بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

اسلام میں ذہنی و جسمانی کے انسداد کی تاریخ

کتاب کوڈاؤن لوڈکرنے کے لئے یہاں کلک کیجیے (سائز 8MB)

حصہ ششم: اسلام اور غلامی سے متعلق جدید ذہن کے شبہات

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

باب 22: اسلام اور غلامی سے متعلق فقہی اور قانونی سوالات

کیا لونڈی کی اجازت کے بغیر عزل جائز ہے؟

اس معاملے میں فقہاء میں ایک اختلاف یہ پیدا ہو گیا ہے کہ بیوی یا لونڈی سے ازدواجی تعلقات قائم کرتے ہوئے عزل کرنا جائز ہے یا نہیں۔ عزل کا معنی یہ ہے کہ مرد اپنے مادہ منویہ کو خاتون کے جسم سے باہر خارج کرے۔ یہ فیملی پلاننگ کا ایک طریقہ تھا جس پر قدیم دور سے عمل ہوتا چلا آ رہا تھا۔ فقہاء کے ایک گروہ نے تو اسے ہر حالت میں جائز قرار دیا ہے جبکہ دوسرے گروہ کے نزدیک اگر کوئی اپنی آزاد بیوی سے ازدواجی تعلق قائم کر رہا ہو تو عزل صرف اسی صورت میں جائز ہے جب بیوی اس کی اجازت دے دے لیکن اگر وہ لونڈی سے ازدواجی تعلق قائم کر رہا ہے تو اس کی اجازت کے بغیر بھی عزل کر سکتا ہے۔ اس دوسرے نظریے کی کوئی بنیاد قرآن و سنت میں نہیں ملتی۔

††††††††† ان حضرات کو شاید اس بات کا خیال نہیں رہا کہ لونڈی بھی ایک انسان ہے۔ بیوی سے عزل کرنے کی اجازت لینے کا مقصد یہی ہے کہ یہ معلوم کر لیا جائے کہ ایسا کرنے سے کہیں وہ خاتون جنسی اعتبار سے ناآسودہ تو نہیں رہ گئی۔ اگر وہ ناآسودہ رہے گی تو اس کا نتیجہ اس کے سوا اور کچھ نہ نکلے گا کہ وہ کسی اور طرف کا رخ کرے گی۔ بعینہ یہی معاملہ لونڈی کا ہے۔ جسمانی اعتبار سے بیوی اور لونڈی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ان میں ازدواجی تعلقات کے بارے میں اس قسم کے امتیازی سلوک کو "ظلم" کے علاوہ شاید ہی کوئی نام دیا جا سکتا ہے۔ اس ظلم کی ایک ممکنہ وجہ یہ بھی تھی کہ لونڈیوں کے آقا ان کے ہاں بچے کی پیدائش کو روک کر ان کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ بننا چاہتے تھے۔

††††††††† اس ضمن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے لوگوں نے سوال کیا تو آپ نے اس طریق کار کو بیوی ہو یا لونڈی، ہر حال میں مطلقاً ناپسند فرمایا کیونکہ عزل کی وجہ سے خاتون کی ناآسودگی بہت سے نفسیاتی اور معاشرتی مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

عن ابی سعيد الزرقی: ان رجلاء سال رسول الله عن العزل، فقال: ان امراتی ترضع و انا اکره تحمل؟ فقال النبی، "ان ما قد قدر فی الرحم سيکون " ۔ (نسائی، کتاب النکاح، حديث 3328)

ابو سعید الزرقی کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے عزل کے بارے میں پوچھا، "میری بیوی بچے کو دودھ پلاتی ہے اور میں اسے (تکلیف سے بچانے کے لئے حاملہ نہیں ہونے دینا چاہتا۔" آپ نے فرمایا، "اللہ نے جس جان کو ماں کے پیٹ میں بھیجنا ہے، وہ تو آ کر رہے گی۔"

اس معاملے لونڈی اور بیوی میں امتیازی سلوک کے حامی ابن ماجہ کی ایک حدیث پیش کرتے ہیں:

حَدَّثَنَا الحسن بن علي الخلال. حَدَّثَنَا إسحاق بن عيسى. حَدَّثَنَا ابن لهيعة. حدثني جعفر بن ربيعة، عن الزهري، عن محرر بن أبي هُرَيْرَ، عن أبيه، عن عمر بن الخطاب؛ قَالَ: نهى رَسُول اللَّهِ صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَم أن يعزل عن الحرة إلا بإذنها. فِي الزَوَائِد: في إِسْنَاده ابن لهيعة وهو ضَعِيْف. (ابن ماجه، کتاب النکاح، حديث 1928)

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے آزاد خاتون سے اس کی اجازت کے بغیر عزل کرنے سے منع فرمایا۔ زوائد میں ہے کہ اس حدیث کی سند میں ابن لھیعۃ ہے جو کہ ضعیف راوی ہے۔

