بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

علوم الحدیث: ایک تعارف

 

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 5MB)

 

حصہ پنجم: اسناد اور اس سے متعلقہ علوم

یونٹ 12: اسماء الرجال (راویوں کا علم)

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سبق 17: حادثے کا شکار ہو جانے والے ثقہ راوی

تعریف

لغوی اعتبار سے اختلاط کا معنی ہے ذہنی طور پر معذور ہو جانا۔ اصطلاحی مفہوم میں اس کا معنی ہے کہ کسی راوی کا ذہنی طور پر معذور ہو جانا یا اسے کوئی ایسا حادثہ پیش آ جانا جس کے باعث وہ حدیث محفوظ رکھنے سے محروم ہو جائے جیسے پاگل ہونا، نابینا ہو جانا یا اس کی کتابیں جل جانا وغیرہ وغیرہ۔

مثالیں

       ذہنی معذور ہو جانے کے باعث اختلاط: اس کی مثال عطاء بن سائب الثقفی الکوفی ہیں۔

       نابینا ہو جانے کے باعث اختلاط: اس کی مثال عبدالرزاق بن ھمام الصنعانی ہیں۔ نابینا ہو جانے کے بعد یہ ہر حدیث کو درست قرار دے دیا کرتے تھے۔

       دیگر اسباب کے باعث اختلاط: اس کی مثال عبداللہ بن لہیعۃ المصری ہیں جن کی کتابیں جل گئی تھیں۔

صاحب اختلاط کی روایات کا حکم

ایسا راوی، جسے کوئی ایسا حادثہ پیش آ گیا ہو، کی بیان کردہ وہ روایتیں جو اس حادثے سے پہلے کی ہیں، قبول کی جائیں گی (اگر وہ ثقہ ہو۔) اس کی وہ روایتیں مسترد کی جائیں گی جو حادثے کے بعد کی ہیں یا جن کے بارے میں یہ معلوم نہ ہو سکے کہ وہ حادثے سے پہلے کی ہیں یا بعد کی۔

مشہور تصانیف

علائی اور جازمی جیسے اہل علم نے اس ضمن میں کتابیں لکھی ہیں۔ ایسی ہی کتابوں میں سے ایک کتاب، "الاغتباط بمن رمی بلاختلاط" جو حافظ ابراہیم بن محمد سبط بن العجمی (م 841ھ) کی ہے۔

 

اگلا سبق†††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† فہرست††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† پچھلا سبق

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability

 

php hit counter