بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

علوم الحدیث: ایک تعارف

 

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 5MB)

 

حصہ پنجم: اسناد اور اس سے متعلقہ علوم

یونٹ 12: اسماء الرجال (راویوں کا علم)

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سبق 19: آزاد کردہ غلام

تعریف

لغوی اعتبار سے موالی، مولٰی کی جمع ہے۔ مولی کا اطلاق متضاد معنی میں ہوتا ہے جیسے مالک کو بھی مولی کہا جاتا ہے اور غلام کو بھی۔ آزاد کرنے والے کو بھی مولٰی کہتے ہیں اور غلام کو بھی۔

††††††††† اصطلاحی مفہوم میں مولٰی سے مراد ایسا غلام ہے جسے آزاد کر دیا گیا ہو یا ایسا شخص ہے جو کسی شخص کی ضمانت پر اس قبیلے میں رہ رہا ہو یعنی جس کا جان و مال کسی اور شخص کی ضمانت کے باعث محفوظ ہو۔

نوٹ: قدیم عرب معاشرت میں "ولاء" کا رشتہ معتبر سمجھا جاتا تھا۔ اس کی ایک صورت یہ تھی کہ ایک شخص کسی دوسرے کا غلام ہے۔ مالک نے اسے آزاد کر دیا۔ عرب معاشرے کا دستور تھا کہ آزاد ہو جانے والے غلام کو وہ آزاد کرنے والے مالک کے قبیلے کا فرد مان لیا کرتے تھے۔ ایسے شخص کو "مولی بالعتاقۃ" کہا جاتا تھا۔اسلام نے ولاء کے رشتے کو بے پناہ اہمیت دی۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ غلاموں کو آزاد کرنے کے بعد انہیں معاشرے میں وہی مقام دے دیا جائے جو ان کے سابقہ مالکوں کو حاصل ہے۔ اس کی تفصیل کے لئے میری کتاب "اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ" ملاحظہ فرمائیے۔

"ولاء" کی ایک دوسری شکل یہ تھی کہ کوئی شخص باہر کے کسی علاقے سے عرب معاشرےمیں آ کر آباد ہونا چاہے تو اس کے لئے لازم تھا کہ وہ کسی عرب کی ضمانت حاصل کرے۔ ایسے شخص کو "مولی بالحلف" کہا جاتا تھا۔ ایسے مولی کو اسی قبیلے کا حصہ مان لیا جاتا تھا جس کی ضمانت میں وہ رہ رہا ہوتا تھا۔ عرب معاشرے میں یہ دستور آج تک رائج ہے۔ تمام عرب ممالک میں کسی عرب کی ضمانت سے ہی غیر عرب کو ویزا جاری کیا جاتا ہے۔ اگرچہ اب قبیلے سے تعلق کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔

ظہور اسلام کے بعد اسی "ولاء" میں ایک تیسری قسم کا اضافہ ہوا اور وہ یہ تھا کہ مسلمانوں کےمفتوحہ ممالک میں ایسے غیر عرب افراد پائے جاتے تھے جو کہ اپنے معاشروں میں عزت کی نگاہ سے نہ دیکھے جاتے تھے۔ یہ لوگ جب کسی مبلغ کی دعوت و تبلیغ کے نتیجے میں مسلمان ہو جاتے تو ان کا سماجی رتبہ بلند کرنے کے لئے ان کا شمار اسی مبلغ کے قبیلے میں کیا جانے لگتا۔

مولٰی کی اقسام

       مولی بالحلف: اس کی مثال امام مالک بن انس الاصبحی التیمی تھے۔ ان کا تعلق قوم "اصبح" سے تھا جو کہ قریش کی ضمانت پر عرب میں رہ رہے تھے۔

       مولی العتاقۃ: اس کی مثال ابو البختری الطائی ہیں جو کہ تابعی ہیں۔ ان کا نام سعید بن فیروز تھا۔ یہ قبیلہ بنو طے کے ایک شخص کے غلام تھے جس نے انہیں آزاد کر دیا تھا۔ اسی نسبت سے انہیں بھی طائی کہا جاتا ہے۔

       مولی الاسلام: اس کی مثال امام محمد بن اسماعیل البخاری الجعفی ہیں۔ ان کے دادا مغیرہ مجوسی تھے۔ انہوں نے یمان بن اخنس الجعفی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا جس کی وجہ سے ان کے نام کے ساتھ بھی الجعفی لکھا جانے لگا۔

فوائد

اگر ایک شخص ایک مختلف ولاء سے منسوب ہے تو اس سے یہ شبہ ہو سکتا ہے کہ اس کا تعلق نسبی اعتبار سے اسی قبیلے سے ہو گا جب کہ درحقیقت ایسا نہیں ہوتا۔ اس علم کی بدولت یہ شک رفع ہو جاتا ہے۔

مشہور تصانیف

ابو عمر الکندی نے صرف مصریوں کے بارے میں ایک تصنیف کی ہے۔

 

اگلا سبق†††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† فہرست††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††††† پچھلا سبق

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability

 

php hit counter