 'جنب' پر نماز پڑھو۔"

††††††††† اس حدیث میں 'جنب' ایک غریب لفظ ہے جس کی وضاحت سنن دارقطنی میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ حدیث سے ہو جاتی ہے جس میں یہ الفاظ ہیں، "اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو دائیں کروٹ پر لیٹ کر قبلہ رو ہو کر نماز ادا کرو۔"

مشہور تصانیف

       ابو القاسم بن سلام کی غریب الحدیث

       ابن الاثیر کی النھایۃ فی غریب الحدیث۔ یہ اس موضوع پر بہترین کتاب ہے۔

       سیوطی کی الدر النثیر۔ یہ النھایۃ کی تلخیص ہے۔

       زمخشری کی الفائق

سوالات اور اسائنمنٹ

       غریب الحدیث سے کیا مراد ہے؟

       اوپر بیان کردہ کتب کو انٹرنیٹ پر تلاش کیجیے۔

 

اگلا سبق†††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† فہرست††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† پچھلا سبق

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability

 

php hit counter