بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

اسلام میں ذہنی و جسمانی کے انسداد کی تاریخ

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 8MB)

حصہ ششم: اسلام اور غلامی سے متعلق جدید ذہن کے شبہات

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

باب 21: اسلام اور غلامی سے متعلق فلسفیانہ اور تاریخی سوالات

کیا وجہ ہے کہ موجودہ دور میں غلامی کے خاتمے کی تحریک کا آغاز مسلمانوں کی بجائے اہل مغرب کی طرف سے ہوا؟

اس سوال کا تفصیلی جواب ہم نے باب 16 اور 17 میں تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہاں ہم اس کا خلاصہ بیان کر دیتے ہیں۔ مسلمانوں کی بجائے اہل مغرب کی جانب سے غلامی کے خاتمے کی جو مہم شروع ہوئی، اس کی وجہ دونوں کے معاشرتی حالات میں فرق تھا۔

††††††††† اہل مغرب کے ہاں غلاموں کی حالت زار بہت ہی خراب تھی۔ ان پر ظلم و ستم نے ایک طرف ان غلاموں کو فرار اور بغاوت پر مجبور کیا اور دوسری طرف معاشرے کے اجتماعی ضمیر میں اس ظلم اور جبر کے خلاف ایک عظیم تحریک پیدا کی۔ مسلم معاشروں میں چونکہ غلاموں پر بہت زیادہ ظلم و ستم نہیں کیا گیا اور کچھ استثنائی امور کو چھوڑ کر عمومی طور پر مسلمانوں نے غلاموں سے حسن سلوک سے متعلق اپنے دین کی تعلیمات پر عمل کیا ہے، اس وجہ سے یہاں نہ تو غلاموں کو فرار اور بغاوت پر مجبور ہونا پڑا ہے اور نہ ہی معاشرے کے اجتماعی ضمیر میں کوئی بڑی تحریک پیدا ہو سکی ہے۔ اس کے علاوہ مسلم دنیا میں مکاتبت کا ادارہ بھی موجود رہا ہے۔ جو غلام آزادی حاصل کرنا چاہتا، اس کے لئے اپنی آزادی کو خود خریدنے کا راستہ کھلا رہا ہے۔

††††††††† اہل مغرب کے ہاں تین صدیوں کی انکوئزیشن اور مذہبی جبر کے رد عمل میں "آزادی فکر" کی ایک غیر معمولی تحریک پچھلی چار صدیوں سے موجود رہی ہے۔ مسلم معاشروں میں ان صدیوں میں بالعموم "اسٹیٹس کو" برقرار رکھنے، اجتہاد کا دروازہ بند کئے رکھنے اور دینی اور دنیاوی ہر میدان میں تقلید کی روش اختیار کئے رکھنے کا رجحان غالب رہا ہے۔ اگر اس رجحان کے خلاف کسی نے چلنے کی کوشش کی بھی ہے تو اسے معاشرے میں قبول عام حاصل نہیں ہو سکا ہے۔ یہی وجہ ہے یہاں اس قسم کی کوئی تحریک بڑے پیمانے پر نہیں پھیل سکی۔ مسلم معاشروں میںمذہبی جبر کو بھی بالعموم قانونی شکل نہیں دی گئی بلکہ اسے معاشرتی سطح پر رکھا گیا ہے۔ اس وجہ سے اس کے ردعمل میں آزادی فکر کی کوئی تحریک پیدا نہیں ہو سکی۔

††††††††† اہل مغرب صنعتی انقلاب کے نتیجے میں جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو گئے جس کے نتیجے میں غلامی اور نیم غلامی کو ختم کرنے کی ایک بڑی معاشرتی ضرورت پیدا ہو گئی لیکن مسلم دنیا میں جاگیردارانہ نظام آج تک اپنی پوری قوت کے ساتھ موجود ہے اور نیم غلامی کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

††††††††† جو قارئین اس کی مزید تفصیل میں دلچسپی رکھتے ہوں، وہ باب 16 اور 17 میں اس کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔

 

اگلا صفحہ††††††††††††††††††††††††††††††††††† فہرست†††††††††††††††††††††††††††††††††††† پچھلا صفحہ

اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کا انسداد: ہوم پیج

فلسفیانہ سوالات

انسان، اپنے جیسے انسان کو غلام بنانا کیوں چاہتا ہے؟

کیا قرآن غلامی کو فطریقرار دیتا ہے؟

قرآن نے غلامی کو برائی قرار کیوں نہیں دیا؟

تاریخی سوالات

کیا اسلام نے غلامی کو باقاعدہ ایک سماجی ادارے کی شکل دی ہے؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے لوگوں کو اپنی ذاتی غلامی میں کیوں رکھا؟

اسلام نے غلامی کو ایک دم ختم کیوں نہیں کیا؟

اسلام نے غلاموں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کیوں نہیں کی؟

اسلامی تاریخ میں جنگی قیدیوں کو غلام کیوں بنایا گیا؟

عہد رسالت میں بنو قریظہ کو غلام کیوں بنایا گیا؟

کیا عہد رسالت میں چند غلاموں کی آزادی کو منسوخ کیا گیا تھا؟

کیا عہد رسالت میں ام ولد کی خدمات کو منتقل کیا جاتا تھا؟

کیا وجہ ہے کہ اسلام کی اصلاحات کے باوجود، مسلم تاریخ میں غلامی کا ادارہ بڑے پیمانے پر موجود رہا؟

کیا وجہ ہے کہ مسلم تاریخ میں لونڈیوں کو کثرت سے سیکس کے لئے استعمال کیا گیا؟

مسلم مصلحین نے امراء کے حرم اور خواجہ سرا پولیس کے اداروں کے خلاف مزاحمت کیوں نہیں کی؟

کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں نفسیاتی غلامی بڑے پیمانے پر موجود رہی ہے؟

اس کی کیا وجہ ہے کہ بعض مستشرقین نے اسلام کو غلامی کا حامی قرار دیا ہے؟

غلامی کے خاتمے سے متعلق سوالات

کیا وجہ ہے کہ موجودہ دور میں غلامی کے خاتمے کی تحریک کا آغاز مسلمانوں کی بجائے اہل مغرب کی طرف سے ہوا؟

کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں آزادی فکر کی تحریک اہل مغرب کی نسبت بہت کمزور ہے؟

کیا موجودہ دور میں مسلمان غلامی کے دوبارہ احیاء کے قائل ہیں؟

فقہی سوالات

فقہ سے متعلق چند بنیادی مباحث

موجودہ دور کے جنگی قیدیوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟

کیا غیر مسلم غلاموں کی آزادی بھی اسلام کے نزدیک نیکی ہے؟

مکاتبت واجب ہے یا مستحب؟

مکاتب غلام ہے یا آزاد؟

کیا اسلام میں غلام کو مال رکھنے کا حق حاصل ہے؟

کیا غلام کو بھی اسلام نے وراثت کا حق دیا ہے؟

کیا اسلام نے غلام کو گواہی دینے کا حق دیا ہے؟

کیا اسلام نے عرب اور عجم کے غلاموں میں فرق کیا ہے؟

کیا اسلام غلام کو شادی کرنے کا حق دیتا ہے؟

کیا اسلام موجودہ یا سابقہ غلام کو آزاد خاتون سے شادی کی اجازت دیتا ہے؟

کیا لونڈی کی اجازت کے بغیر عزل جائز ہے؟

کیا اسلام میں غلام کا فرار ہونا حرام ہے؟

کیا غلام کو قتل کرنے کی سزا بھی قتل ہے؟

"اما مناء او اما فداء" کی تفسیر کیا ہے؟

کیا غلام کے بچے بھی غلام ہی ہوں گے؟

 

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability