بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

علوم الحدیث: ایک تعارف

 

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 5MB)

 

حصہ پنجم: اسناد اور اس سے متعلقہ علوم

یونٹ 12: اسماء الرجال (راویوں کا علم)

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سبق 16: راویوں سے متعلق اہم تاریخیں (Dates)

تعریف

کسی راوی کی پیدائش، وفات اور اس سے متعلق اہم واقعات جیسے کسی استاذ سے ملاقات یا سفر وغیرہ کی تاریخ (Date) سے متعلق معلومات کو نوٹ کیا جاتا ہے۔

اہمیت

یہ ایک نہایت ہی اہم علم ہے۔ سفیان ثوری کہتے ہیں، "جھوٹ بولنے والے راویوں کے لئے ہم تاریخوں کے علم کو استعمال کرتے ہیں۔ اسی سے ہمیں سند کے متصل یا منقطع ہونے کا علم ہوتا ہے۔" اگر کوئی شخص دوسرے سے حدیث روایت کرنے کا دعویٰ کرے تو یہ دیکھا جاتا ہے کہ کہیں وہ اس شخص سے اس کی وفات کے بعد تو روایت نہیں کر رہا۔

نوٹ: فرض کیجیے راوی A، B سے حدیث روایت کر رہا ہے۔ A کا سن پیدائش 200ھ ہے اور B کا سن وفات 190ھ۔ ان دونوں کی ملاقات ممکن ہی نہیں ہے۔ اسی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حدیث کی سند ملی ہوئی ہے یا ٹوٹی ہوئی۔ اسی سے حدیث کے صحیح یا ضعیف ہونے کا فیصلہ ہوتا ہے۔

مثالیں

                  رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم اور سیدنا ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما نے 63 برس کی عمر میں وفات پائی۔

a        رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے پیر کے دن صبح کے وقت ربیع الاول 11ھ میں وفات پائی۔

a        سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جمادی الاولی 13ھ میں وفات پائی۔

a        سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ذو الحجۃ 23ھ میں شہید کیا گیا۔

a        سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو ذوالحجۃ 35ھ میں شہید کیا گیا۔ اس وقت آپ کی عمر 82 یا 90 سال تھی۔

a          سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو رمضان 40ھ میں شہید کیا گیا۔ اس وقت آپ کی عمر بھی 63 سال تھی۔

                  مشہور مسالک کے ائمہ کے سن پیدائش اور سن وفات

a        ابو حنیفہ نعمان بن ثابت†††††††††††††††††††††††††††††††††††† 80-150ھ

a        مالک بن انس††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† 93-179ھ

a        محمد بن ادریس شافعی††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† 150-204ھ

a        احمد بن حنبل (علیہم الرحمۃ)††††††††††††††††††††††††††††††† 164-241ھ

                  حدیث کی مشہور کتب کے مصنفین کے سن پیدائش اور سن وفات

a        محمد بن اسماعیل بخاری††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† 194-256ھ

a        مسلم بن حجاج نیشاپوری†††††††††††††††††† †††††††††††††††††††††††††††† 204-261ھ

a        ابو داؤد السجستانی†††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† 202-275ھ

a        ابو عیسی ترمذی†††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† 209-279ھ

a        احمد بن شعیب نسائی††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† 214-303ھ

a        ابن ماجہ القزوینی†††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† 207-275ھ

مشہور تصانیف

ابن زبر محمد بن عبیداللہ الربعی محدث دمشق (م 379ھ) کی کتاب "الوفیات"۔ یہ سن وفات کی ترتیب سے لکھی گئی ہے۔ اسی کتاب پر کتانی، ان کے بعد اکفانی اور ان کے بعد عراقی نے اضافہ کیا ہے۔

نوٹ: موجودہ دور میں ایسے سافٹ ویئر دستیاب ہو چکے ہیں جن میں ہر راوی یا مصنف سے متعلق اہم تاریخوں کا علم ہو جاتا ہے۔ اس کی مثال دار التراث الاسلامی کا "الموسوۃ الذھبیۃ للحدیث الشریف" ہے۔ اسی طرح مکتبہ شاملہ کے سافٹ ویئر میں بھی یہ خصوصیات موجود ہیں۔ اب ایسی ویب سائٹس بھی بن چکی ہیں جن میں فن رجال کا پورا انسائیکلو پیڈیا مرتب کر دیا گیا ہے۔ مثلاً دیکھیے: www.islamweb.net

سوالات اور اسائنمنٹ

راویوں سے متعلق اہم تواریخ کا علم رکھنا کیوں ضروری ہے؟

 

اگلا سبق†††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† فہرست††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† پچھلا سبق

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability

 

php hit counter