بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Personality Development Program

Contribute to humanity by developing a God-oriented personality!!!

تعمیر شخصیت پروگرام

ایک خدا پرست شخصیت کی تعمیر کر کے انسانیت کی خدمت کیجیے!!!

اردو اور عربی تحریروں  کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

جنت کی شہریت

 

 

 

Click here for English Version

 

پی ڈی ایف فارمیٹ میں تحریر ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

میرے ایک دوست پاکستان سے باہر ایک مغربی ملک تشریف لے گئے۔ وہاں کا ماحول حسب توقع مادی رعنائیوں اور جنسی آزادی سے آراستہ تھا۔ وہ صاحب چونکہ مضبوط مذہبی پس منظر رکھتے تھے لہٰذا ان خرافات سے بچے رہے۔ ایک دن دوستوں کے اصرار پر وہ ایک عام سے ہوٹل میں چلے گئے جہاں شراب کے ساتھ ساتھ شباب بھی محو رقص تھا۔ وہ ابھی آکر بیٹھے ہی تھے کہ اسٹیج پر بو س و کنار کے گھٹیا مناظر شروع ہوگئے۔ ان کی طبیعت گھبرانے لگی اور یوں محسوس ہوا کہ الٹی ہوجائے گی۔ جب وحشت ناقابل برداشت ہوگئی تو وہ اس محفل پر تبرا بھیج کر باہر نکل آئے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟ عام لوگ تو ہر روز اس قسم کے واہیات مناظر دیکھتے ان مناظر سے حظ اٹھاتے اور انکی تاک میں رہتے ہیں، لیکن انہیں کوئی طبیعت کی گرانی نہیں ہوتی۔ پھر ان صاحب کے ساتھ کیا مسئلہ تھا؟۔اس سوال کا جواب یہ ہے کہ ان صاحب نے اپنا تزکیہ نفس کیا ہوا  تھا اور پاک حالت میں ناپاکی کا معمولی سا چھینٹا بھی برا لگتا ہے۔

تزکیہ  نفس کا مطلب  نفس کوپاک کرنا اور پھر نشونما دینا اور پروا ن چڑھانا ہے۔ اس عمل کو ایک مثال سے سمجھئے ۔ ایک پلاٹ جھاڑیوں سے پٹا ہوا تھا ، لوگ وہاں کچراڈالتے ،جانور لوٹا کرتے اور غلاظت پھیلاتے تھے۔ ایک دن مالک کو خیا ل آیا کہ اس پلاٹ پر عمارت تعمیر کی جائے۔ پہلے مرحلے میں اس نے جانوروں کو بے دخل کیا،تمام جھاڑیوں کا صفایا کروایا،غلاظت دور کی اور زمین کو تعمیر کے لئے ہموار کردیا۔ اگلے مرحلے میں اس نے بنیادیں کھدوائیں، ڈھانچہ کھڑاکیا،پلاسٹراور رنگ و روغن کروایا اور پھر اعلیٰ درجے کی آرائش و زیبائش سے ایک شاندار بنگلے کی تعمیر مکمل کی۔حفاظت ، صفائی اور ستھرائی کے لئے تربیت یافتہ خدام بھرتی کئے گئے اورگردو غبار سے بچانے کے لئے دروازے اور کھڑکیوں کو مضبوط پیکنگ سے بند کیا گیا۔ یہ وہی زمین تھی جس پر کتے پیشاب کیا کرتے تھے مگر آج اس شفاف سطح پر چڑیا کی بیٹ بھی گورا نہ تھی ۔

تزکیہ نفس بھی تزکیہ پلاٹ سے ملتاجلتا عمل ہے۔تزکیہ نفس کی ابتدا بھی علم و عمل کی تطہیر سے ہوتی ہے۔ابتدا میں   شر ک اور انکارآخرت کی جھاڑیوں کو صاف کیا جاتا، شہوت کے وحشی جانورکو نکیل ڈالی جاتی،اور شخصیت کی  اخلاقی غلاظتوں کو دھویا جاتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں نماز ، زکوٰۃ،روزہ اور حج سے ایک نئی شخصیت کی بنیادیں قائم کی جاتی ہیں۔ان عبادات کے ستونوں پر اخلاقیات کا ڈھانچہ تعمیر ہوتا ہے ، اور اس ڈھانچے پر نوافل کا پلاسٹر اور احسان کا رنگ و روغن کیا جاتا ہے۔ آنکھ، کان ، منہ اور لمس کے کھڑکی دروازے بند کرکے ہر حرام گردو غبار کا داخلہ روک دیا جاتا ہے ۔حفاظت کے لئے تقوٰی کا چوکیدار کھڑا کیا جاتا جبکہ روز مرہ کی صفائی کا کام توبہ کے سپر کردیا جاتا ہے۔یوں ایک ربانی انسان کی شخصیت تعمیر ہوگئی۔یہ وہی شخصیت ہے جو شیطان کے وسوسوں کی آماجگاہ تھی اور نفس کے ہر ناجائزتقاضوں پر لبیک کہا کرتی تھی۔لیکن آج یہ شخصیت خدا کے نور سے معمور، اسکی یادوں سے مسحور اور اسکی جنت کے نشے سے مخمور ہے جس میں کسی گناہ یا معصیت کی کوئی مستقل گنجائش نہیں۔چنانچہ اب اسے بوس و کنار کے مناظر تنگ کرتے، فحش کلام وحشت پیدا کرتا ،ناجائز لمس تکلیف دیتا اور نفس کو آلودہ کرنے والی غذا زہر معلوم ہوتی ہے۔ اب یہ  شخصیت رب کی نافرمانی کے تصور سے بھی کانپ جاتی ہے۔

رمضان کا مہینہ شخصیت کی اسی پاکیزگی اور ارتقاء کے حصول کا مہینہ ہے۔ جو نفس اس ٹریننگ  سے نہیں سدھر پایا تو پھر  اس کا تزکیہ مشکل تر ہوتا جاتا ہے۔  کیا ممکن ہے کہ ایک صاف ستھرے محل میں کچرااڑتا پھرے ،گدھالید کر جائے، کتے دندناتے پھریں اور جھاڑیاں اگنے لگیں ؟ اگر نہیں تو کیا یہ ممکن ہے کہ ایک پاک صاف نفس شرک، دنیا پرستی، حرام خوری، ایذا رسانی اور خدا کی نافرمانیوں کی آماجگاہ بن جائے؟آئیے، اپنے نفس کو پاک کریں اور اسے پروان چڑھا کر جنت کی شہریت کے قابل بنادیں۔

(پروفیسر محمد عقیل، aqilkhans.wordpress.com, aqilkhans@gmail.com )

اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہے تو اس کا لنک دوسرے دوستوں  کو بھی بھیجیے۔ اپنے سوالات، تاثرات اور تنقید کے لئے بلاتکلف ای میل کیجیے۔  mubashirnazir100@gmail.com , mubashir.nazir@islamic-studies.info

غور فرمائیے!!!

۱۔ پلاٹ والی مثال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی شخصیت کے تزکیہ کا پلان تیار کیجیے۔

۲۔ جب آپ گناہ کی کوئی محفل دیکھتے ہیں تو آپ کی کیفیت کیا ہوتی ہے؟ اس کا تجزیہ کیجیے۔

 

یونٹ 1: اللہ اور رسول کے ساتھ تعلق

تعمیر شخصیت پروگرام کا تعارف     |     اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے، جس کی شفقت ابدی ہے    |   تیری مانند کون ہے؟    |    توحید خالص: اول     |     توحید خالص: دوم    |    خدا، انسان اور سائنس: حصہ اول    |    خدا، انسان اور سائنس حصہ دوم    |    خدا، انسان اور سائنس حصہ سوم    |    اصلی مومن    |    نماز اور گناہ    |    رمضان کا مہینہ: حاصل کیا کرنا ہے؟    |    اللہ کا ذکر اور اطمینان قلب    |    حج و عمرہ کا اصل مقصد کیا ہے؟    |    ایمان کی آزمائش    |    اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی!    |    کیا آخرت کا عقیدہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہے؟    |    جنت کا مستحق کون ہے؟     |    کیا آپ تیار ہیں؟    |    میلا سووچ کا احتساب     |    ڈریم کروز    |    موبائل فون    |    خزانے کا نقشہ    |    دین کا بنیادی مقدمہ: بعث و نشر    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت    |    منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں    |    لو لاک یا رسول اللہ!    |    درود شریف    |    رحمۃ للعالمین: رحمت محمدی کا ایک پہلو    |    حضور کی سچائی اور ہماری ذمہ داری    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ادب    |    دین میں تحریف اور بدعت کے اسباب

یونٹ 2: منفی شخصیت سے نجات

سطحی زندگی    |    کامیاب زندگی    |    یہ کیسی بری قناعت ہے!    |    مسئلہ شفاعت    |    نجات کا دارومدار کسی گروہ سے تعلق پر نہیں ہے    |    کردار نہ کہ موروثی تعلق    |    اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ    |    اسلام اور نفسیاتی و فکری آزادی    |    مسلم دنیا میں ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی کا ارتقاء    |    مذہبی برین واشنگ اور ذہنی غلامی    |    نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟    |    دین اور عقل    |    دنیا کے ہوشیار    |    تنقید    |    ریاکاری اور مذہبی لوگ    |    دوغلا رویہ    |    اصول پسندی    |    بنی اسرائیل کے مذہبی راہنماؤں کا کردار    |    فارم اور اسپرٹ    |    دو چہرے، ایک رویہ    |    عیسائی اور مسلم تاریخ میں حیرت انگیز مشابہت    |    شیخ الاسلام    |    کام یا نام    |    ہماری مذہبیت    |    نافرمانی کی دو بنیادیں    |    ہماری دینی فکر کی غلطی اور کرنے کا کام    |    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور ایک حدیث    |    آرنلڈ شیوازنگر کا سبق    |    آج کے بے ایمان    |    نئی بوتل اور پرانی شراب    |    جدید نسل    |    بے وقوف کون؟    |    غیبت    |    شبہات    |    بدگمانی اور تجسس    |    لکھ لیا کرو    |    عذر یا اعتراف    |    کبر و غرور اور علماء    |    دھوکے میں مبتلا افراد کی اقسام    |    برائی کی جڑ    |    تکبر اور بہادری میں فرق    |    اپنی خامی    |    مسلمان وہ ہے    |    تمسخر    |    منیٰ کا سانحہ: دنیاکو کیا پیغام دے گیا؟    |    عافیت کا راستہ    |    انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کا فرق    |    کیا رہبانیت انتہا پسندی ہے؟    |    ایف آئی آر    |    لیجیے انقلاب آ گیا    |    18 اکتوبر کے سبق    |    مسجد قرطبہ اور مسجد اقصی    |    جادو     |    وجود زن کے مصنوعی رنگ    |    فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان    |    سیکس کے بارے میں متضاد رویے    |    ہم جنس پرستی    |    عفت و عصمت    |    مغرب کی نقالی کا انجام    |    جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریق کار    |    ساس اور بہو کا مسئلہ    |    یہ خوش اخلاقی    |     کسل مندی اور سستی پر قابو کیسے پایا جائے؟    |    کیا آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں؟

یونٹ 3: مثبت شخصیت کی تعمیر

نیکی کیا ہے؟    |    پہاڑی کا وعظ    |    شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟    |    ذکر، شکر، صبر اور نماز    |    تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل    |    نظام تربیت کا انتخاب    |    مسجد کا ماحول    |    خود آگہی اور SWOT Analysis    |    اپنی کوشش سے    |    الحمد للہ رب العالمین    |    لکھ کر سوچنے والے    |    اعتراف    |    کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟    |    صحیح سبق    |    زہریلا نشہ    |    میں کیا کروں؟    |    اپنے آپ کو پہچانیے    |    غربت کا خاتمہ کس طرح ہوتا ہے؟    |    نور جہاں اور ارجمند بانو    |    سڑک بند ہے    |    مثبت طرز عمل ہی زندگی کی علامت ہے!    |    مزاج کی اہمیت    |    اور تالہ کھل گیا؟    |    اپنا چراغ جلا لیں    |    دو قسم کی مکھیاں    |    پازیٹو کرکٹ    |    نرم دل

محبت و نفرت    |    فرشتے، جانور اور انسان    |    غصے کو کیسے کنٹرول کیا جائے    |    اعتبار پیدا کیجیے!    |    بڑی بی کا مسئلہ    |    وسعت نظری    |    سبز یا نیلا؟؟؟    |    دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے    |    روایتی ذہن    |    کامیابی کے راز    |    تخلیقی صلاحیتیں    |    اسی خرچ سے    |    خوبصورتی اور زیب و زینت    |    بخل و اسراف    |    احساس برتری و احساس کمتری    |    قانون کا احترام    |    امن اور اقتصادی ترقی    |    موجودہ دور میں جہاد کیسے کیا جائے؟    |    فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ہے    |    لوز لوز سچویشن Loose Loose Situation    |    یہی بہتر ہے    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی علم سے محبت    |    وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ اول)    |    وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ دوم)    |    انسان اور حیوان    |    واقفیت کی کمی    |    صحافت اور فکری راہنمائی    |    نئی طاقت جاگ اٹھی    |    انسان اور جانور کا فرق    |    Idiot Box

یونٹ 4: انسانوں سے تعلق

انسانی حقوق: اسلام اور مغرب کا تقابلی جائزہ    |    اسلام اور غیر مسلم اقوام    |    غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ    |    ہماری دلچسپی    |    ایک پاکستانی     |    بنی اسرائیل سے اللہ کا عہد    |    غلطی کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟    |    دوسروں سے غلطی کی توقع رکھیے!    |    سب کا فائدہ    |    حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت کا شرف    |    مہربانی کی مہک    |    دہی کے 1,000,000 ڈبے    |    عظمت والدین کا قرآنی تصور    |    تخلیق کے عمل کے دوران والدین کا رویہ    |    شیر خوار بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟    |    گفتگو کرنے والے بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟    |    بچوں کو نماز کی عادت کیسے ڈالی جائے؟    |    بچوں میں شرم و حیا کیسے پیدا کی جائے؟    |    برائی میں مبتلا بچوں سے کیسا رویہ رکھا جائے؟    |    لڑکے اور لڑکی کی تربیت کا فرق    |    اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے!

    |    جوان ہوتے بچوں کی سیرت و کردار کی تعمیر    |    شادی اور عورت    |    خاندانی جھگڑے

یونٹ 5: ہماری ذمہ داری اور لائحہ عمل

ہزار ارب ڈالر    |    مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار    |    مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار    |    زمانے کے خلاف    |    مصر اور اسپین    |    ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال    |    جڑ کا کام    |    اسلام کا نفاذ یا نفوذ    |    غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ    |    اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ    |    دعوت دین کا ماڈل    |    مذہبی علماء کی زبان    |    زیڈان کی ٹکر    |    ون ڈش کا سبق    |    اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے

C:\00-All\Personal\Website\Design 2010-04\PD\Urdu\PU05-0015-Quran.htm

C:\00-All\Personal\Website\Design 2010-04\PD\Urdu\PU05-0015-Quran.htm

Description: Description: Description: Description: Description: cool hit counter

http://www.statcounter.com/free_hit_counter.html