بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Personality Development Program

Contribute to humanity by develop a God-oriented personality!!!

تعمیر شخصیت پروگرام

ایک خدا پرست شخصیت کی تعمیر کر کے انسانیت کی خدمت کیجیے!!!

اردو اور عربی تحریروں کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے اور جس کی شفقت ابدی ہے!

 

 

Click here for English Version

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

Download Printable Version

قرآن مجید کی ابتدا "بسم اللہ الرحمن الرحیم" کے جملے سے ہوتی ہے۔ اس کا ترجمہ ہے، "اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہے اور اس کی شفقت ہمیشہ رہنے والی ہے۔" اس مختصر سے جملے کو کسی بھی خدا پرست انسان کی شخصیت میں بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ ایسا انسان جو خدا پر یقین رکھتا ہے، اس کا ہر کام خدا کے نام سے ہی شروع ہونا چاہیے۔

انسان جب کوئی کام شروع کرتا ہے تو وہ ایسا کسی سہارے کی بنیاد پر کر رہا ہوتا ہے۔ یہ سہارا انسان کی ذہنی و جسمانی صلاحیتیں بھی ہو سکتی ہیں، اس کا مال و دولت بھی ہو سکتا ہے، اس کے دوست اور ساتھی بھی ہو سکتے ہیں اور اس کے گرد و پیش میں موافق حالات بھی ہو سکتے ہیں۔ قرآن مجید انسان کو یہ درس دیتا ہے کہ وہ ان تمام چیزوں پر تکیہ کرنے کی بجائے صرف اور صرف اپنے رب کے سہارے پر کام کا آغاز کرے۔ یہی وجہ ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے بسم اللہ کے بغیر شروع کیے جانے والے کام کو برکت سے خالی قرار دیا ہے۔

قرآن چونکہ اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے اور اس کا بنیادی مقصد انسان کو اپنے رب کے حضور جواب دہی کے لئے تیار کرنا ہے اس لئے اس کا آغاز اللہ کے نام سے کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اللہ کے آخری رسول محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے اللہ کے نام کی اتھارٹی کے ساتھ پیش کی ہے۔

خدا کے نام سے آغاز کرنے کا تصور صرف اسلام ہی میں نہیں بلکہ تمام خدا پرست مذاہب میں موجود ہے۔ اللہ، خدا، یزداں، گاڈ، پرمیشور ایک ایسی ہستی کے نام ہیں جسے تمام مذاہب میں سپریم گاڈ کے طور پر مانا جاتا ہے اور یہ الفظا مختلف زبانوں میں قدیم زمانے سے استعمال ہو رہے ہیں۔ دنیا بھر میں اب بھی بہت سے خدا پرست لوگ اپنے نیک کاموں کا آغاز اسی کے نام سے کرتے ہیں۔

اس جملے میں اللہ کی ایک خاص صفت پر زور دیا گیا ہے اور وہ ہے رحمت اور شفقت۔ اس رحمت کا ایک پہلو اس کا جوش اور ولولہ ہے اور دوسرا پہلو اس کی ہمیشگی۔ یہ رحمت، کسی دریا کی طرح مسلسل رواں ہے اور خاص مواقع پر یہ رحمت اپنے جوش پر بھی آ جاتی ہے۔ رحمت الہی کا یہی جوش اور دوام انسان کے لئے ایک عظیم نعمت ہے۔ خدا کی یہی صفت ہے جس کے باعث انسان کا اپنے رب سے جو تعلق قائم ہوتا ہے وہ محبت کا تعلق ہوا کرتا ہے۔

بعض لوگ اپنی جہالت کے باعث خدا کے بارے میں یہ تصور رکھتے ہیں کہ اس نے انسان کو شاید عذاب دینے کے لئے پیدا کیا ہے۔ وہ بات بات پر انسان سے ناراض ہو جاتا ہے اور اسی انتظار میں رہتا ہے کہ جیسے ہی انسان کو دی ہوئی زندگی کی یہ مہلت ختم ہو، اسے پکڑ کر جہنم میں جھونک دے۔

یہ تصور بالکل غلط ہے۔ قرآن مجید کی پہلی آیت یہ بیان کرتی ہے کہ اللہ تعالی سراپا رحمت ہے اور اس کی شفقت ابدی ہے۔ یہ درست ہے کہ وہ قہار و جبار بھی ہے، لیکن اس کا غیظ و غضب صرف ان لوگوں تک محدود ہے جو اس کے مقابلے میں غرور و تکبر اور سرکشی کا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ انسانوں کی بہت بڑی تعداد جو اپنے رب کے مقابلے پر سرکشی اختیار نہیں کرتی، ان کے ساتھ اللہ تعالی کا تعلق محبت اور رحمت ہی کا ہے۔ وہ ان پر اپنا فضل و کرم نازل کرتا ہے اور اگر ان سے کوئی لغزش بھی سرزد ہو جاتی ہے، تو وہ توبہ کرتے ہی اسے فوراً معاف کر دیتا ہے۔

انسان کو اس بات پر غور کرتے رہنا چاہیے کہ ایسے محبت کرنے والے مالک و معبود کے ساتھ ہمارا رویہ کیا ہونا چاہیے؟

(مصنف: محمد مبشر نذیر)

اس تحریر کو ہمارے دوست مجیب اللہ عمر صاحب نے آڈیو ویڈیو فارمیٹ میں تیار کیا ہے۔ آڈیو ویڈیو فارمیٹ میں دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کیجیے۔

http://www.youtube.com/watch?v=Et_97KCTlaY

مجیب صاحب نے اسے بچوں کے لیے بھی تیار کیا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو یہ لنک دے سکتے ہیں:

http://www.youtube.com/watch?v=4-H3rHq1-c4&feature=related

اگر یہ تحریر آپ کو مفید لگی ہو تو اسے اپنے دوستوں سے بھی شیئر کیجیے۔

 

اپنے سوالات اور تاثرات کو ابھی ای میل کیجیے۔

mubashirnazir100@gmail.com

غور فرمائیے!

      انسان خدا سے محبت کیوں کرتا ہے؟ پانچ وجوہات بیان کیجیے۔

      انسانوں کی نفسیات کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ جو شخص خدا کا منکر ہوتا ہے، وہ بھی کسی برتر ہستی یا نظریے سے محبت کرتا ہے۔ اس کی وجہ پر روشنی ڈالیے۔

اپنے جوابات بذریعہ ای میل اردو یا انگریزی میں ارسال فرمائیے تاکہ انہیں اس ویب پیج پر شائع کیا جا سکے۔

Download Printable Version

 

یونٹ 1: اللہ اور رسول کے ساتھ تعلق

تعمیر شخصیت پروگرام کا تعارف | اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے، جس کی شفقت ابدی ہے | تیری مانند کون ہے؟ | توحید خالص: اول | توحید خالص: دوم | خدا، انسان اور سائنس: حصہ اول | خدا، انسان اور سائنس حصہ دوم | خدا، انسان اور سائنس حصہ سوم | اصلی مومن | نماز اور گناہ | رمضان کا مہینہ: حاصل کیا کرنا ہے؟ | اللہ کا ذکر اور اطمینان قلب | حج و عمرہ کا اصل مقصد کیا ہے؟ | ایمان کی آزمائش | اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی! | کیا آخرت کا عقیدہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہے؟ | جنت کا مستحق کون ہے؟ | کیا آپ تیار ہیں؟ | میلا سووچ کا احتساب | ڈریم کروز | موبائل فون | خزانے کا نقشہ | دین کا بنیادی مقدمہ: بعث و نشر | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت | منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں | لو لاک یا رسول اللہ! | درود شریف | رحمۃ للعالمین: رحمت محمدی کا ایک پہلو | حضور کی سچائی اور ہماری ذمہ داری | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ادب | دین میں تحریف اور بدعت کے اسباب

یونٹ 2: منفی شخصیت سے نجات

سطحی زندگی | کامیاب زندگی | یہ کیسی بری قناعت ہے! | مسئلہ شفاعت | نجات کا دارومدار کسی گروہ سے تعلق پر نہیں ہے | کردار نہ کہ موروثی تعلق | اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ | اسلام اور نفسیاتی و فکری آزادی | مسلم دنیا میں ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی کا ارتقاء | مذہبی برین واشنگ اور ذہنی غلامی | نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟ | دین اور عقل | دنیا کے ہوشیار | تنقید | ریاکاری اور مذہبی لوگ | دوغلا رویہ | اصول پسندی | بنی اسرائیل کے مذہبی راہنماؤں کا کردار | فارم اور اسپرٹ | دو چہرے، ایک رویہ | عیسائی اور مسلم تاریخ میں حیرت انگیز مشابہت | شیخ الاسلام | کام یا نام | ہماری مذہبیت | نافرمانی کی دو بنیادیں | ہماری دینی فکر کی غلطی اور کرنے کا کام | ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور ایک حدیث | آرنلڈ شیوازنگر کا سبق | آج کے بے ایمان | نئی بوتل اور پرانی شراب | جدید نسل | بے وقوف کون؟ | غیبت | شبہات | بدگمانی اور تجسس | لکھ لیا کرو | عذر یا اعتراف | کبر و غرور اور علماء | دھوکے میں مبتلا افراد کی اقسام | برائی کی جڑ | تکبر اور بہادری میں فرق | اپنی خامی | مسلمان وہ ہے | تمسخر | منیٰ کا سانحہ: دنیاکو کیا پیغام دے گیا؟ | عافیت کا راستہ | انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کا فرق | کیا رہبانیت انتہا پسندی ہے؟ | ایف آئی آر | لیجیے انقلاب آ گیا | 18 اکتوبر کے سبق | مسجد قرطبہ اور مسجد اقصی | جادو | وجود زن کے مصنوعی رنگ | فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان | سیکس کے بارے میں متضاد رویے | ہم جنس پرستی | عفت و عصمت | مغرب کی نقالی کا انجام | جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریق کار | ساس اور بہو کا مسئلہ | یہ خوش اخلاقی | کسل مندی اور سستی پر قابو کیسے پایا جائے؟ | کیا آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں؟

یونٹ 3: مثبت شخصیت کی تعمیر

نیکی کیا ہے؟ | پہاڑی کا وعظ | شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ | ذکر، شکر، صبر اور نماز | تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل | نظام تربیت کا انتخاب | مسجد کا ماحول | خود آگہی اور SWOT Analysis | اپنی کوشش سے | الحمد للہ رب العالمین | لکھ کر سوچنے والے | اعتراف | کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟ | صحیح سبق | زہریلا نشہ | میں کیا کروں؟ | اپنے آپ کو پہچانیے | غربت کا خاتمہ کس طرح ہوتا ہے؟ | نور جہاں اور ارجمند بانو | سڑک بند ہے | مثبت طرز عمل ہی زندگی کی علامت ہے! | مزاج کی اہمیت | اور تالہ کھل گیا؟ | اپنا چراغ جلا لیں | دو قسم کی مکھیاں | پازیٹو کرکٹ | نرم دل

محبت و نفرت | فرشتے، جانور اور انسان | غصے کو کیسے کنٹرول کیا جائے | اعتبار پیدا کیجیے! | بڑی بی کا مسئلہ | وسعت نظری | سبز یا نیلا؟؟؟ | دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے | روایتی ذہن | کامیابی کے راز | تخلیقی صلاحیتیں | اسی خرچ سے | خوبصورتی اور زیب و زینت | بخل و اسراف | احساس برتری و احساس کمتری | قانون کا احترام | امن اور اقتصادی ترقی | موجودہ دور میں جہاد کیسے کیا جائے؟ | فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ہے | لوز لوز سچویشن Loose Loose Situation | یہی بہتر ہے | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی علم سے محبت | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ اول) | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ دوم) | انسان اور حیوان | واقفیت کی کمی | صحافت اور فکری راہنمائی | نئی طاقت جاگ اٹھی | انسان اور جانور کا فرق | Idiot Box

یونٹ 4: انسانوں سے تعلق

انسانی حقوق: اسلام اور مغرب کا تقابلی جائزہ | اسلام اور غیر مسلم اقوام | غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ | ہماری دلچسپی | ایک پاکستانی | بنی اسرائیل سے اللہ کا عہد | غلطی کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟ | دوسروں سے غلطی کی توقع رکھیے! | سب کا فائدہ | حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت کا شرف | مہربانی کی مہک | دہی کے 1,000,000 ڈبے | عظمت والدین کا قرآنی تصور | تخلیق کے عمل کے دوران والدین کا رویہ | شیر خوار بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | گفتگو کرنے والے بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | بچوں کو نماز کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ | بچوں میں شرم و حیا کیسے پیدا کی جائے؟ | برائی میں مبتلا بچوں سے کیسا رویہ رکھا جائے؟ | لڑکے اور لڑکی کی تربیت کا فرق | اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے! | جوان ہوتے بچوں کی سیرت و کردار کی تعمیر | شادی اور عورت | خاندانی جھگڑے

یونٹ 5: ہماری ذمہ داری اور لائحہ عمل

ہزار ارب ڈالر | مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار | مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار | زمانے کے خلاف | مصر اور اسپین | ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال | جڑ کا کام | اسلام کا نفاذ یا نفوذ | غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ | اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ | دعوت دین کا ماڈل | مذہبی علماء کی زبان | زیڈان کی ٹکر | ون ڈش کا سبق | اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے

 

cool hit counter