بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics - اخلاقیات اور مذہب

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

Home | Religion & Ethics | Personality Development |Islamic Studies | Quranic Arabic Learning | Adventure & Tourism

Risk Management | Your Questions & Comments | Urdu & Arabic Setup | About the Founder

آئی ایس پی  الیکٹرانک لرننگ سسٹم میں خوش آمدید

Welcome to ISP Electronic Learning System ISPELS

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آج کل کے دور میں ایک عام شخص کے پاس کسی ادارے میں جاکر تعلیم حاصل کرنے کا وقت بالعموم کم ہوتا ہے۔ اس کمی کو دور کرنے کے لئے ہم نے  آن لائین اسلامک ایجوکیشن سسٹم کا آغاز کیا جو الحمدللہ کئی سالوں سے کامیابی سے چل رہا ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ISP نے الیکٹرانک لرننگ سسٹم (Electronic Learning System)   متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیلز (ISPELS) جدید لرننگ میجمنٹ سسٹم پر مبنی ہے جس میں طالب علم  سبق  حاصل کرنے سے لے کر رزلٹ کے حصول تک  کے تمام مراحل  کمپیوٹر پر ہی حل کرے گا۔ 

 آئی ایس پی  کے جدید الیکٹرانک لرننگ سسٹم یعنی اسپیلز (ISPELS)  کی خصوصیات

اس نظام کی درج ذیل خصوصیات ہیں:

  • بلامعاوضہ اسلامی اور سوشل سائنس کی تعلیم کا حصول
    • تجربہ کار اساتذہ کی معاونت
    • فوری اور آسان آن لائن رجسٹریشن 
    • پی ڈی ایف یا ٹیکسٹ فارم میں سبق ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن
    • اسائنمنٹ جمع  کرنے کا آن  لائین نظام
    • کوئیز پر مبنی یوزر فرینڈلی  امتحانی نظام
    • فوری رزلٹ کی فراہمی
    • آئی ایس پی کی جانب سے سرٹی فکیٹ کا  اجرا

اسپیلز (ISPELS)   کا  طریقہ تعلیم

اسپیلز میں تعلیم حاصل کرنے کا طریقہ درج ذیل  اسٹیپس پر مبنی ہے:

  • اسپیلز میں  ایڈمیشن کا آغاز رجسٹریشن سے ہوتا ہے۔ اس کے لئے طالب علم کے پاس صرف ایک ای میل ایڈریس ہونا ضرور ی ہے۔
    • اگلے مرحلے میں اسٹوڈینٹ کو   اپنی ای میل  آئی  پر جاکر ایڈمیشن کنفرم کرنا ہے اور یوں اس کی رجسٹریشن مکمل ہوجائے گی۔
    •  اسپیلز میں  ایک مرتبہ رجسٹریشن کرانا  آئی ایس پی کے پرانے رجسٹرڈ طلبا کے لئے بھی ضروری ہے۔
    • طالب علم کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ بیک وقت کئی کورسز پڑھ سکے۔ فی الوقت اسپیلز تین کورسز آفر کررہا ہے  جن میں عربی زبان ، سیرت مطالعہ اور تزکیہ نفس کورسز شامل ہیں۔
    • جب اسٹوڈینٹ کسی کورس میں انرول ہوجائے گا تو اسے ایک استاد  یا مینٹراسائن کردیا جائے گا۔
    • اسٹوڈینٹ کو سائٹ ہی کے ذریعے مضمون پر مختلف سبق  پڑھنے کے لئے دئیے جائیں گے۔ یہ سبق یا تو سائٹ پر ہی پڑھنے ہونگے یا پھر پی پی ڈی ایف فارم میں ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔
    • سبق پڑھنے کے دوران  اسٹوڈنٹ اپنے استاد یعنی مینٹر سے رابطے میں رہے گا اور اس سے اپنے سوالات ، مسائل اور مشکلات ڈسکس کرے گا۔
    • طالب علم اپنے اسائنمنٹ اپنے مینٹر کو بذریعہ ای میل یا پھر سائٹ پر اپ لوڈ کرکے جمع کراسکتا ہے۔
    • جب  طالب علم   یہ سمجھ لے کہ اس نے سبق اچھی طرح پڑھ لیا ہے تو وہ امتحان دے سکتا ہے جو ایم سی کیوز، ٹرو فالز، بیسٹ آنسرز سلیکشن ، بلینکس یا شارٹ آنسر پر مشتمل  ہوسکتا ہے۔
    • امتحان دینے کے بعد اس کا عارضی رزلٹ اسی وقت ویب سائٹ پر آجائے گا۔ البتہ حتمی رزلٹ باقاعدہ انتظامیہ کی جانب سے اسائنمنٹ کے مارکس شامل کرکے اناؤنس کیا جائے گا۔
    • ہر ہفتے بیسٹ اسائنمنٹ اور سوالات کرنے والے سٹوڈنٹس کا نام اناؤنس کیا جائے گا۔اگر کوئی طالب علم ایک کورس میں سب سے زیادہ بیسٹ اسائنمنٹ حل کرے گا تواسے ایک اضافی سرٹیفکیٹ  جاری کیا جائے گا۔ 
    • جب ایک اسٹوڈینٹ کئی اسباق پر مشتمل ایک ماڈیول یا کتاب ختم کرلے گا  اور اس میں مطلوبہ کارکردگی پیش کردے گا تو اسے ادارے کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ جاری کردیا جائے گا۔

اسپیلز (ISPELS)   کا  مارکنگ کا نظام

  •   اس سسٹم میں آپ کو  ہر ماہ کورسز کروائے جائیں گے۔ہر ماہ ایک سیشن  3 سے 4 ابواب،  کوئزز اور اسا ئن منٹس پر مشتمل ہوگا ۔
    •   کوئز کا رزلٹ فوری طور پر  آپ کو معلوم ہوجائے گا جبکہ اسائن منٹس کا رزلٹ ہر ماہ کے آخر میں ٹاپ اسٹوڈنٹ، بہترین اسائن منٹس  کے ناموں کے ساتھ سائٹ پر ڈکلئیر ہوجائے گا۔  
    •  ایک  ماڈیول متعدد سیشنز پر مشتمل ہوگا اور ایک کورس متعدد ماڈیولز پر مشتمل ہوسکتا ہے۔
    •    ہر ماڈیول کے اختتام پر ایک گرینڈ  امتحان ہوگا۔   اس امتحان میں 80 فیصد  مارکس کی  صورت میں آپ کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔  
    • اسی طرح تمام ماڈیولز کا امتحان ہوگا  اور یوں آپ کورس مکمل کرتے جائیں گے۔ 

اسپیلز (ISPELS)  کے قواعد وضوابط

  • اسپیلز میں طالب علم آئی ایس پی کے قواعد و ضوابط کے تحت تعلیم حاصل کرے گا۔
    • اگر کسی طالب علم کو استاد یا انتظامیہ کے روئیے سے کوئی شکایت ہے اور متعلقہ شخص سے بات چیت کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہورہا تو وہ آئی ایس پی کے کوآرڈنیٹر سے اس ای میل پر رجوع کرسکتا ہے۔ islamicstudies267@gmail.com
    • اسپیلز کے طالب علم کی شکایت دور کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی لیکن کسی بھی نزاع کی صورت میں اسپیلز کی انتظامیہ کا فیصلہ حتمی سمجھا جائے گا۔
    • نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی صورت میں طالب علم کا داخلہ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔
    • فی الوقت یہ پروگرام بلامعاوضہ ہے لیکن مستقبل میں اس رعایت میں ترمیم ممکن ہے۔

اسپیلز (ISPELS)   کے اساتذہ

اس پروگرام کے مصنفین میں محمد مبشر نذیر صاحب سر فہرست ہیں جو آئی ایس پی کے بانی اور ادارے کی اسی فی صد کتب کے مصنف ہیں۔آپ علوم القرآن، علوم التفسیر، فقہ، تاریخ، حدیث اور دعوت جیسے علمی موضوعات پر  متعدد کتابی تحریر کرچکے ہیں۔ ان کے علاوہ محمد شکیل عاصم ہیں جو عالم دین اور درس نظامی کے فاضل ہیں۔ آپ کی مہارت علوم الفقہ اور عربی زبان میں ہے۔ تیسرے مصنف جناب حافظ محمد شارق ہیں جو درس نظامی  اور یونی ورسٹی میں اعلی درجے پر زیر تعلیم ہونے کے علاوہ  دینی معلومات میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ ان کی تحقیق کا میدا ن مذاہب کا تقابلی مطالعہ ہے۔ان کے علاوہ سیرت اسٹڈیز  کے مصنفین میں محترمہ عدیلہ کوکب، محترمہ اقصی ارشد، محترمہ مدیحہ فاطمہ، جناب انذار شاہ  اورجناب  حفیظ بابر شامل ہیں۔علوم القرآن  میں جناب عبداللہ صاحب اور پروفیسر محمد عقیل  کی تصانیف موجود ہیں۔اس پروگرام کا دوسرا حصہ تزکیہ نفس پروگرام پر مشتمل ہے ۔ اس کے مصنف پروفیسر محمد عقیل ہیں۔اس کا مقصد مسلمانوں کے علم اور عمل میں بہتری لاناہے۔ 

کسی بھی سوال  اور دشواری کی صورت میں آپ اس ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں:  ispels.programs@gmail.com

 

 اگر آپ نئے طالب علم ہیں تو اس لنک پر جاکر اپنی رجسٹریشن کرائیے۔ اس کے بعد آپ کو اس پروگرام میں ایڈمیشن دے دیا جائے گا۔

http://www.islamic-studies.info/lms

  Team ISPELS 

 

 

 

 

About the Founder

Objective of this website is to share knowledge. The author of this website, Muhammad Mubashir Nazir, FCCA, CISA, CIA is a risk management professional. He has an extensive background in religious studies.

This website is dedicated to his academic work in areas of ethics, religion, personality development and risk management. Some articles and photos related to his extensive traveling in Middle East and Pakistan are also provided. More…..

Disclaimer

Some people have published my writings in their magazines and websites with or without my permission. They have done that on their own initiative. I am NOT RESPONSIBLE for their views, associations and the material published in their magazines or websites. I am responsible only for the material published at this website. Mubashir

Important Note

Many resources in this website are in Urdu. To view these resources, please download Urdu Font and install it in your computer. For writing in Urdu, you can download Urdu Phonetic Keyboard.  The best resolution to view this website is 1280 x 800 pixels.

The content of this website is copyright protected © Mubashir Nazir. All rights expressly reserved. The material can be republished with permission of the author.

 


 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: free counter statistics