بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Personality Development Program

Contribute to humanity by developing a God-oriented personality!!!

تعمیر شخصیت پروگرام

ایک خدا پرست شخصیت کی تعمیر کر کے انسانیت کی خدمت کیجیے!!!

اردو اور عربی تحریروں کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

فلمی گانے اور یاد خدا

 

 

 

Click here for English Version

 

پی ڈی ایف فارمیٹ میں تحریر ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

کچھ عرصے قبل میں نے ایک آرٹیکل لکھا جس کا عنوان تھا: منی کی بدنامی سے شیلا کی جوانی تک۔ اس آرٹیکل کو بے تحاشامقبولیت ملی اور یہ فیس بک، ورڈ پریس اور دیگر اردو بلاگز پر بڑی تعداد میں شیئر کیا گیا۔ نیز ایک اردو اخبار نے بھی اس کی اشاعت کرڈالی۔ مضمون کا عنوان میرے مزاج کے برخلاف تھا۔میرے دیگر لکھاری دوستوں نے بھی اس کا عنوان تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔خود بارہا میں نے سوچا کہ اسے بدل دوں لیکن پھر کچھ سوچتے ہوئے میں اس پر عمل درآمد نہیں کرپایا۔ اس آرٹیکل کے کچھ عرصے کے بعد میں نے ایک اور آرٹیکل لکھا جس کا عنوان تھا: اللہ کا ذکر۔ اس آرٹیکل کو قارئین کی طرف سےاوسط درجے کا رسپانس ملا۔ اس تفریق پر میرا دل تڑپ اٹھا اور میں یہ آرٹیکل لکھنے پر مجبور ہوگیا۔

آج انسان کا لہو و لعب اور کھیل تماشے کو زندگی کا مقصد بنائے بیٹھا ہے کیونکہ ان سےاسفل جذبات کی تسکین ہوتی، آنکھیں حظ اٹھاتیں، کان لذت محسوس کرتے اور دل تصوراتی رنگینی میں ڈوبے نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب خدا کی یاد ہے جو ایک بے وقعت معاملہ بن کر رہ گیا کیونکہ اس سے شیطانی جذبات کی تسکین نہیں ہوتی، آنکھوں کو قابو کرنا ، دل کے مچلنے پر اسے تھامنا ، زبان کو لگام دینا اور خیالات کی ور کو سنبھالنا پڑتا ہے۔

زمانہ قدیم سے ہی انسان عیش و عشرت اور کھیل تماشے کا دلدادہ رہا ہے۔ لیکن ماضی میں جب بھی یہ تماشے ایک حد سے آگے بڑھے تو مصلحین اور اہل علم حضرات نے اپنے قلم ،علم اور اثرو رسوخ سے اس کے خلاف آواز اٹھائی اور اس نوعیت کے معاملات کبھی بھی پوری سوسائٹی کا احاطہ نہ کرپائے۔ لیکن آج کے دور میں صور ت حال بدلی ہوئی لگتی ہے آج عریانی و فحاشی، رقص وسرور اور لذت و مستی کے آگے قلم کی نوکیں سرنگوں ہوگئیں ، دماغ کے دریچے بند ہوچلے،زبانیں زمانے کے خوف سے گنگ ہوگئیں اور اہل علم حضرات نے اس باغیانہ جدت پسندی کے ساتھ سمجھوتہ کرلیا۔نتیجے کے طور پر آج خدا کا وجود ایک رسمی حیثیت اختیا ر کرچکا اور شیطان نے خدا کی یاد کو زندگی کے ہر حصے سے بے دخل کرنےکی کوشش کی۔ چنانچہ آج خدا کی رسمی یاد میت نماز، نکاح کے خطبے، جمعے کی نماز ، بلا سوچے سمجھے قرآن کی تلاوت اوربے روح وظائف میں تو ہے لیکن عملی زندگی میں خدا شامل نہیں۔ آج ناول، فلمیں، ڈرامے، اسٹیج شوز اورسیمینار میں ہر موضوع شامل ہے لیکن اللہ کا ذکر نہیں۔یہاں تک کہ مذہبی پروگرام بھی رسمی طور پر خدا کا ذکر کرتے اور پھر کسی نہ کسی شخصیت یا واقعہ کو گفتگو کا محور بنالیتے ہیں۔

یہ کس قسم کی بے حسی اور بد اخلاقی ہے کہ اس کائنات کا بادشاہ غلاموں کی نگاہوں سے محو ہوگیا، وہ ذرے ذرے کا مالک ملکیت کے حق سے دستبردار سمجھا گیا، وہ حیات کا خالق زندگی سے بے دخل کردیا گیا، وہ تکلم عطا کرنے والا کلام سے خارج ہوگیا، وہ بصارت کا پیداکرنے والا نگاہوں سے اوجھل ہوگیا۔

کوئی سوسائٹی برے لوگوں کے شور کی وجہ سے نہیں تباہ ہوتی بلکہ اچھے لوگوں کی خاموشی کی بنا پر اس کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ اللہ کی یاد کو سوسائٹی میں درست خطوط پر شعور کے ساتھ رائج کرنا صرف مولویوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ہر فرد کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ اور اگر یہ ذمہ داری ادا کرنے میں ہم ناکام رہ گئےتو ہمیں جان لینا چاِہئے کہ خدا کوئی کمزور ہستی نہیں۔ وہ بہت طاقتور، زور آور عزیز اور جبار ہے۔ اس کے لشکر دنیا کی ساری فوجوں سے زیادہ قوی اور تربیت یافتہ ہیں، اسکی تدبیر ساری چالوں پر بھاری ہے ۔ آئیں اور اس کی مہلت سے فائدہ اٹھائیں۔ اس کا ذکر کریں ، اسے یاد کریں، اسے زندگی کا حصہ بنائیں، اس کی عظمت کے گن گائیں، اس کی یادوں سے تنہائی اور محفل دونوں کو پر رونق بنائیں۔

یا حی یا قیوم برحمتک استغیث

(پروفیسر محمد عقیل،aqilkhans.wordpress.com)

غور فرمائیے!

      اپنے تجربے کی بنیاد پر اللہ تعالی کی یاد سے غفلت اور فلموں اور کھیل تماشوں میں شغف کے اسباب بیان کیجیے۔

      سرمایہ دارانہ نظام میں تفریح کو بہت زیادہ بڑھا کیوں دیا گیا ہے؟ اسباب پر غور کیجیے۔

      ایسی تفریح جو بیہودہ اور فحش نہ ہو اور اللہ تعالی کی یاد سے غافل نہ کرے، پر اسلام پابندی نہیں لگاتا لیکن اس میں حد سے گزر جانے سے روکتا ہے۔ کیا آپ اس بیان سے اتفاق کرتے ہیں یا اختلاف؟ دلائل کے ساتھ بات کیجیے۔

 

یونٹ 1: اللہ اور رسول کے ساتھ تعلق

تعمیر شخصیت پروگرام کا تعارف | اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے، جس کی شفقت ابدی ہے | تیری مانند کون ہے؟ | توحید خالص: اول | توحید خالص: دوم | خدا، انسان اور سائنس: حصہ اول | خدا، انسان اور سائنس حصہ دوم | خدا، انسان اور سائنس حصہ سوم | اصلی مومن | نماز اور گناہ | رمضان کا مہینہ: حاصل کیا کرنا ہے؟ | اللہ کا ذکر اور اطمینان قلب | حج و عمرہ کا اصل مقصد کیا ہے؟ | ایمان کی آزمائش | اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی! | کیا آخرت کا عقیدہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہے؟ | جنت کا مستحق کون ہے؟ | کیا آپ تیار ہیں؟ | میلا سووچ کا احتساب | ڈریم کروز | موبائل فون | خزانے کا نقشہ | دین کا بنیادی مقدمہ: بعث و نشر | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت | منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں | لو لاک یا رسول اللہ! | درود شریف | رحمۃ للعالمین: رحمت محمدی کا ایک پہلو | حضور کی سچائی اور ہماری ذمہ داری | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ادب | دین میں تحریف اور بدعت کے اسباب

یونٹ 2: منفی شخصیت سے نجات

سطحی زندگی | کامیاب زندگی | یہ کیسی بری قناعت ہے! | مسئلہ شفاعت | نجات کا دارومدار کسی گروہ سے تعلق پر نہیں ہے | کردار نہ کہ موروثی تعلق | اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ | اسلام اور نفسیاتی و فکری آزادی | مسلم دنیا میں ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی کا ارتقاء | مذہبی برین واشنگ اور ذہنی غلامی | نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟ | دین اور عقل | دنیا کے ہوشیار | تنقید | ریاکاری اور مذہبی لوگ | دوغلا رویہ | اصول پسندی | بنی اسرائیل کے مذہبی راہنماؤں کا کردار | فارم اور اسپرٹ | دو چہرے، ایک رویہ | عیسائی اور مسلم تاریخ میں حیرت انگیز مشابہت | شیخ الاسلام | کام یا نام | ہماری مذہبیت | نافرمانی کی دو بنیادیں | ہماری دینی فکر کی غلطی اور کرنے کا کام | ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور ایک حدیث | آرنلڈ شیوازنگر کا سبق | آج کے بے ایمان | نئی بوتل اور پرانی شراب | جدید نسل | بے وقوف کون؟ | غیبت | شبہات | بدگمانی اور تجسس | لکھ لیا کرو | عذر یا اعتراف | کبر و غرور اور علماء | دھوکے میں مبتلا افراد کی اقسام | برائی کی جڑ | تکبر اور بہادری میں فرق | اپنی خامی | مسلمان وہ ہے | تمسخر | منیٰ کا سانحہ: دنیاکو کیا پیغام دے گیا؟ | عافیت کا راستہ | انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کا فرق | کیا رہبانیت انتہا پسندی ہے؟ | ایف آئی آر | لیجیے انقلاب آ گیا | 18 اکتوبر کے سبق | مسجد قرطبہ اور مسجد اقصی | جادو | وجود زن کے مصنوعی رنگ | فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان | سیکس کے بارے میں متضاد رویے | ہم جنس پرستی | عفت و عصمت | مغرب کی نقالی کا انجام | جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریق کار | ساس اور بہو کا مسئلہ | یہ خوش اخلاقی | کسل مندی اور سستی پر قابو کیسے پایا جائے؟ | کیا آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں؟

یونٹ 3: مثبت شخصیت کی تعمیر

نیکی کیا ہے؟ | پہاڑی کا وعظ | شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ | ذکر، شکر، صبر اور نماز | تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل | نظام تربیت کا انتخاب | مسجد کا ماحول | خود آگہی اور SWOT Analysis | اپنی کوشش سے | الحمد للہ رب العالمین | لکھ کر سوچنے والے | اعتراف | کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟ | صحیح سبق | زہریلا نشہ | میں کیا کروں؟ | اپنے آپ کو پہچانیے | غربت کا خاتمہ کس طرح ہوتا ہے؟ | نور جہاں اور ارجمند بانو | سڑک بند ہے | مثبت طرز عمل ہی زندگی کی علامت ہے! | مزاج کی اہمیت | اور تالہ کھل گیا؟ | اپنا چراغ جلا لیں | دو قسم کی مکھیاں | پازیٹو کرکٹ | نرم دل

محبت و نفرت | فرشتے، جانور اور انسان | غصے کو کیسے کنٹرول کیا جائے | اعتبار پیدا کیجیے! | بڑی بی کا مسئلہ | وسعت نظری | سبز یا نیلا؟؟؟ | دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے | روایتی ذہن | کامیابی کے راز | تخلیقی صلاحیتیں | اسی خرچ سے | خوبصورتی اور زیب و زینت | بخل و اسراف | احساس برتری و احساس کمتری | قانون کا احترام | امن اور اقتصادی ترقی | موجودہ دور میں جہاد کیسے کیا جائے؟ | فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ہے | لوز لوز سچویشن Loose Loose Situation | یہی بہتر ہے | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی علم سے محبت | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ اول) | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ دوم) | انسان اور حیوان | واقفیت کی کمی | صحافت اور فکری راہنمائی | نئی طاقت جاگ اٹھی | انسان اور جانور کا فرق | Idiot Box

یونٹ 4: انسانوں سے تعلق

انسانی حقوق: اسلام اور مغرب کا تقابلی جائزہ | اسلام اور غیر مسلم اقوام | غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ | ہماری دلچسپی | ایک پاکستانی | بنی اسرائیل سے اللہ کا عہد | غلطی کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟ | دوسروں سے غلطی کی توقع رکھیے! | سب کا فائدہ | حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت کا شرف | مہربانی کی مہک | دہی کے 1,000,000 ڈبے | عظمت والدین کا قرآنی تصور | تخلیق کے عمل کے دوران والدین کا رویہ | شیر خوار بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | گفتگو کرنے والے بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | بچوں کو نماز کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ | بچوں میں شرم و حیا کیسے پیدا کی جائے؟ | برائی میں مبتلا بچوں سے کیسا رویہ رکھا جائے؟ | لڑکے اور لڑکی کی تربیت کا فرق | اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے!

| جوان ہوتے بچوں کی سیرت و کردار کی تعمیر | شادی اور عورت | خاندانی جھگڑے

یونٹ 5: ہماری ذمہ داری اور لائحہ عمل

ہزار ارب ڈالر | مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار | مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار | زمانے کے خلاف | مصر اور اسپین | ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال | جڑ کا کام | اسلام کا نفاذ یا نفوذ | غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ | اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ | دعوت دین کا ماڈل | مذہبی علماء کی زبان | زیڈان کی ٹکر | ون ڈش کا سبق | اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے

Description: Description: Description: Description: Description: cool hit counter

http://www.statcounter.com/free_hit_counter.html