بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

اسلام میں ذہنی و جسمانی کے انسداد کی تاریخ

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 8MB)

حصہ ششم: اسلام اور غلامی سے متعلق جدید ذہن کے شبہات

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

باب 21: اسلام اور غلامی سے متعلق فلسفیانہ اور تاریخی سوالات

مسلم مصلحین نے امراء کے حرم اور خواجہ سرا پولیس کے اداروں کے خلاف مزاحمت کیوں نہیں کی؟

اس کا جواب ہم تفصیل سے باب 14 میں بیان کر چکے ہیں۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے مصلحین، علماء اور صوفیاء خلافت راشدہ کے بعد، حکمرانوں کی کرپشن اور ظلم کےباعث ان سے دوری اختیار کرتے چلے گئے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ حکومت کے ساتھ زیادہ تر وہی لوگ رہ گئے جو اگرچہ عالم کہلاتے تھے مگر درحقیقت مفاد پرست تھے۔

††††††††† ایسے مخلص مصلحین جو حکومتی نظام میں کسی نہ کسی درجے میں شریک ہو جایا کرتے تھے نے حکومتوں کی اصلاح کی بھرپور کوشش کی۔ اسی طرح جو علماء حکومت سے دور تھے، انہوں نے بھی حکومتوں کی اصلاح کے لئے ہر ممکن جدوجہد کرنے کی کوشش کی۔ خاص طور پر غلامی سے متعلق معاملات میں ہمارے مصلحین نے جو کوششیں کیں، ان میں سے مشہور اہل علم کی کوششوں کا تذکرہ بطور مثال ہم باب 13 ہی میں کر چکے ہیں۔ ان میں عمر بن عبدالعزیز، جاحظ، ابو یعلی الفراء، ابو الحسن الماوردی، غزالی، ابن جوزی، عبدالرحمٰن بن نصر الشیرزی، ابن الاخوۃ، حافظ ذہبی، ابن تیمیہ اور ابن قیم شامل ہیں۔ یہ کاوشیں انہی بڑے اہل علم تک محدود نہ رہی تھیں بلکہ مختلف درجے کے علماء کا ایک بہت بڑا طبقہ تھا جو اصلاحات کے لئے سرگرم عمل تھا۔

††††††††† ان جلیل القدر اہل علم کی کاوشوں کے باوجود بہرحال ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ دور صحابہ کے بعد سیدنا عمر بن عبدالعزیز کے سوا باقی حضرات کے ہاں غلامی کے مکمل خاتمے کا کوئی وژن موجود نہ تھا۔ ان کی کاوشوں کا محور و مرکز غلاموں کی حالت کو بہتر بنانا تھا۔ اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ مسلم دنیا میں غلاموں کی حالت باقی دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر تھی اور ان پر کم از کم مسلم سلطنت کے علاقے میں ایسا ظلم بھی بالعموم نہ کیا جاتا تھا کہ معاشرے کے اجتماعی ضمیر میں اس کے خلاف کوئی تحریک پیدا ہوتی۔

††††††††† جو غلام آزاد ہونا چاہتا، اس کے لئے مکاتبت کا ادارہ بھی موجود رہا ہے۔ زکوۃ کی آمدنی سے مکاتبین کی مدد بھی کی جاتی رہی ہے۔ معاشرے کے نیک لوگ، جو کہ بہت بڑی تعداد میں موجود تھے، غلاموں کو آزاد کرنے کے لئے کوشاں رہا کرتے تھے۔ اس سب کے ساتھ ساتھ غلاموں کو خاندان کا حصہ ہی سمجھا جاتا تھا اور ان کے ساتھ ویسا ہی رویہ رکھا جاتا تھا جیسا کہ باپ بیٹے سے رکھتا ہے۔

††††††††† مسلم دنیا میں غلامی کے خلاف ایک موثر تحریک نہ ہونے کی دوسری وجہ یہ تھی کہ بحیثیت قوم مسلمان اندھی تقلید اور پیری مریدی کے سلسلے کی وجہ سے نفسیاتی غلامی کا شکار ہو چکے تھے اور ان کے ہاں آزادی فکر کی کوئی تحریک بھی موجود نہ تھی۔ ان حالات میں جو کچھ ہمارے مصلحین کر سکتے تھے، انہوں نے کیا۔ اس سے زیادہ کی توقع رکھنا اس دور کے معروضی حالات اور زمینی حقائق کے تحت ایک مشکل کام تھا۔

 

اگلا صفحہ††††††††††††††††††††††††††††††††††† فہرست†††††††††††††††††††††††††††††††††††† پچھلا صفحہ

اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کا انسداد: ہوم پیج

فلسفیانہ سوالات

انسان، اپنے جیسے انسان کو غلام بنانا کیوں چاہتا ہے؟

کیا قرآن غلامی کو فطریقرار دیتا ہے؟

قرآن نے غلامی کو برائی قرار کیوں نہیں دیا؟

تاریخی سوالات

کیا اسلام نے غلامی کو باقاعدہ ایک سماجی ادارے کی شکل دی ہے؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے لوگوں کو اپنی ذاتی غلامی میں کیوں رکھا؟

اسلام نے غلامی کو ایک دم ختم کیوں نہیں کیا؟

اسلام نے غلاموں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کیوں نہیں کی؟

اسلامی تاریخ میں جنگی قیدیوں کو غلام کیوں بنایا گیا؟

عہد رسالت میں بنو قریظہ کو غلام کیوں بنایا گیا؟

کیا عہد رسالت میں چند غلاموں کی آزادی کو منسوخ کیا گیا تھا؟

کیا عہد رسالت میں ام ولد کی خدمات کو منتقل کیا جاتا تھا؟

کیا وجہ ہے کہ اسلام کی اصلاحات کے باوجود، مسلم تاریخ میں غلامی کا ادارہ بڑے پیمانے پر موجود رہا؟

کیا وجہ ہے کہ مسلم تاریخ میں لونڈیوں کو کثرت سے سیکس کے لئے استعمال کیا گیا؟

مسلم مصلحین نے امراء کے حرم اور خواجہ سرا پولیس کے اداروں کے خلاف مزاحمت کیوں نہیں کی؟

کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں نفسیاتی غلامی بڑے پیمانے پر موجود رہی ہے؟

اس کی کیا وجہ ہے کہ بعض مستشرقین نے اسلام کو غلامی کا حامی قرار دیا ہے؟

غلامی کے خاتمے سے متعلق سوالات

کیا وجہ ہے کہ موجودہ دور میں غلامی کے خاتمے کی تحریک کا آغاز مسلمانوں کی بجائے اہل مغرب کی طرف سے ہوا؟

کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں آزادی فکر کی تحریک اہل مغرب کی نسبت بہت کمزور ہے؟

کیا موجودہ دور میں مسلمان غلامی کے دوبارہ احیاء کے قائل ہیں؟

فقہی سوالات

فقہ سے متعلق چند بنیادی مباحث

موجودہ دور کے جنگی قیدیوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟

کیا غیر مسلم غلاموں کی آزادی بھی اسلام کے نزدیک نیکی ہے؟

مکاتبت واجب ہے یا مستحب؟

مکاتب غلام ہے یا آزاد؟

کیا اسلام میں غلام کو مال رکھنے کا حق حاصل ہے؟

کیا غلام کو بھی اسلام نے وراثت کا حق دیا ہے؟

کیا اسلام نے غلام کو گواہی دینے کا حق دیا ہے؟

کیا اسلام نے عرب اور عجم کے غلاموں میں فرق کیا ہے؟

کیا اسلام غلام کو شادی کرنے کا حق دیتا ہے؟

کیا اسلام موجودہ یا سابقہ غلام کو آزاد خاتون سے شادی کی اجازت دیتا ہے؟

کیا لونڈی کی اجازت کے بغیر عزل جائز ہے؟

کیا اسلام میں غلام کا فرار ہونا حرام ہے؟

کیا غلام کو قتل کرنے کی سزا بھی قتل ہے؟

"اما مناء او اما فداء" کی تفسیر کیا ہے؟

کیا غلام کے بچے بھی غلام ہی ہوں گے؟

 

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability