بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

اسلام میں ذہنی و جسمانی کے انسداد کی تاریخ

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 8MB)

حصہ ششم: اسلام اور غلامی سے متعلق جدید ذہن کے شبہات

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

باب 21: اسلام اور غلامی سے متعلق فلسفیانہ اور تاریخی سوالات

قرآن نے غلامی کو برائی قرار کیوں نہیں دیا؟

بعض افراد کے ذہنوں میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ قرآن مجید نے غلاموں کی آزادی پر تو بہت زور دیا ہے لیکن غلامی کے ادارے کو کہیں برائی قرار دے کر اس سے نفرت پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی۔ ایسا کیوں ہے؟

††††††††† کسی بھی کتاب کے بارے میں یہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ کتاب اپنے اولین مخاطبین کی نفسیات اور ان کے ذوق ادب کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریر میں لائی جاتی ہے۔ قرآن کو چونکہ عرب معاشرے میں ایک شہ پارہ ادب کی حیثیت حاصل ہے، اس وجہ سے قرآن کے اولین مخاطبین کے اسلوب میں سب سے بہترین اسالیب کو اس کتاب میں استعمال کیا گیا ہے۔ موجودہ دور کے برعکس دور قدیم کے عربوں میں یہ رواج تھا کہ وہ بات کرتے وقت طے شدہ باتوں کو الفاظ میں بیان نہیں کیا کرتے تھے۔ اگر کوئی ایسا کرتا تو یہ ایک گھٹیا سی حرکت سمجھی جاتی تھی کہ ادیب مخاطب کی ذہانت پر طنز کر رہا ہے کہ ہر طے شدہ بات الفاظ میں بیان کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں متعین اور غیر اختلافی باتوں کو بالعموم بیان نہیں کیا گیا۔

††††††††† جو لوگ قرآن کے اسلوب سے واقف ہوں، ان پر یہ بات واضح ہے کہ جن باتوں کا برائی ہونا ایک متعین بات ہے، قرآن انہیں برائی قرار دینے کی بحث نہیں کرتا بلکہ ان سے بچنے کا حکم دیتا ہے۔ بدکاری یا ہم جنس پرستی اسلام میں متعین برائیاں ہیں لیکن ان سے متعلق یہ بحث قرآن مجید میں کہیں موجود نہیں ہے کہ "بدکاری ایک برائی ہے۔" اس کے برعکس ہمیں بہت سے مقامات پر اس سے بچنے کی تلقین ملے گی۔

††††††††† یہی معاملہ غلامی کا تھا۔ عرب کے حساس ذہن رکھنے والے نیک دل افراد اسے برائی ہی سمجھتے تھے اور غلاموں کی آزادی کے لئے کوشاں رہا کرتے تھے۔ سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے اسلام سے پہلے سو غلام آزاد کئے تھے۔ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے اعلان نبوت سے پہلے متعدد غلاموں کو آزادی عطا کی۔ یہ معاملہ قریش کے صرف نیک لوگوں تک ہی محدود نہ تھا بلکہ عاص بن وائل جیسے اسلام دشمن نے بطور نیکی سو غلام آزاد کرنے کی قسم کھائی تھی جسے اس کے بیٹوں نے پورا کیا۔

††††††††† یہی وجہ ہے کہ جب قرآن نازل ہوا تو غلاموں کو آزاد کرنے اور جب تک وہ غلام ہیں، ان سے بہترین سلوک کرنے کا حکم دیا گیا۔ ان کے قانونی، ازدواجی، معاشی، معاشرتی اور سیاسی حقوق مقرر کئے گئے اور انہیں تدریجاً آزاد کرنے کی تلقین کی گئی۔ ان تمام احکامات کی تفصیل آپ باب 7 Ė 12 میں دیکھ سکتے ہیں۔ آپ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کیا ان اقدامات کے بعد یہ کہنے کی گنجائش باقی ہے کہ اسلام غلامی کو باقی رکھنا چاہتا تھا؟

 

اگلا صفحہ††††††††††††††††††††††††††††††††††† فہرست†††††††††††††††††††††††††††††††††††† پچھلا صفحہ

اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کا انسداد: ہوم پیج

فلسفیانہ سوالات

انسان، اپنے جیسے انسان کو غلام بنانا کیوں چاہتا ہے؟

کیا قرآن غلامی کو فطریقرار دیتا ہے؟

قرآن نے غلامی کو برائی قرار کیوں نہیں دیا؟

تاریخی سوالات

کیا اسلام نے غلامی کو باقاعدہ ایک سماجی ادارے کی شکل دی ہے؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے لوگوں کو اپنی ذاتی غلامی میں کیوں رکھا؟

اسلام نے غلامی کو ایک دم ختم کیوں نہیں کیا؟

اسلام نے غلاموں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کیوں نہیں کی؟

اسلامی تاریخ میں جنگی قیدیوں کو غلام کیوں بنایا گیا؟

عہد رسالت میں بنو قریظہ کو غلام کیوں بنایا گیا؟

کیا عہد رسالت میں چند غلاموں کی آزادی کو منسوخ کیا گیا تھا؟

کیا عہد رسالت میں ام ولد کی خدمات کو منتقل کیا جاتا تھا؟

کیا وجہ ہے کہ اسلام کی اصلاحات کے باوجود، مسلم تاریخ میں غلامی کا ادارہ بڑے پیمانے پر موجود رہا؟

کیا وجہ ہے کہ مسلم تاریخ میں لونڈیوں کو کثرت سے سیکس کے لئے استعمال کیا گیا؟

مسلم مصلحین نے امراء کے حرم اور خواجہ سرا پولیس کے اداروں کے خلاف مزاحمت کیوں نہیں کی؟

کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں نفسیاتی غلامی بڑے پیمانے پر موجود رہی ہے؟

اس کی کیا وجہ ہے کہ بعض مستشرقین نے اسلام کو غلامی کا حامی قرار دیا ہے؟

غلامی کے خاتمے سے متعلق سوالات

کیا وجہ ہے کہ موجودہ دور میں غلامی کے خاتمے کی تحریک کا آغاز مسلمانوں کی بجائے اہل مغرب کی طرف سے ہوا؟

کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں آزادی فکر کی تحریک اہل مغرب کی نسبت بہت کمزور ہے؟

کیا موجودہ دور میں مسلمان غلامی کے دوبارہ احیاء کے قائل ہیں؟

فقہی سوالات

فقہ سے متعلق چند بنیادی مباحث

موجودہ دور کے جنگی قیدیوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟

کیا غیر مسلم غلاموں کی آزادی بھی اسلام کے نزدیک نیکی ہے؟

مکاتبت واجب ہے یا مستحب؟

مکاتب غلام ہے یا آزاد؟

کیا اسلام میں غلام کو مال رکھنے کا حق حاصل ہے؟

کیا غلام کو بھی اسلام نے وراثت کا حق دیا ہے؟

کیا اسلام نے غلام کو گواہی دینے کا حق دیا ہے؟

کیا اسلام نے عرب اور عجم کے غلاموں میں فرق کیا ہے؟

کیا اسلام غلام کو شادی کرنے کا حق دیتا ہے؟

کیا اسلام موجودہ یا سابقہ غلام کو آزاد خاتون سے شادی کی اجازت دیتا ہے؟

کیا لونڈی کی اجازت کے بغیر عزل جائز ہے؟

کیا اسلام میں غلام کا فرار ہونا حرام ہے؟

کیا غلام کو قتل کرنے کی سزا بھی قتل ہے؟

"اما مناء او اما فداء" کی تفسیر کیا ہے؟

کیا غلام کے بچے بھی غلام ہی ہوں گے؟

 

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability