بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

اسلام میں ذہنی و جسمانی کے انسداد کی تاریخ

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 8MB)

حصہ ششم: اسلام اور غلامی سے متعلق جدید ذہن کے شبہات

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

باب 22: اسلام اور غلامی سے متعلق فقہی اور قانونی سوالات

کیا اسلام نے عرب اور عجم کے غلاموں میں فرق کیا ہے؟

بعض فقہاء نے عرب اور عجم کے غلاموں میں فرق کیا ہے۔ ان کے نزدیک جنگ میں عجمی کو تو غلام بنانا جائز ہے لیکن اہل عرب کو نہیں۔ یہ نقطہ نظر قائم ہونے کی وجہ بنیادی طور پر نسل پرستی ہی ہے جو مسلمانوں کے اندر رواج پذیر ہو گئی تھی۔ یہ دراصل دور جاہلیت کی عصبیت تھی جس کا مکمل خاتمہ مسلمانوں کے اندر سے نہ ہو سکا تھا۔

††††††††† ان حضرات نے بالعموم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ان فیصلوں سے استدلال کیا ہے جو انہوں نے عرب میں غلامی کے خاتمے کے لئے کئے تھے۔ ان فیصلوں میں یہ بات بالکل واضح ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا مقصد نسل پرستی نہیں تھا بلکہ وہ تدریجا ان علاقوں سے غلامی کا خاتمہ کرنا چاہتے تھے جہاں جہاں خلافت راشدہ مضبوط ہوتی چلی جا رہی تھی۔

††††††††† اللہ تعالی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو پوری دنیا کی طرف مبعوث فرمایا ہے۔ اگر آپ ایک قوم کو دوسری قوم پر فوقیت دیتے تو آپ کی دعوت کو کبھی قبولیت حاصل نہ ہوتی۔ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے بارہا یہ واضح فرمایا ہے کہ اللہ کے ہاں کسی قوم سے پیدائشی تعلق کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اس کی نظر میں تمام افراد برابر ہیں۔ جو شخص بھی خود کو اللہ کے زیادہ قریب کرتا چلا جائے گا اس کا مقام اللہ کے نزدیک اتنا ہی بلند ہوتا چلا جائے گا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کسی شخص کا تعلق کس قوم، قبیلے، جنس، رنگ یا نسل سے ہے۔ اللہ تعالی کی نظر میں تمام انسان ایک ہی ماں باپ کی اولاد ہیں اور ایک دوسرے کے بھائی بھائی ہیں۔ ارشاد باری تعالی ہے:

يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوباً وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ. (الحجرات 49:13)

اے انسانو! ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا۔ اس کے بعد تمہیں قومیں اور قبیلے بنا دیا۔ بے شک اللہ کے نزدیک عزت والا وہی ہے جو اس سے زیادہ ڈرنے والا ہے۔ بے شک اللہ (ہر ظاہر و پوشیدہ چیز) کا علم رکھنے والا اور خبردار ہے۔

يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً كَثِيراً وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَتَسَاءَلُونَ بِهِ وَالأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيباً. (النساء 4:1)

اے انسانو! اللہ سے ڈرو جس نے تمہیں ایک ہی شخص سے پیدا کیا اور اسی شخص سے اس کا جوڑا پیدا کیا اور پھر ان دونوں سے بہت سے مرد و خواتین دنیا میں پھیلا دیے۔ اس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم رشتے داروں سے اپنا حق مانگتے ہو۔ یقین رکھو کہ اللہ تم پر نگہبان ہے۔

إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ. (الحجرات 49:10)

بے شک مسلمان تو بھائی بھائی ہیں۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَلا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَى أَلاَّ تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ. (المائدة 5:8)

اے ایمان والو! اللہ کے لئے حق اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔ کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر نہ ابھارے کہ تم عدل نہ کرو۔ عدل کرو، یہی تقوی کے زیادہ قریب ہے۔ اللہ سے ڈرتے رہو جو تمہارے اعمال سے باخبر ہے۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا يَسْخَرْ قَومٌ مِنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا خَيْراً مِنْهُمْ. (الحجرات 49:11)

اے ایمان والو! کوئی کسی قوم کا مذاق نہ اڑائے۔ ممکن ہے وہ ان سے بہتر ہوں۔

یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع میں یہی بات واضح طور پر ارشاد فرما دی تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں نسل پرستی سے بچ سکیں:

تمام لوگ آدم کی اولاد ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آدم کو مٹی سے پیدا کیا تھا۔ اے لوگو! سنو تمہارا رب ایک رب ہے، کسی عربی کو عجمی پر کوئی فوقیت نہیں اور نہ ہی کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی فضیلت ہے۔ نہ کوئی کالا کسی گورے سے بہتر ہے اور نہ گورا کالے سے۔ فضیلت صرف اور صرف تقویٰ کے سبب ہے۔

یہ بات معلوم و معروف ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہر قسم کی نسل پرستی سے پاک تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے لوگوں کے مشورے کے باوجود اپنے بیٹے یا قبیلے کے کسی اور شخص کو خلیفہ نامزد نہ کیا۔ اس کی خواہش بھی اگر ظاہر کی تو ایک جلیل القدر صحابہ سیدنا ابوعبیدہ یا ایک آزاد کردہ غلام سالم مولی ابوحذیفہ رضی اللہ عنہم کے لئے۔

††††††††† اس کردار کے مالک خلیفہ سے یہ کیسے توقع کی جا سکتی ہے کہ آپ غلامی کے خاتمے کے لئے عرب و عجم میں فرق کریں گے۔ تاریخ سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں عرب میں اسلام کا اقتدار بالکل مستحکم ہو چکا تھا، اس وجہ سے آپ نے غلامی کے خاتمے کے لئے اپنی اصلاحات کا آغاز عرب سے کیا۔ اگر آپ کو مزید مہلت مل جاتی تو عجمی غلاموں کے بارے میں بھی آپ اسی قسم کا فیصلہ کر کے غلامی کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیتے۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ اپنی ذاتی استعداد میں آپ نے بے شمار عجمی غلاموں کو آزاد فرمایا حتی کہ اپنی وفات کے وقت تمام آپ نے تمام عجمی غلاموں کو آزاد فرما دیا جن میں بہت سے غیر مسلم بھی شامل تھے۔ اس معاملے میں عربی اور عجمی غلام میں کوئی فرق نہیں تھا۔

 

اگلا صفحہ††††††††††††††††††††††††††††††††††† فہرست†††††††††††††††††††††††††††††††††††† پچھلا صفحہ

اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کا انسداد: ہوم پیج

فلسفیانہ سوالات

انسان، اپنے جیسے انسان کو غلام بنانا کیوں چاہتا ہے؟

کیا قرآن غلامی کو فطریقرار دیتا ہے؟

قرآن نے غلامی کو برائی قرار کیوں نہیں دیا؟

تاریخی سوالات

کیا اسلام نے غلامی کو باقاعدہ ایک سماجی ادارے کی شکل دی ہے؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے لوگوں کو اپنی ذاتی غلامی میں کیوں رکھا؟

اسلام نے غلامی کو ایک دم ختم کیوں نہیں کیا؟

اسلام نے غلاموں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کیوں نہیں کی؟

اسلامی تاریخ میں جنگی قیدیوں کو غلام کیوں بنایا گیا؟

عہد رسالت میں بنو قریظہ کو غلام کیوں بنایا گیا؟

کیا عہد رسالت میں چند غلاموں کی آزادی کو منسوخ کیا گیا تھا؟

کیا عہد رسالت میں ام ولد کی خدمات کو منتقل کیا جاتا تھا؟

کیا وجہ ہے کہ اسلام کی اصلاحات کے باوجود، مسلم تاریخ میں غلامی کا ادارہ بڑے پیمانے پر موجود رہا؟

کیا وجہ ہے کہ مسلم تاریخ میں لونڈیوں کو کثرت سے سیکس کے لئے استعمال کیا گیا؟

مسلم مصلحین نے امراء کے حرم اور خواجہ سرا پولیس کے اداروں کے خلاف مزاحمت کیوں نہیں کی؟

کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں نفسیاتی غلامی بڑے پیمانے پر موجود رہی ہے؟

اس کی کیا وجہ ہے کہ بعض مستشرقین نے اسلام کو غلامی کا حامی قرار دیا ہے؟

غلامی کے خاتمے سے متعلق سوالات

کیا وجہ ہے کہ موجودہ دور میں غلامی کے خاتمے کی تحریک کا آغاز مسلمانوں کی بجائے اہل مغرب کی طرف سے ہوا؟

کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں آزادی فکر کی تحریک اہل مغرب کی نسبت بہت کمزور ہے؟

کیا موجودہ دور میں مسلمان غلامی کے دوبارہ احیاء کے قائل ہیں؟

فقہی سوالات

فقہ سے متعلق چند بنیادی مباحث

موجودہ دور کے جنگی قیدیوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟

کیا غیر مسلم غلاموں کی آزادی بھی اسلام کے نزدیک نیکی ہے؟

مکاتبت واجب ہے یا مستحب؟

مکاتب غلام ہے یا آزاد؟

کیا اسلام میں غلام کو مال رکھنے کا حق حاصل ہے؟

کیا غلام کو بھی اسلام نے وراثت کا حق دیا ہے؟

کیا اسلام نے غلام کو گواہی دینے کا حق دیا ہے؟

کیا اسلام نے عرب اور عجم کے غلاموں میں فرق کیا ہے؟

کیا اسلام غلام کو شادی کرنے کا حق دیتا ہے؟

کیا اسلام موجودہ یا سابقہ غلام کو آزاد خاتون سے شادی کی اجازت دیتا ہے؟

کیا لونڈی کی اجازت کے بغیر عزل جائز ہے؟

کیا اسلام میں غلام کا فرار ہونا حرام ہے؟

کیا غلام کو قتل کرنے کی سزا بھی قتل ہے؟

"اما مناء او اما فداء" کی تفسیر کیا ہے؟

کیا غلام کے بچے بھی غلام ہی ہوں گے؟

 

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability