بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Personality Development Program

Contribute to humanity by develop a God-oriented personality!!!

تعمیر شخصیت پروگرام

ایک خدا پرست شخصیت کی تعمیر کر کے انسانیت کی خدمت کیجیے!!!

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

Home

خدا کے چہیتے کرکٹرز

 

 

 

Click here for English Version

(نوٹ: یہ تحریر پروفیسر محمد عقیل صاحب کے تزکیہ نفس پروگرام کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کی مزید تحریریں وقتاً فوقتاً شائع کی جاتی رہیں گی۔)

پی ڈی ایف فارمیٹ میں تحریر  ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

30 مارچ 2011 کو موہالی میں کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل  پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا ۔ میچ سے قبل پوری پاکستانی قوم نے خوب دعائیں مانگیں۔ کچھ لوگ اسے کفر و اسلام کا مسئلہ سمجھنے لگے، کچھ یہ دعوٰی کرتے نظر آئے کہ کالی  کے پجاریوں پر ایک تنہا خدا کے ماننے والوں کو فتح یقینی ہے۔ کہیں آیت کریمہ کا ورد ہوا تو کہیں کسی اور صورت میں کامیابی کی  تمنا کی گئی۔لیکن ان تمام  کےباوجود نتیجہ بتوں کو پوجنے والی قوم کے حق میں نکلا اور تنہا خدا کو ماننے والی قوم ہار گئی۔ اس شکست پر کئی سوالات نے جنم لیا۔ کیا خدا ہم سے ناراض ہے؟ کیا ہماری دعائوں میں اثر نہیں؟ کیا خدا کو ہمارے جذبات کا کوئی احساس نہیں؟شکست سے متعلق یہ تجزیہ غلط فہمی اورمفروضات کا نتیجہ ہے۔ان سب باتوں کے درست  جواب کے لئے اللہ کے قوانین کو سمجھنا  ضروری ہے۔

اس دنیا کے قوانین اللہ تعالیٰ نے اسباب و علل کے تحت بنائے ہیں مثال کے طور پر آگ کی تاثیر جلانا ہے ،زہر خوری ہلاکت کا باعث ہے وغیرہ۔ چونکہ یہ اسبا ب خدا ہی کے بنائے ہوئے ہیں لہٰذا وہ لوگوں کو ان قوانین کا پابند بناتا  اور انکی عمومی خلاف  ورزی پر  انہیں سزا دیتا ہے۔البتہ اللہ ان اسباب کا پابند نہیں اور وہ جب چاہے آگ کو گلزار بنادیتا اور زہر خوری کے نتیجے کو روک سکتا ہے۔ لیکن وہ  اختیار کے باوجود عام طور پر ایسا نہیں کرتا اور معاملات کو اسباب و علل کے تحت ہی ہونے دیتا  اور لوگوں کو انکے مطابق عمل کی تاکید کرتا ہے۔

 دوسری جانب دعا اور توکل کی حقیقت یہ ہے کہ  تمام مہیا اسباب اور تدابیر پوری کرلینے کے بعداسی پر بھروسہ کیا جائے اور اسی سے مدد مانگی جائے تاکہ انسانی کوتاہی اور لغزش کو اللہ تعالیٰ اپنی قدرت سے مکمل کردیں۔توکل کی ابتدا عمل سے ہوتی ہے بے عملی سے نہیں ۔ اسی فلسفے کی تعلیم  نے ہمیشہ پیغمبروں  نےدی ۔ مثال کے طور پر بدر میں جنگ لڑنے سے  پہلے مشاورت کی گئی، میدان کا جائزہ لیا گیا، صف بندی کی گئی اور پھر ۳۱۳ مجاہدین کے ساتھ تمام ممکنہ اسباب مہیا کرنے کے  بعد یہ دعا کی گئی کہ جو ہم کرسکتے تھے کرلیا ،اب آگے تو سنبھال لے۔اس کے بعد خدا کی نصرت فرشتوں کی صورت میں آپہنچی۔ دوسری جانب جب جنگ احد میں تیر اندازوں کے گروہ نے کمزوری دکھائی تو اس کا نتیجہ وقتی ہزیمت کی صورت میں نمودار ہوا۔ اسی طرح جنگ حنین میں بھی جب کچھ مسلمانوں میں تکبر  آگیا تو صفوں میں ابتری پھیلنے لگی۔یہی صورتحال  حضرت علی  رضی اللہ عنہ  کے دور میں  جنگ جمل اور جنگ صفین کی صورت میں نمودار ہوئی جس کا سبب مسلمانوں کے داخلی انتشارتھا۔

بدقسمتی سے مسلمانوں کی قیادت نسیم حجازی اور اس طرح کے جذباتی ناول نویسوں اور لیڈروں کے ہاتھ آگئی  جنہوں نے پوری قوم کا رشتہ اسباب اور حقیقت کی دنیا سے منقطع کرکے معجزوں اور جھوٹی امیدوں سے جوڑ دیا۔ کبھی انہوں نے بے تیغ لڑنے کی دعوت دی تو کبھی کشتیاں جلانے کو موضوع بنایا۔

کرکٹ میں ہماری شکست ایک بہت ہی معمولی موضوع سہی لیکن ہمارے قومی روئیے کو سمجھنے میں بہت معاون ہے۔ چھ کیچز چھوڑنے  اور خراب   بیٹنگ کے بعد ہم چاہتے ہیں کہ جیت جائیں۔ بالکل اسی طرح ہم میں سے کچھ جذباتی لوگ کرپشن کے باوجود ترقی کرنا چاہتے،نااہل حکمرانی کے باوجود دنیا پر حکومت کے متمنی  اور تعلیم و اخلاق میں پیچھے ہونے کے علی الرغم دنیا کو اخلاقیات کا درس  دینے پر مصر ہیں ۔

کوئی شخص اگر جانتے بوجھتے زہر کھائے  اور پھر خدا سے دعا کرے تو وہ درحققیت  آزما رہا ہے کہ خدا کے بنائے ہوئے  زہر میں  زیادہ تاثیر ہے یا اسکی دعا میں۔ اسی طرح کوئی قوم اسباب و علل سے ماورا ہوکر فتح کی خواہش مندہے تو وہ چاہتی ہے کہ خدا میرٹ کو نظر انداز کرتے ہوئےاسے نواز دے۔خود کو خدا کا چہیتا سمجھنا خوش فہمی ہے اور خوش فہمی کی بنیاد پر فتح کی خواہش غلط فہمی۔ (پروفیسر محمد عقیل)

 

اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہے تو اس کا لنک دوسرے دوستوں کو بھی بھیجیے۔ اپنے سوالات، تاثرات اور تنقید کے لئے بلاتکلف ای میل کیجیے۔

 mubashirnazir100@gmail.com

غور فرمائیے!

۱۔  توکل کے معاملے میں ہم لوگ اکثر کیا غلطی کرتے ہیں؟

۲۔ ہمارے ہاں کرکٹ کو جنگ کا میدان کیوں بنا دیا جاتا ہے اور اس معاملے میں اللہ تعالی سے یہ توقع کیوں رکھی جاتی ہے کہ وہ ہماری مدد کرے؟  ہم کھیل کو کھیل کیوں نہیں سمجھتے اور اس معاملے میں جذباتی کیوں ہو جاتے ہیں؟

۳۔ کرکٹ کے میدان میں شکست سے ہمیں عملی زندگی میں  فتح حاصل کرنے کے لیے کیا سبق ملتا ہے؟

یونٹ 1: اللہ اور رسول کے ساتھ تعلق

تعمیر شخصیت پروگرام کا تعارف     |     اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے، جس کی شفقت ابدی ہے    |   تیری مانند کون ہے؟    |    توحید خالص: اول     |     توحید خالص: دوم    |    خدا، انسان اور سائنس: حصہ اول    |    خدا، انسان اور سائنس حصہ دوم    |    خدا، انسان اور سائنس حصہ سوم    |    اصلی مومن    |    نماز اور گناہ    |    رمضان کا مہینہ: حاصل کیا کرنا ہے؟    |    اللہ کا ذکر اور اطمینان قلب    |    حج و عمرہ کا اصل مقصد کیا ہے؟    |    ایمان کی آزمائش    |    اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی!    |    کیا آخرت کا عقیدہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہے؟    |    جنت کا مستحق کون ہے؟     |    کیا آپ تیار ہیں؟    |    میلا سووچ کا احتساب     |    ڈریم کروز    |    موبائل فون    |    خزانے کا نقشہ    |    دین کا بنیادی مقدمہ: بعث و نشر    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت    |    منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں    |    لو لاک یا رسول اللہ!    |    درود شریف    |    رحمۃ للعالمین: رحمت محمدی کا ایک پہلو    |    حضور کی سچائی اور ہماری ذمہ داری    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ادب    |    دین میں تحریف اور بدعت کے اسباب

یونٹ 2: منفی شخصیت سے نجات

سطحی زندگی    |    کامیاب زندگی    |    یہ کیسی بری قناعت ہے!    |    مسئلہ شفاعت    |    نجات کا دارومدار کسی گروہ سے تعلق پر نہیں ہے    |    کردار نہ کہ موروثی تعلق    |    اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ    |    اسلام اور نفسیاتی و فکری آزادی    |    مسلم دنیا میں ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی کا ارتقاء    |    مذہبی برین واشنگ اور ذہنی غلامی    |    نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟    |    دین اور عقل    |    دنیا کے ہوشیار    |    تنقید    |    ریاکاری اور مذہبی لوگ    |    دوغلا رویہ    |    اصول پسندی    |    بنی اسرائیل کے مذہبی راہنماؤں کا کردار    |    فارم اور اسپرٹ    |    دو چہرے، ایک رویہ    |    عیسائی اور مسلم تاریخ میں حیرت انگیز مشابہت    |    شیخ الاسلام    |    کام یا نام    |    ہماری مذہبیت    |    نافرمانی کی دو بنیادیں    |    ہماری دینی فکر کی غلطی اور کرنے کا کام    |    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور ایک حدیث    |    آرنلڈ شیوازنگر کا سبق    |    آج کے بے ایمان    |    نئی بوتل اور پرانی شراب    |    جدید نسل    |    بے وقوف کون؟    |    غیبت    |    شبہات    |    بدگمانی اور تجسس    |    لکھ لیا کرو    |    عذر یا اعتراف    |    کبر و غرور اور علماء    |    دھوکے میں مبتلا افراد کی اقسام    |    برائی کی جڑ    |    تکبر اور بہادری میں فرق    |    اپنی خامی    |    مسلمان وہ ہے    |    تمسخر    |    منیٰ کا سانحہ: دنیاکو کیا پیغام دے گیا؟    |    عافیت کا راستہ    |    انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کا فرق    |    کیا رہبانیت انتہا پسندی ہے؟    |    ایف آئی آر    |    لیجیے انقلاب آ گیا    |    18 اکتوبر کے سبق    |    مسجد قرطبہ اور مسجد اقصی    |    جادو     |    وجود زن کے مصنوعی رنگ    |    فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان    |    سیکس کے بارے میں متضاد رویے    |    ہم جنس پرستی    |    عفت و عصمت    |    مغرب کی نقالی کا انجام    |    جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریق کار    |    ساس اور بہو کا مسئلہ    |    یہ خوش اخلاقی    |     کسل مندی اور سستی پر قابو کیسے پایا جائے؟    |    کیا آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں؟

یونٹ 3: مثبت شخصیت کی تعمیر

نیکی کیا ہے؟    |    پہاڑی کا وعظ    |    شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟    |    ذکر، شکر، صبر اور نماز    |    تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل    |    نظام تربیت کا انتخاب    |    مسجد کا ماحول    |    خود آگہی اور SWOT Analysis    |    اپنی کوشش سے    |    الحمد للہ رب العالمین    |    لکھ کر سوچنے والے    |    اعتراف    |    کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟    |    صحیح سبق    |    زہریلا نشہ    |    میں کیا کروں؟    |    اپنے آپ کو پہچانیے    |    غربت کا خاتمہ کس طرح ہوتا ہے؟    |    نور جہاں اور ارجمند بانو    |    سڑک بند ہے    |    مثبت طرز عمل ہی زندگی کی علامت ہے!    |    مزاج کی اہمیت    |    اور تالہ کھل گیا؟    |    اپنا چراغ جلا لیں    |    دو قسم کی مکھیاں    |    پازیٹو کرکٹ    |    نرم دل

محبت و نفرت    |    فرشتے، جانور اور انسان    |    غصے کو کیسے کنٹرول کیا جائے    |    اعتبار پیدا کیجیے!    |    بڑی بی کا مسئلہ    |    وسعت نظری    |    سبز یا نیلا؟؟؟    |    دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے    |    روایتی ذہن    |    کامیابی کے راز    |    تخلیقی صلاحیتیں    |    اسی خرچ سے    |    خوبصورتی اور زیب و زینت    |    بخل و اسراف    |    احساس برتری و احساس کمتری    |    قانون کا احترام    |    امن اور اقتصادی ترقی    |    موجودہ دور میں جہاد کیسے کیا جائے؟    |    فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ہے    |    لوز لوز سچویشن Loose Loose Situation    |    یہی بہتر ہے    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی علم سے محبت    |    وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ اول)    |    وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ دوم)    |    انسان اور حیوان    |    واقفیت کی کمی    |    صحافت اور فکری راہنمائی    |    نئی طاقت جاگ اٹھی    |    انسان اور جانور کا فرق    |    Idiot Box

یونٹ 4: انسانوں سے تعلق

انسانی حقوق: اسلام اور مغرب کا تقابلی جائزہ    |    اسلام اور غیر مسلم اقوام    |    غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ    |    ہماری دلچسپی    |    ایک پاکستانی     |    بنی اسرائیل سے اللہ کا عہد    |    غلطی کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟    |    دوسروں سے غلطی کی توقع رکھیے!    |    سب کا فائدہ    |    حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت کا شرف    |    مہربانی کی مہک    |    دہی کے 1,000,000 ڈبے    |    عظمت والدین کا قرآنی تصور    |    تخلیق کے عمل کے دوران والدین کا رویہ    |    شیر خوار بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟    |    گفتگو کرنے والے بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟    |    بچوں کو نماز کی عادت کیسے ڈالی جائے؟    |    بچوں میں شرم و حیا کیسے پیدا کی جائے؟    |    برائی میں مبتلا بچوں سے کیسا رویہ رکھا جائے؟    |    لڑکے اور لڑکی کی تربیت کا فرق    |    اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے!    |    جوان ہوتے بچوں کی سیرت و کردار کی تعمیر    |    شادی اور عورت    |    خاندانی جھگڑے

یونٹ 5: ہماری ذمہ داری اور لائحہ عمل

ہزار ارب ڈالر    |    مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار    |    مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار    |    زمانے کے خلاف    |    مصر اور اسپین    |    ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال    |    جڑ کا کام    |    اسلام کا نفاذ یا نفوذ    |    غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ    |    اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ    |    دعوت دین کا ماڈل    |    مذہبی علماء کی زبان    |    زیڈان کی ٹکر    |    ون ڈش کا سبق    |    اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے

 

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: cool hit counter