بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

علوم الحدیث: ایک تعارف

 

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 5MB)

 

حصہ پنجم: اسناد اور اس سے متعلقہ علوم

یونٹ 12: اسماء الرجال (راویوں کا علم)

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سبق 14: اپنے والد کے علاوہ کسی اور سے منسوب راوی

تعارف

وہ افراد جو اپنے والد کے علاوہ کسی اور جیسے ماں، دادا یا استاذ سے نسبت کے باعث مشہور ہو گئے، علوم حدیث کی اس شاخ میں ان کے والد کا اصل نام معلوم کیا جاتا ہے۔

فوائد

والد کے علاوہ کسی اور سے منسوب شخص کے والد کا اصل نام معلوم ہونے سے یہ شک دور ہو جاتا ہے کہ شاید یہ ایک سے زائد افراد ہیں۔

اقسام اور مثالیں

       ماں سے منسوب افراد: اس کی مثال مشہور صحابہ معوذ، معاذ اور عوذ رضی اللہ عنہ ہیں جو اپنی والدہ عفراء رضی اللہ عنہا سے نسبت سے مشہور ہیں۔ ان کے والد کا نام حارث تھا۔ اسی طرح سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اپنے والد رباح کی نسبت والدہ حمامہ کی نسبت سے مشہور ہیں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بیٹے محمد بن حنفیہ اپنے والد کی بجائے والدہ کی نسبت سے زیادہ مشہور ہیں۔

       دادی سے منسوب افراد: اس کی مثال یعلی بن منیۃ ہیں۔ ان کے والد کا نام امیہ تھا لیکن وہ اپنی دادی منیۃ کی نسبت سے مشہور ہوئے۔ اسی طرح بشیر بن الخصاصیۃ کے والد کا نام معبد تھا لیکن وہ اپنے پڑدادا کی والدہ خصاصیۃ کی نسبت سے مشہور ہوئے۔

       دادا سے منسوب افراد: اس کی مثال سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ ہیں۔ ان کا اصل نام عامر بن عبداللہ بن الجراح تھا۔ یہی معاملہ امام احمد بن حنبل کا ہے جن کا پورا نام احمد بن محمد بن حنبل ہے۔ یہ دونوں حضرات اپنے دادا کی نسبت سے زیادہ مشہور ہیں۔

       کسی اور سے منسوب افراد: اس کی مثال سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ ہیں۔ ان کا اصل نام مقداد بن عمرو الکندی تھا۔ انہیں اسود کی طرف اس لئے منسوب کیا گیا کہ اسود بن عبد یغوث نے انہیں اپنا منہ بولا بیٹا بنا لیا تھا۔

مشہور تصانیف

اس ضمن میں الگ سے کتابیں تصنیف تو نہیں کی گئیں البتہ کتب تراجم (حالت زندگی) میں ہر راوی کے سلسلہ نسب کا ذکر ہوتا ہے کیونکہ یہ کتابیں بڑی وسعت رکھتی ہیں۔

 

اگلا سبق†††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† فہرست††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† پچھلا سبق

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability

 

php hit counter