بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالاتذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

متشابہات کیا ہیں؟

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سوال:متشابہات سے کیا مراد ہے؟ان کی چھان پھٹک سے کیوں منع کیا گیا ہے؟

 

جواب:†† متشابہات سے مراد آخرت سے متعلق وہ امور ہیں جن کی کوئی مثال دنیا میں موجود نہیں ہے۔ اس لئے انہیں انسانی زبان کے کچھ ملتے جلتے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کی مثال ایسے ہے کہ قدیم زمانے میں اگر آج کی ایجادات کا ذکر کیا جاتا تو ان کے لئے کوئی الفاظ موجود نہ تھے۔ انہیں اس دور کے ملتے جلتے الفاظ میں بیان کیا جاتاجیسے ہوائی جہاز کے بارے میں کہا جاتا کہ مستقبل میں لوہے کے پرندے ہوں گے جو بہت ہی تیز رفتاری سے پرواز کریں گے ۔ انسان ان کے پیٹ میں بیٹھ کر بہت کم وقت میں دور دراز کا سفر کر سکیں گے۔ اسی طرح کمپیوٹر کے بارے میں کہا جاتا کہ ایسی مشینیں ہوں گی جوبٹن دبانے پر سارا حساب کتاب کر کے رکھ دیں گے۔ موبائل فون کے بارے میں کہا جاتا کہ انسان چھوٹے چھوٹے ڈبوں کی مدد سے ہزاروں میل کے فاصلے پر گفتگو کریں گے۔

††††††††† جنت اور جہنم میں کس طرح کی اشیا ہوں گی۔ اس کا صحیح علم تو وہاں جا کر ہی ہو سکتا ہے۔ ہمارے محدود مشاہدے کے باعث دنیا کی ہی چند ملتی جلتی چیزوں مثلاً پھل، نہر، باغ، آگ وغیرہ کی مثال بیان کرکے ہمیں سمجھایا گیا کہ جنت اور جہنم کی نعمتیں اور عذاب کچھ اس طرح کے ہوں گے۔انہی کو امور متشابہات کہتے ہیں۔ چونکہ ان امور میں بحث مباحثہ کرکے ہم کبھی بھی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتے، اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس بیکار مشغلے سے روکا ہے اور یہ بتایا ہے کہ ایسا وہی لوگ کرتے ہیں جن کے دلوں میں ٹیڑھا پن ہے۔

محمد مبشر نذیر

May 2006

 

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability