بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

علوم الحدیث: ایک تعارف

 

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 5MB)

 

حصہ پنجم: اسناد اور اس سے متعلقہ علوم

یونٹ 12: اسماء الرجال (راویوں کا علم)

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سبق 12: کنیت سے مشہور راویوں کے نام

تمہید

بعض راوی اپنے نام کی بجائے کنیت سے مشہور ہو گئے تھے۔ فنون حدیث کا یہ شعبہ ایسے راویوں کے اصل نام معلوم کرنے سے متعلق ہے جو کہ زیادہ مشہور نہیں ہیں۔

فوائد

اگر ایسے کسی راوی کا ذکر کبھی تو کنیت سے کیا جائے اور کبھی نام سے تو عدم واقفیت کے باعث کوئی اسے دو افراد سمجھ سکتا ہے۔ اس علم کی بدولت یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ اس نام اور کنیت کا تعلق ایک ہی شخص سے ہے۔

کنیت کے فن میں تصنیف کا طریق کار

کنیت سے متعلق کتابوں کو حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا جاتا ہے۔ یہ ترتیب لفظ 'ابو، ابن' وغیرہ کو چھوڑ کر باقی نام کے اعتبار سے قائم کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر "ابو اسحاق" کو 'ہمزہ' کے باب میں درج کیا جائے گا اور ان کی کنیت کے سامنے ان کا نام لکھ دیا جائے گا۔ اسی طرح "ابو بشر" کو 'ب' کے باب میں درج کیا جائے گا اور ان کی کنیت کے سامنے ان کا نام لکھ دیا جائے گا۔

کنیت سے مشہور افراد کی اقسام اور مثالیں

       ایسے افراد جن کی کنیت ہی ان کا نام تھا۔ ان افراد کا الگ سے کوئی نام نہ تھا مثلاً ابو بلال الاشعری۔ ان کا نام اور کنیت یہی ہے۔

       ایسے افراد جو کہ کنیت سے مشہور ہوئے اور ان کا اصل نام نامعلوم ہے۔ مثلاً ابو اناس رضی اللہ عنہ جو کہ صحابی ہیں۔

       ایسے افراد جن کا لقب کنیت بن گیا لیکن ان کا نام اور دوسری کنیت بھی موجود ہے۔ مثلاً سیدنا ابوتراب رضی اللہ عنہ جن کا نام علی بن ابی طالب اور دوسری کنیت ابوالحسن ہے۔

       ایسے افراد جن کی دو یا دو سے زائد کنیتیں ہیں۔ مثلاً ابن جریج کی دو اور کنیتیں ابو خالد اور ابو الولید بھی ہیں۔

       ایسے افراد جن کی کنیتوں کے بارے میں اختلاف رائے ہے۔ مثلاً سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما۔ ان کی کنیت کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔ انہیں ابو محمد، ابو عبداللہ اور ابو خارجہ کہا گیا ہے۔

       ایسے افراد جو کنیت سے مشہور ہیں لیکن ان کے ناموں کے بارے میں اختلاف ہے جیسے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ۔ ان کے اور ان کے والد کے نام کے بارے میں تین آراء موجود ہیں اور مشہور یہ ہے کہ ان کا نام عبدالرحمٰن بن صخر تھا۔

       ایسے افراد جن کے نام اور کنیت دونوں کے بارے میں اختلاف ہے جیسے سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ۔ ان کے نام کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ عمیر یا صالح یا مھران تھا اور ان کی کنیتوں کے بارے میں رائے ہے کہ وہ ابو عبدالرحمٰن یا ابو البختری تھی۔

       ایسے افراد جو نام اور کنیت دونوں ہی سے مشہور ہیں جیسے سفیان ثوری، مالک، شافعی اور احمد بن حنبل۔ ان سب کی کنیت ابو عبداللہ مشہور ہے۔ اسی طرح نعمان بن ثابت ابوحنیفہ کی کنیت سے مشہور ہیں۔ علیہم الرحمۃ۔

       ایسے افراد جو کنیت سے مشہور ہوئے لیکن ان کا نام بھی معلوم ہے جیسے ابو ادریس الخولانی۔ ان کا نام عائذ اللہ تھا۔

       ایسے افراد جو نام سے مشہور ہوئے لیکن ان کی کنیت بھی معلوم ہے جیسے سیدنا طلحہ بن عبیداللہ، عبدالرحمٰن بن عوف اور حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہم۔ ان سب کی کنیت ابو محمد تھی۔

مشہور تصانیف

کنیتوں کے بارے میں کثیر تعداد میں کتابیں لکھی گئی ہیں۔ ان میں علی بن المدینی، مسلم اور نسائی کی کتب شامل ہیں۔ ان میں سب سے مشہور ابو بشر محمد بن احمد الدولابی (م 310ھ) کی کتاب "الکنی و السماء" ہے۔

 

اگلا سبق†††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† فہرست††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† پچھلا سبق

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability

 

php hit counter