جیسا کہ خود حدیث ہی میں صراحت ہے کہ یہ ضعیف ہے۔ ضعیف حدیث کے بارے میں محدثین کا یہ متفقہ اصول ہے کہ اسے کسی صحیح حدیث کے تابع کے طور پر (یعنی صحیح حدیث کی موافقت میں) تو پیش کیا جا سکتا ہے مگر اس سے کوئی حکم اخذ نہیں کیا جا سکتا۔ اس حدیث کے ضعیف ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس کی سند میں ایک راوی ابن لھیعۃ ہے جو کہ ضعیف ہے۔ علامہ ناصر الدین البانی "ارواء الغلیل" میں ان صاحب کے متعلق لکھتے ہیں کہ ان کا حافظہ کمزور تھا اور ان کے پاس حدیث کا لکھا ہوا ذخیرہ جل کر ضائع ہو گیا تھا۔ عین ممکن ہے کہ حدیث میں لفظ "المراۃ (یعنی خاتون)" ہو جسے ان صاحب نے غلطی سے بدل کر "الحرۃ (یعنی آزاد خاتون)" کر دیا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ اس حدیث سے کوئی حکم اخذ نہیں کیا جا سکتا۔ خاص طور پر ایسا حکم جس کے نتیجے میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد ظلم کا شکار ہو جائے۔

 

اگلا صفحہ††††††††††††††††††††††††††††††††††† فہرست†††††††††††††††††††††††††††††††††††† پچھلا صفحہ

اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کا انسداد: ہوم پیج

فلسفیانہ سوالات

انسان، اپنے جیسے انسان کو غلام بنانا کیوں چاہتا ہے؟

کیا قرآن غلامی کو فطریقرار دیتا ہے؟

قرآن نے غلامی کو برائی قرار کیوں نہیں دیا؟

تاریخی سوالات

کیا اسلام نے غلامی کو باقاعدہ ایک سماجی ادارے کی شکل دی ہے؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے لوگوں کو اپنی ذاتی غلامی میں کیوں رکھا؟

اسلام نے غلامی کو ایک دم ختم کیوں نہیں کیا؟

اسلام نے غلاموں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کیوں نہیں کی؟

اسلامی تاریخ میں جنگی قیدیوں کو غلام کیوں بنایا گیا؟

عہد رسالت میں بنو قریظہ کو غلام کیوں بنایا گیا؟

کیا عہد رسالت میں چند غلاموں کی آزادی کو منسوخ کیا گیا تھا؟

کیا عہد رسالت میں ام ولد کی خدمات کو منتقل کیا جاتا تھا؟

کیا وجہ ہے کہ اسلام کی اصلاحات کے باوجود، مسلم تاریخ میں غلامی کا ادارہ بڑے پیمانے پر موجود رہا؟

کیا وجہ ہے کہ مسلم تاریخ میں لونڈیوں کو کثرت سے سیکس کے لئے استعمال کیا گیا؟

مسلم مصلحین نے امراء کے حرم اور خواجہ سرا پولیس کے اداروں کے خلاف مزاحمت کیوں نہیں کی؟

کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں نفسیاتی غلامی بڑے پیمانے پر موجود رہی ہے؟

اس کی کیا وجہ ہے کہ بعض مستشرقین نے اسلام کو غلامی کا حامی قرار دیا ہے؟

غلامی کے خاتمے سے متعلق سوالات

کیا وجہ ہے کہ موجودہ دور میں غلامی کے خاتمے کی تحریک کا آغاز مسلمانوں کی بجائے اہل مغرب کی طرف سے ہوا؟

کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں آزادی فکر کی تحریک اہل مغرب کی نسبت بہت کمزور ہے؟

کیا موجودہ دور میں مسلمان غلامی کے دوبارہ احیاء کے قائل ہیں؟

فقہی سوالات

فقہ سے متعلق چند بنیادی مباحث

موجودہ دور کے جنگی قیدیوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟

کیا غیر مسلم غلاموں کی آزادی بھی اسلام کے نزدیک نیکی ہے؟

مکاتبت واجب ہے یا مستحب؟

مکاتب غلام ہے یا آزاد؟

کیا اسلام میں غلام کو مال رکھنے کا حق حاصل ہے؟

کیا غلام کو بھی اسلام نے وراثت کا حق دیا ہے؟

کیا اسلام نے غلام کو گواہی دینے کا حق دیا ہے؟

کیا اسلام نے عرب اور عجم کے غلاموں میں فرق کیا ہے؟

کیا اسلام غلام کو شادی کرنے کا حق دیتا ہے؟

کیا اسلام موجودہ یا سابقہ غلام کو آزاد خاتون سے شادی کی اجازت دیتا ہے؟

کیا لونڈی کی اجازت کے بغیر عزل جائز ہے؟

کیا اسلام میں غلام کا فرار ہونا حرام ہے؟

کیا غلام کو قتل کرنے کی سزا بھی قتل ہے؟

"اما مناء او اما فداء" کی تفسیر کیا ہے؟

کیا غلام کے بچے بھی غلام ہی ہوں گے؟

 

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی /††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص /اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability