بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Personality Development Program

Contribute to humanity by developing a God-oriented personality!!!

تعمیر شخصیت پروگرام

ایک خدا پرست شخصیت کی تعمیر کر کے انسانیت کی خدمت کیجیے!!!

اردو اور عربی تحریروں کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

اتحاد کا راستہ

 

 

 

Click here for English Version

 

پی ڈی ایف فارمیٹ میں تحریر ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

علماکی تحریریں ہوں یا مقررین کی تقریریں، خطیبوں کے خطبے ہوں یا سیاستدانوں کے جلسے، دانشوروں کے خیالات ہوں یامفکرین کے نظریات، چوپالوںمیں جاری بحث ہویاچوراہوں میں ہونے والی عوامی گفتگو، سب میں کسی نہ کسی انداز یا کسی نہ کسی رنگ میں آپ کو یہ پیغام ضرور مل جائے گا کہ امت مسلمہ کی بقا اور ترقی کا راز اتحاد و اتفاق میں مضمر ہے۔اور یہ ہے بھی حقیقت، مگر المیہ یہ ہے کہ اس حقیقت کو پانے کاجو راستہ تجویز کیا جاتا ہے وہ خطِ مستقیم نہیں بلکہ ایک دائرہ ہے جس میں بہت عرصہ چلنے کے بعد بھی انسان خود کو وہیں پاتا ہے جہاں سے اس کے سفر کا آغاز ہوا تھا۔

دائرے کا سفر اصل میں خود فریبی کا سفر ہوتا ہے۔ مسافر یہ سمجھتا ہے کہ وہ محوِ سفر ہے جب کہ حقیقت میں وہ ایک ہی جگہ گھوم رہا ہوتا ہے۔ دیکھنے میں وہ چل رہا ہوتا ہے لیکن اصل میں وہ کھڑا ہو تا ہے ۔ہاں البتہ مسافر اگر حقیقت شناس ہو اور غلطی کا احساس ہوتے ہی رجوع کرنے کا حوصلہ رکھتا ہو توو ہ یقینا دائرے کوخیر باد کہہ دے گا اور خطِ مستقیم کو تھام کر ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ جانبِ منزل چل پڑ ے گا۔اب اس کا ہر اگلا قدم اسے منزل کے قریب کر رہا ہو گالیکن اگر کسی وجہ سے وہ غلط سمت چل پڑ ے تو اس کا ہر اگلا قد م اسے منزل سے دور کر رہا ہوگا ، تاہم اس سفر میں بھی، یہ امکا ن بہر حا ل روشن ہو تا ہے کہ مسافر پہ جلد ہی سمت کی غلطی واضح ہوجائے اور وہ رجوع کر کے اپنے نقصان کی تلافی کر لے۔ لیکن اگر وہ دائرے میں گردش کا شکار ہوجائے تو پھر اس بات کے امکانات بہت ہی کم رہ جاتے ہیں کہ اس پہ سمت کی غلطی واضح ہو گی ۔

کچھ ایسا ہی حال آج کی امتِ مسلمہ کا ہے ۔امت مسلمہ کو جو 'دائرہ' لاحق ہے وہ یہ نعر ہ اور نظریہ ہے کہ ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر متحد ہو جانا چاہیے۔ یہ ایک ایسی بات ہے جو دیکھنے اور سننے میں توآسان مگر کرنے میں صرف مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

اختلافِ حقیقی، اصل میں عقل کی پیداوار ہو تا ہے اور جب تک انسانوں میں عقل باقی ہے نہ اختلاف ختم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اختلاف کرنے کا حق چھینا جا سکتا ہے۔اس لیے نہ صرف عقل و فہم بلکہ تاریخ کا سبق بھی یہی ہے کہ خود فریبی اور جذباتیت کا یہ جملہ چھوڑ کر حقیقت کا ادراک کیا جائے اور حقیقت یہ ہے کہ اختلاف ختم کر نے والا اتحاد سطحی، وقتی اور عارضی ہوتا ہے۔ یہ ایک لباد ہ ہے جسے جذبات میں آ کر یا کسی مصلحت کے تحت اوڑھ تو لیا جاتا ہے لیکن جتنی آسانی سے اوڑھا جاتا ہے اتنی ہی آسانی سے اتار بھی پھینکا جاتا ہے۔اتحاد کا اصل راستہ اختلاف ختم کرنا نہیں بلکہ اسے برداشت کرنا اور اختلاف کو مخالفت بنانے سے گریز کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں کو اختلافِ رائے کے آداب سکھانا، دلیل کی حکمرانی قائم کرنا، دوسروں کے موقف کو سننے کا حوصلہ پیدا کرنااور اپنی رائے کو بطریقِ احسن بیان کر نے کی تربیت پانا بھی اتحادِ حقیقی کی راہ کو آسان کر دیتا ہے۔ اختلاف رکھتے ہوئے بھی اتحاد کیا جا سکتاہے۔ یہ سبق تو آج ہم ویسے ہی بھول بیٹھے نتیجتاً ہم سب اختلاف ختم کرنے کی سعی لا حاصل کا شکار ہیں جس کا نتیجہ محض اپنے اوقات، افراد اور اسباب کا ضیاع ہے۔ فروعی یا جزوی اختلاف رکھتے ہوئے چند اصولوں یا معاملات پہ اتفاق کرنا اور ان کے لئے متحد ہوجانا ہی اصل میں حقیقت کا سامنا کرنا ہے۔

یہ مطالبہ کس قدر عجیب اور غیر فطر ی ہے کہ سب اپنی اپنی شناخت ختم کر کے'میری جماعت' میں ضم ہو جائیں یا میرے نظریے پہ متفق ہو جائیں۔ سوال یہ ہے کہ دوسروں کا مطالبہ بھی یہی ہے کہ آخر آپ اپنی شنا خت اور 'سائن بورڈ ' ختم کر کے ان میں ضم کیوں نہیں ہوجاتے؟ دوسرے بھی ویسا ہی دل رکھتے ہیں جیسا آپ کا ہے۔ اس لیے جب آپ کو یہ منظور نہیں تو انہیں کیوں منظور ہو؟ اور پھر یہ ایک بدیہی حقیقت ہے کہ شناخت اور اپنی پہچان افراد سے لے کر اقوام تک سبھی کو عزیز ہوتی ہے، کوئی بھی اسے گم کرنا پسند نہیں کرتا ۔ مختلف حوالوں سے خود کو ممیز کرناانسان کی فطر ت میں شامل ہے ۔

کسی بھی فطری تقاضے کو دبا کر یہ سمجھنا کہ مسئلہ حل ہو گیا ہے، ایک ایسی غلطی ہے جو بعض اوقات بھیانک نتائج پر منتج ہوتی ہے۔ انسانوں کے درمیان قومیں اور قبیلے بنا کر انہیں پہچان تو خود ان کے خالق نے عطا کی ہے، اب یہ انسانوں کے غیر فطر ی اقدامات سے کیسے ختم ہو سکتی ہے؟اپنی شناخت اور پہچان کی جبلت بھی اختلافات کو جنم دینے کا اہم ذریعہ ہے ۔سطح آب پہ تیرنے والے اختلافی بلبلوں کو آپ نے گم کر بھی دیا تو کیا حاصل؟ زیر آب تواختلاف کی لہریں موجود رہا کرتی ہیں۔ وہ کہیں نہ کہیں اور کبھی نہ کبھی ایسا طوفاں بن کر سامنے آ تی ہیں کہ پھر بڑے نقصان کے بغیر انہیں روکناممکن نہیں رہتا۔ ١٩٧١ء ایسے ہی ایک طوفان کا نشان ہے جب اختلافات کو بڑھاوا دیا گیا حتیٰ کہ بنگالی نیشنلزم، عسکری جبر اور سیاسی ہوس کا طوفان سب کچھ بہا لے گیا اور وطن عزیز کے دو ٹکڑے ہو گئے۔ لہٰذا فساد اور نقصان سے بچنے کا راستہ جبلی تقاضوں کو مثبت اور جائز راہوں سے پوراہونے دینا ہے نہ کہ انہیں ختم کرنا۔

یہ بات تو ہوئی خط ِ مستقیم کے حوالے سے، البتہ اگر کسی کو دائروں کی زباں ہی میں بات کرنی ہو تو پھر اسے یہ بتایا جائے کہ بھائی!یہ دو چار دائرے تو ہر حال میں قائم رکھے جائیں گے مگر بوقت ضرورت باقی چھوٹے چھوٹے دائرے توڑے نہیں بلکہ چھوڑے جا ئیں گے ۔لیکن کوئی یہاں بھی یہ چاہے کہ سب دائرے تو ڑ کر ایک کر دیے جائیں تو اس کی یہ چاہت یقینا غیر فطری ہو گی ۔دوام اور بقا، فطر ت اور فطری اصولوں کو حاصل ہے نہ کہ غیر فطری کاموں اور کا وشوں کو ۔ کائنات کے صحیفے پہ مرقوم یہ جلی حروف پڑھ کر سمجھ لینے ہی میں ہماری عافیت اور بھلائی ہے۔(محمد صدیق بخاری)

اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہے تو اس کا لنک دوسرے دوستوں کو بھی بھیجیے۔ اپنے سوالات، تاثرات اور تنقید کے لئے بلاتکلف ای میل کیجیے۔ mubashirnazir100@gmail.com , mubashir.nazir@islamic-studies.info

غور فرمائیے

ایسا معاشرہ ، جس میں اختلاف رائے کی آزادی ہو کا موازنہ ایسے معاشرے سے کیجیے جس میں اختلاف رائے کی آزادی نہ ہو۔ تاریخ انسانی سے کوئی سی دو مثالیں لے کر تجزیہ کیجیے۔

 

یونٹ 1: اللہ اور رسول کے ساتھ تعلق

تعمیر شخصیت پروگرام کا تعارف | اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے، جس کی شفقت ابدی ہے | تیری مانند کون ہے؟ | توحید خالص: اول | توحید خالص: دوم | خدا، انسان اور سائنس: حصہ اول | خدا، انسان اور سائنس حصہ دوم | خدا، انسان اور سائنس حصہ سوم | اصلی مومن | نماز اور گناہ | رمضان کا مہینہ: حاصل کیا کرنا ہے؟ | اللہ کا ذکر اور اطمینان قلب | حج و عمرہ کا اصل مقصد کیا ہے؟ | ایمان کی آزمائش | اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی! | کیا آخرت کا عقیدہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہے؟ | جنت کا مستحق کون ہے؟ | کیا آپ تیار ہیں؟ | میلا سووچ کا احتساب | ڈریم کروز | موبائل فون | خزانے کا نقشہ | دین کا بنیادی مقدمہ: بعث و نشر | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت | منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں | لو لاک یا رسول اللہ! | درود شریف | رحمۃ للعالمین: رحمت محمدی کا ایک پہلو | حضور کی سچائی اور ہماری ذمہ داری | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ادب | دین میں تحریف اور بدعت کے اسباب

یونٹ 2: منفی شخصیت سے نجات

سطحی زندگی | کامیاب زندگی | یہ کیسی بری قناعت ہے! | مسئلہ شفاعت | نجات کا دارومدار کسی گروہ سے تعلق پر نہیں ہے | کردار نہ کہ موروثی تعلق | اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ | اسلام اور نفسیاتی و فکری آزادی | مسلم دنیا میں ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی کا ارتقاء | مذہبی برین واشنگ اور ذہنی غلامی | نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟ | دین اور عقل | دنیا کے ہوشیار | تنقید | ریاکاری اور مذہبی لوگ | دوغلا رویہ | اصول پسندی | بنی اسرائیل کے مذہبی راہنماؤں کا کردار | فارم اور اسپرٹ | دو چہرے، ایک رویہ | عیسائی اور مسلم تاریخ میں حیرت انگیز مشابہت | شیخ الاسلام | کام یا نام | ہماری مذہبیت | نافرمانی کی دو بنیادیں | ہماری دینی فکر کی غلطی اور کرنے کا کام | ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور ایک حدیث | آرنلڈ شیوازنگر کا سبق | آج کے بے ایمان | نئی بوتل اور پرانی شراب | جدید نسل | بے وقوف کون؟ | غیبت | شبہات | بدگمانی اور تجسس | لکھ لیا کرو | عذر یا اعتراف | کبر و غرور اور علماء | دھوکے میں مبتلا افراد کی اقسام | برائی کی جڑ | تکبر اور بہادری میں فرق | اپنی خامی | مسلمان وہ ہے | تمسخر | منیٰ کا سانحہ: دنیاکو کیا پیغام دے گیا؟ | عافیت کا راستہ | انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کا فرق | کیا رہبانیت انتہا پسندی ہے؟ | ایف آئی آر | لیجیے انقلاب آ گیا | 18 اکتوبر کے سبق | مسجد قرطبہ اور مسجد اقصی | جادو | وجود زن کے مصنوعی رنگ | فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان | سیکس کے بارے میں متضاد رویے | ہم جنس پرستی | عفت و عصمت | مغرب کی نقالی کا انجام | جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریق کار | ساس اور بہو کا مسئلہ | یہ خوش اخلاقی | کسل مندی اور سستی پر قابو کیسے پایا جائے؟ | کیا آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں؟

یونٹ 3: مثبت شخصیت کی تعمیر

نیکی کیا ہے؟ | پہاڑی کا وعظ | شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ | ذکر، شکر، صبر اور نماز | تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل | نظام تربیت کا انتخاب | مسجد کا ماحول | خود آگہی اور SWOT Analysis | اپنی کوشش سے | الحمد للہ رب العالمین | لکھ کر سوچنے والے | اعتراف | کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟ | صحیح سبق | زہریلا نشہ | میں کیا کروں؟ | اپنے آپ کو پہچانیے | غربت کا خاتمہ کس طرح ہوتا ہے؟ | نور جہاں اور ارجمند بانو | سڑک بند ہے | مثبت طرز عمل ہی زندگی کی علامت ہے! | مزاج کی اہمیت | اور تالہ کھل گیا؟ | اپنا چراغ جلا لیں | دو قسم کی مکھیاں | پازیٹو کرکٹ | نرم دل

محبت و نفرت | فرشتے، جانور اور انسان | غصے کو کیسے کنٹرول کیا جائے | اعتبار پیدا کیجیے! | بڑی بی کا مسئلہ | وسعت نظری | سبز یا نیلا؟؟؟ | دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے | روایتی ذہن | کامیابی کے راز | تخلیقی صلاحیتیں | اسی خرچ سے | خوبصورتی اور زیب و زینت | بخل و اسراف | احساس برتری و احساس کمتری | قانون کا احترام | امن اور اقتصادی ترقی | موجودہ دور میں جہاد کیسے کیا جائے؟ | فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ہے | لوز لوز سچویشن Loose Loose Situation | یہی بہتر ہے | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی علم سے محبت | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ اول) | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ دوم) | انسان اور حیوان | واقفیت کی کمی | صحافت اور فکری راہنمائی | نئی طاقت جاگ اٹھی | انسان اور جانور کا فرق | Idiot Box

یونٹ 4: انسانوں سے تعلق

انسانی حقوق: اسلام اور مغرب کا تقابلی جائزہ | اسلام اور غیر مسلم اقوام | غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ | ہماری دلچسپی | ایک پاکستانی | بنی اسرائیل سے اللہ کا عہد | غلطی کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟ | دوسروں سے غلطی کی توقع رکھیے! | سب کا فائدہ | حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت کا شرف | مہربانی کی مہک | دہی کے 1,000,000 ڈبے | عظمت والدین کا قرآنی تصور | تخلیق کے عمل کے دوران والدین کا رویہ | شیر خوار بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | گفتگو کرنے والے بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | بچوں کو نماز کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ | بچوں میں شرم و حیا کیسے پیدا کی جائے؟ | برائی میں مبتلا بچوں سے کیسا رویہ رکھا جائے؟ | لڑکے اور لڑکی کی تربیت کا فرق | اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے!

| جوان ہوتے بچوں کی سیرت و کردار کی تعمیر | شادی اور عورت | خاندانی جھگڑے

یونٹ 5: ہماری ذمہ داری اور لائحہ عمل

ہزار ارب ڈالر | مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار | مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار | زمانے کے خلاف | مصر اور اسپین | ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال | جڑ کا کام | اسلام کا نفاذ یا نفوذ | غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ | اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ | دعوت دین کا ماڈل | مذہبی علماء کی زبان | زیڈان کی ٹکر | ون ڈش کا سبق | اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے

C:\00-All\Personal\Website\Design 2010-04\PD\Urdu\PU05-0015-Quran.htm

C:\00-All\Personal\Website\Design 2010-04\PD\Urdu\PU05-0015-Quran.htm

Description: Description: Description: Description: Description: cool hit counter

http://www.statcounter.com/free_hit_counter.html