بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

علوم الحدیث: ایک تعارف

 

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 5MB)

 

حصہ پنجم: اسناد اور اس سے متعلقہ علوم

یونٹ 12: اسماء الرجال (راویوں کا علم)

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سبق 15: کسی علاقے، جنگ یا پیشے سے منسوب راوی

تمہید

بعض ایسے راوی ہیں جنہیں بظاہر کسی علاقے یا قبیلے یا جنگ یا پیشے سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ ظاہر ہے ایسی صورت میں اس نسبت سے ان کا حقیقی نسب مراد نہیں ہے۔ اس کی وجہ مثلاً یہ ہو سکتی ہے کہ انہوں نے کسی مقام پر کوئی کارنامہ سر انجام دیا تو انہیں اس جگہ سے منسوب کر دیا گیا یا پھر وہ کسی خاص پیشے سے متعلق افراد کے پاس اٹھتے بیٹھتے تھے تو انہیں اسی پیشے سے منسوب کر دیا گیا۔

فوائد

اس بحث کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ایک شخص کا حقیقی نسب معلوم ہو جاتا ہے اور دوسری طرف وہ وجہ بھی معلوم ہو جاتی ہے جس کے باعث اسے کسی چیز سے منسوب کیا گیا ہو۔

مثالیں

       ابو مسعود البدری: یہ جنگ بدر کے موقع پر موجود نہیں تھے لیکن ایک مرتبہ انہوں نے بدر کے مقام پر پڑاؤ کیا تو یہ بدری کی نسبت سے مشہور ہو گئے۔

       یزید الفقیر: یہ فقیر نہیں تھے۔ ان کی ریڑھ کی ہڈی (فقار) میں چوٹ لگی تھی جس کے باعث یہ فقیر مشہور ہو گئے۔

       خالد الحذاء: یہ موچی (حذاء) نہیں تھے بلکہ موچیوں کے پاس اٹھتے بیٹھتے تھے جس کی وجہ سے یہ بھی موچی مشہور ہو گئے۔

مشہور تصانیف

نسبتوں سے متعلق سمعانی نے کتاب "الانساب" لکھی ہے۔ ابن الاثیر نے اس کا خلاصہ "اللباب فی تھذیب الانساب" کے نام سے کیا ہے جس کا مزید خلاصہ سیوطی نے "لب اللباب" کی صورت میں کیا ہے۔

 

اگلا سبق†††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† فہرست††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† ††††††††† پچھلا سبق

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability

 

php hit counter