بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Personality Development Program

Contribute to humanity by developing a God-oriented personality!!!

تعمیر شخصیت پروگرام

ایک خدا پرست شخصیت کی تعمیر کر کے انسانیت کی خدمت کیجیے!!!

اردو اور عربی تحریروں  کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

پریس کانفرنس

 

 

 

Click here for English Version

 

پی ڈی ایف فارمیٹ میں تحریر ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

ملک کے ایک مشہور سیاستدان پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس کے دوران کہنے لگے: "ایک دن میں نے گورنر صاحب سے پوچھا کہ ۔۔۔کے والد کون تھے تو گورنر صاحب ادھر ادھر دیکھتے ہوئے بولے کہ ڈاکٹر صاحب یاد نہیں۔ پھر میں پوچھا کہ میرے والد کون تھے تو انہوں نے کہا کہ انہیں کون نہیں جانتا وہ تو ایک مشہور و معروف شخصیت تھے ۔" یہ بات کرنے کے بعد ان سیاستدان نے فخریہ انداز میں اپنا مدعا ثابت کرنے کی کوشش کی کہ وہ ایک خاندانی اور جدی پشتی آدمی ہیں جبکہ انکی مخالف پارٹی کے افراد ایسے نہیں ہیں۔ ان کی اس بات سے نسل پرستی ، تفاخر اور تکبر کا تاثر ملتا ہے۔ ممکن ہے کہ میں اپنی جگہ پر غلط ہوں اور ان صاحب کا وہ مقصد نہ ہو جو میں نے سمجھا۔ چنانچہ میں اپنی بحث کو جنرل رکھتے ہوئے چند اصولی باتوں تک ہی خود کو محدود رکھوں گا۔

خاندانی اور غیر خاندانی کی تقسیم برصغیر کی فرسودہ  روایات کا حصہ ہے جب لوگوں کے شجرے محفوظ کئے جاتے اور انہیں آبا ءو اجداد کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔اس کے پیچھے ایک خوش گمانی کا  جذبہ کار فرما تھا کہ نیک والدین کے بچے نیک ہی ہونگے۔ لیکن تاریخی طور پر یہ بات درست نہیں۔ بت پرست آذر کے گھر ابراہیم علیہ السلام  کی ولادت اور پیغمبر  نوح علیہ السلام کے ہاں کافر  فرزندکی تولید ، لوط علیہ السلام کی بیوی کافرہ اور فرعون کی بیوی مومنہ یہ سب حقائق  اس مفروضے کے اوپر ایک سوالیہ نشان ہیں۔چنانچہ یہ مفروضہ محض ایک مفروضہ ہی ہے اور اس کی بنیاد پر کوئی اصول بنا لینا اور اس پر فخر و تکبر کا مظاہرہ کرنا کسی طور جائز نہیں۔

جہاں تک  اسلام  کا تعلق ہے تو اس میں کسی قسم کی نسل پرستی  یا نسلی تفاخر کی کوئی گنجائش نہیں۔ بلا ل حبشی رضی اللہ عنہ ایک غلام ہونے کے باوجود خانہ کعبہ کی چھت پر چڑھ کر اذان دیتے ہیں تو کہیں حجتہ الوداع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم علی الاعلان یہ فرماتے ہیں کہ کسی کالے کو گورے پر اور عربی کو عجمی پر کوئی فضیلت نہیں۔

دوسری بات یہ ہے کہ کسی بڑے آدمی کا بیٹا ہونا کوئی فخر اور تکبر بات نہیں۔اگر کوئی فخر کرتا تو فاطمہ بنت  محمد رضی اللہ عنہا کرتی جن کے والد  پوری امت کے سردار ہیں ۔ لیکن وہی والد اپنی بیٹی کو تنبیہ کرتے ہوئے خدا کا تقوٰی اختیار کرنے کی نصیحت کرتے اور قیامت کے روز انہیں اپنے اعمال کے ذریعے نجات حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔

نسب اور نسلی تفاخر پر چند احادیث ملاخطہ فرمائیں۔

۱۔ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : لوگوں میں دو چیزیں کفر ہیں : نسب میں طعن کرنا اور میت پر نوحہ کرنا۔( صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 229)

۲۔ حضرت جابر بن عتیک سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے: غیرت دو قسم کی ہوتی ہے ایک تو وہ جو اللہ تعالی کو پسند ہے دوسری وہ جو اللہ تعالی کو ناپسند ہے۔  اللہ کے نزدیک پسندیدہ غیرت وہ ہے جو شک کے موقعہ پر ہو (جیسے بیوی کے مشکوک کردار پر) اور وہ غیرت جو اللہ کو پسند نہیں وہ ہے جو شک کے بغیر ہو اسی طرح غرور اور تکبر بھی دو طرح کا ہے ایک پسندیدہ اور دوسرا ناپسندیدہ۔ پسندیدہ غرور وہ ہے جو آدمی کافروں کے مقابلہ میں جہاد کے موقعہ پر کرے اور صدقہ دیتے وقت (یعنی بخوشی ادا کرے) اور جو ناپسندیدہ ہے وہ یہ ہے کہ آدمی غرور کرے ظلم وتعدی میں اور فخر کرے نسب میں۔( سنن ابوداؤد:جلد دوم:حدیث نمبر 886)

۳۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی نے کسی مومن سے دنیا میں مصیبتوں کو دور کیا اللہ تعالی اس سے قیامت کے دن کی مصیبتوں کو دور کرے گا اور جس نے تنگ دست پر آسانی کی، اللہ اس پر دنیا میں اور آخرت میں آسانی کرے گا۔ اللہ اس بندے کی فرماتے ہیں جو اپنے بھائی کی مدد میں لگا ہوتا ہے۔ جو شخص ایسے راستے پر چلے جس میں علم کی تلاش کرتے اللہ تعالی اسکے لئے ذریعہ جنت کا راستہ آسان فرما دیتے ہیں۔ جو لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے اور اس کی تعلیم میں مصروف ہوتے ہیں ان پر سکینہ نازل ہوتی ہے اور رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے اور فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ ان کا ذکر اپنے پاس موجود فرشتوں میں کرتے ہیں۔ جس شخص کو اس کے اپنے اعمال نے پیچھے کردیا تو اسے اس کا نسب آگے نہیں بڑھا سکتا۔( صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2356 )

  چنانچہ اس دنیا اور آخرت دونوں میں کوئی شخص اگر سرخرو ہوتا ہے تو وہ اپنے ذاتی کردار ، قابلیت  اور صلاحیت کی بنا پر ہوتا ہے۔ جبکہ اپنے آبا ء اجدا د کی اچھائیوں کا کریڈٹ لینے والے لوگ نہ صرف  خوش  فہمی کا شکار ہیں  بلکہ ان کا رویہ جھوٹی انا، تکبر اور تفاخر کا سبب  بنتا ہے جو انتہائی غیر اخلاقی اور غیر اسلامی ہے۔

 (پروفیسر محمد عقیل)

اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہے تو اس کا لنک دوسرے دوستوں کو بھی بھیجیے۔ اپنے سوالات، تاثرات اور تنقید کے لئے بلاتکلف ای میل کیجیے۔  mubashirnazir100@gmail.com

غور فرمائیے!

۱۔ لوگ اپنے آباؤ اجداد پر غرور کیوں کرتے ہیں؟

۲۔ آباء پرستی اور خاندان پر فخر جنوبی ایشیا کے مسلمانوں میں کیسے پیدا ہوا؟ اس کی تاریخی وجوہات کیا ہیں؟

۳۔ اپنا اور اپنے اہل خاندان کا محاسبہ کیجیے کہ آباء پرستی سے متعلق کیا رویے آپ کےہاں پائے جاتے ہیں؟ تین مثالیں تلاش کیجیے۔

 

یونٹ 1: اللہ اور رسول کے ساتھ تعلق

تعمیر شخصیت پروگرام کا تعارف     |     اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے، جس کی شفقت ابدی ہے    |   تیری مانند کون ہے؟    |    توحید خالص: اول     |     توحید خالص: دوم    |    خدا، انسان اور سائنس: حصہ اول    |    خدا، انسان اور سائنس حصہ دوم    |    خدا، انسان اور سائنس حصہ سوم    |    اصلی مومن    |    نماز اور گناہ    |    رمضان کا مہینہ: حاصل کیا کرنا ہے؟    |    اللہ کا ذکر اور اطمینان قلب    |    حج و عمرہ کا اصل مقصد کیا ہے؟    |    ایمان کی آزمائش    |    اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی!    |    کیا آخرت کا عقیدہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہے؟    |    جنت کا مستحق کون ہے؟     |    کیا آپ تیار ہیں؟    |    میلا سووچ کا احتساب     |    ڈریم کروز    |    موبائل فون    |    خزانے کا نقشہ    |    دین کا بنیادی مقدمہ: بعث و نشر    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت    |    منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں    |    لو لاک یا رسول اللہ!    |    درود شریف    |    رحمۃ للعالمین: رحمت محمدی کا ایک پہلو    |    حضور کی سچائی اور ہماری ذمہ داری    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ادب    |    دین میں تحریف اور بدعت کے اسباب

یونٹ 2: منفی شخصیت سے نجات

سطحی زندگی    |    کامیاب زندگی    |    یہ کیسی بری قناعت ہے!    |    مسئلہ شفاعت    |    نجات کا دارومدار کسی گروہ سے تعلق پر نہیں ہے    |    کردار نہ کہ موروثی تعلق    |    اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ    |    اسلام اور نفسیاتی و فکری آزادی    |    مسلم دنیا میں ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی کا ارتقاء    |    مذہبی برین واشنگ اور ذہنی غلامی    |    نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟    |    دین اور عقل    |    دنیا کے ہوشیار    |    تنقید    |    ریاکاری اور مذہبی لوگ    |    دوغلا رویہ    |    اصول پسندی    |    بنی اسرائیل کے مذہبی راہنماؤں کا کردار    |    فارم اور اسپرٹ    |    دو چہرے، ایک رویہ    |    عیسائی اور مسلم تاریخ میں حیرت انگیز مشابہت    |    شیخ الاسلام    |    کام یا نام    |    ہماری مذہبیت    |    نافرمانی کی دو بنیادیں    |    ہماری دینی فکر کی غلطی اور کرنے کا کام    |    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور ایک حدیث    |    آرنلڈ شیوازنگر کا سبق    |    آج کے بے ایمان    |    نئی بوتل اور پرانی شراب    |    جدید نسل    |    بے وقوف کون؟    |    غیبت    |    شبہات    |    بدگمانی اور تجسس    |    لکھ لیا کرو    |    عذر یا اعتراف    |    کبر و غرور اور علماء    |    دھوکے میں مبتلا افراد کی اقسام    |    برائی کی جڑ    |    تکبر اور بہادری میں فرق    |    اپنی خامی    |    مسلمان وہ ہے    |    تمسخر    |    منیٰ کا سانحہ: دنیاکو کیا پیغام دے گیا؟    |    عافیت کا راستہ    |    انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کا فرق    |    کیا رہبانیت انتہا پسندی ہے؟    |    ایف آئی آر    |    لیجیے انقلاب آ گیا    |    18 اکتوبر کے سبق    |    مسجد قرطبہ اور مسجد اقصی    |    جادو     |    وجود زن کے مصنوعی رنگ    |    فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان    |    سیکس کے بارے میں متضاد رویے    |    ہم جنس پرستی    |    عفت و عصمت    |    مغرب کی نقالی کا انجام    |    جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریق کار    |    ساس اور بہو کا مسئلہ    |    یہ خوش اخلاقی    |     کسل مندی اور سستی پر قابو کیسے پایا جائے؟    |    کیا آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں؟

یونٹ 3: مثبت شخصیت کی تعمیر

نیکی کیا ہے؟    |    پہاڑی کا وعظ    |    شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟    |    ذکر، شکر، صبر اور نماز    |    تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل    |    نظام تربیت کا انتخاب    |    مسجد کا ماحول    |    خود آگہی اور SWOT Analysis    |    اپنی کوشش سے    |    الحمد للہ رب العالمین    |    لکھ کر سوچنے والے    |    اعتراف    |    کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟    |    صحیح سبق    |    زہریلا نشہ    |    میں کیا کروں؟    |    اپنے آپ کو پہچانیے    |    غربت کا خاتمہ کس طرح ہوتا ہے؟    |    نور جہاں اور ارجمند بانو    |    سڑک بند ہے    |    مثبت طرز عمل ہی زندگی کی علامت ہے!    |    مزاج کی اہمیت    |    اور تالہ کھل گیا؟    |    اپنا چراغ جلا لیں    |    دو قسم کی مکھیاں    |    پازیٹو کرکٹ    |    نرم دل

محبت و نفرت    |    فرشتے، جانور اور انسان    |    غصے کو کیسے کنٹرول کیا جائے    |    اعتبار پیدا کیجیے!    |    بڑی بی کا مسئلہ    |    وسعت نظری    |    سبز یا نیلا؟؟؟    |    دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے    |    روایتی ذہن    |    کامیابی کے راز    |    تخلیقی صلاحیتیں    |    اسی خرچ سے    |    خوبصورتی اور زیب و زینت    |    بخل و اسراف    |    احساس برتری و احساس کمتری    |    قانون کا احترام    |    امن اور اقتصادی ترقی    |    موجودہ دور میں جہاد کیسے کیا جائے؟    |    فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ہے    |    لوز لوز سچویشن Loose Loose Situation    |    یہی بہتر ہے    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی علم سے محبت    |    وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ اول)    |    وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ دوم)    |    انسان اور حیوان    |    واقفیت کی کمی    |    صحافت اور فکری راہنمائی    |    نئی طاقت جاگ اٹھی    |    انسان اور جانور کا فرق    |    Idiot Box

یونٹ 4: انسانوں سے تعلق

انسانی حقوق: اسلام اور مغرب کا تقابلی جائزہ    |    اسلام اور غیر مسلم اقوام    |    غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ    |    ہماری دلچسپی    |    ایک پاکستانی     |    بنی اسرائیل سے اللہ کا عہد    |    غلطی کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟    |    دوسروں سے غلطی کی توقع رکھیے!    |    سب کا فائدہ    |    حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت کا شرف    |    مہربانی کی مہک    |    دہی کے 1,000,000 ڈبے    |    عظمت والدین کا قرآنی تصور    |    تخلیق کے عمل کے دوران والدین کا رویہ    |    شیر خوار بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟    |    گفتگو کرنے والے بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟    |    بچوں کو نماز کی عادت کیسے ڈالی جائے؟    |    بچوں میں شرم و حیا کیسے پیدا کی جائے؟    |    برائی میں مبتلا بچوں سے کیسا رویہ رکھا جائے؟    |    لڑکے اور لڑکی کی تربیت کا فرق    |    اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے!

    |    جوان ہوتے بچوں کی سیرت و کردار کی تعمیر    |    شادی اور عورت    |    خاندانی جھگڑے

یونٹ 5: ہماری ذمہ داری اور لائحہ عمل

ہزار ارب ڈالر    |    مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار    |    مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار    |    زمانے کے خلاف    |    مصر اور اسپین    |    ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال    |    جڑ کا کام    |    اسلام کا نفاذ یا نفوذ    |    غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ    |    اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ    |    دعوت دین کا ماڈل    |    مذہبی علماء کی زبان    |    زیڈان کی ٹکر    |    ون ڈش کا سبق    |    اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے

Description: Description: Description: Description: Description: cool hit counter