بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

علوم الحدیث: ایک تعارف

 

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 5MB)

 

حصہ پنجم: اسناد اور اس سے متعلقہ علوم

یونٹ 12: اسماء الرجال (راویوں کا علم)

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سبق 18: علماء اور راویوں کے طبقات

تعریف

لغوی اعتبار سے طبقہ لوگوں کے اس گروہ کو کہتے ہیں جو ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہوں۔ اصطلاحی مفہوم میں طبقہ لوگوں کے اس گروہ کو کہتے ہیں جو اسناد اور عمر یا کم از کم صرف اسناد میں ایک دوسرے کے قریب ہوں۔ (تدريب الراوي جـ 2 ـ ص 381) قریب ہونے کا معنی یہ ہے کہ دو افراد ایک ہی استاذ سے حدیث روایت کرتے ہیں تو ان دونوں کو ایک ہی طبقے میں شمار کیا جائے گا۔

فوائد

(کون سا راوی کس طبقے سے تعلق رکھتا ہے) یہ جاننے کا فائدہ یہ ہے کہ ملتے جلتے ناموں اور ملتی جلتی کنیتوں والے افراد میں فرق کیا جا سکتا ہے۔ ناموں کی مشابہت کے باعث یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ہی شخص ہے لیکن درحقیقت وہ کسی اور زمانے کا کوئی فرد ہو سکتا ہے۔ اس سے معنعن روایت کو بھی پرکھا جا سکتا ہے۔

کیا کوئی راوی ایک اعتبار سے ایک طبقے اور دوسرے اعتبار سے دوسرے طبقے سے متعلق ہو سکتا ہے؟

(ایسا ممکن ہے۔) مثال کے طور پر سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ صحابہ کرام کے اس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو عہد رسالت میں بچے تھے۔ دوسرے اعتبار سے وہ مجموعی طور پر "صحابہ" کے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔††††††

طبقات کے محقق کو کس بات کا علم ہونا چاہیے؟

طبقات کی تحقیق کرنے والے محقق کو راویوں کی تاریخ پیدائش، تاریخ وفات، اساتذہ اور شاگردوں کا علم ہونا ضروری ہے۔

مشہور تصانیف

       ابن سعد کی "طبقات الکبری"

       ابو عمرو الدانی کی "طبقات القراء"

       عبدالوہاب السبکی کی "طبقات الشافعیۃ الکبری"

       ذہبی کی "تذکرۃ الحفاظ"

سوالات اور اسائنمنٹ

ابن سعد کی طبقات الکبری انٹرنیٹ پر تلاش کر کے ڈاؤن لوڈ کیجیے اور اس میں موجود مختلف طبقات کی ایک فہرست تیار کیجیے۔

 

اگلا سبق†††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† فہرست††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† پچھلا سبق

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability

 

php hit counter