بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

علوم الحدیث: ایک تعارف

 

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 5MB)

 

حصہ پنجم: اسناد اور اس سے متعلقہ علوم

یونٹ 11: اسناد سے متعلق اہم مباحث

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سبق 5: بیٹے کا باپ سے حصول حدیث

تعریف

ایسی حدیث جس کی سند میں کوئی بیٹا صرف اپنے باپ سے حدیث روایت کر رہا ہو یا اس کا باپ صرف اس کے دادا سے حدیث روایت کر رہا ہو۔

اہمیت

ایسی احادیث کی اہمیت یہ ہے کہ ان میں عام طور پر باپ یا دادا کا نام درج نہیں کیا جاتا بلکہ "فلان عن ابیہ عن جدہ" کہہ کر سند لکھ دی جاتی ہے۔ اس وجہ سے باپ اور دادا کے ناموں کا پتہ چلانا اہمیت اختیار کر جاتا ہے (تاکہ ان کی جرح و تعدیل کو چیک کیا جا سکے۔)

اقسام

ایسی احادیث کی دو اقسام ہیں:

       راوی صرف اپنے باپ سے حدیث روایت کر رہا ہو۔ دادا سے حدیث روایت نہ کی گئی ہو۔ اس کی مثالیں کثیر تعداد میں ہیں جیسے ابو العشراء کی اپنے والد سے روایت۔ (ان کے اور ان کے والد کے نام میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ مشہور یہ ہے کہ ان کا نام اسامہ بن مالک تھا۔)

       کسی راوی کی اپنے باپ سے اور باپ کی دادا سے روایت۔ اس کی مثال یہ ہے کہ عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں۔ (عمرو بن شعیب کا پورا سلسلہ نسب یہ ہے، "عمرو بن شعیب بن محمد بن عبداللہ بن عمرو بن عاص"۔ یہاں بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ دادا سے مراد محمد ہیں لیکن اس حدیث کی دوسری اسناد سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہاں عمرو کے نہیں بلکہ شعیب کے دادا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما مراد ہیں جو کہ مشہور صحابی ہیں۔)

فوائد

ان احادیث پر تحقیق کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ راویوں کے باپ اور دادا کا نام معلوم ہو جاتا ہے (اور ان کے ثقہ ہونے یا نہ ہونے کا علم بھی ہو جاتا ہے۔) اس سے یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ "دادا" سے کیا مراد ہے۔ کیا یہاں مذکورہ راوی کے دادا جان مراد ہیں یا راوی کے والد کے دادا جان یعنی اصل راوی کے پڑدادا۔

مشہور تصانیف

       ابو نصر عبیداللہ بن سعید العوائلی کی کتاب "روایۃ الابناء عن الآبائھم

       ابن ابی خثیمہ کا "جزء من روی عن ابیہ عن جدہ

       حافظ علائی کا "کتاب الوشی المعلم فی من روی عن ابیہ عن جدہ عن نبی صلی اللہ علیہ وسلم

 

اگلا سبق†††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† فہرست††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† پچھلا سبق

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability

 

php hit counter