بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Personality Development Program

Contribute to humanity by developing a God-oriented personality!!!

تعمیر شخصیت پروگرام

ایک خدا پرست شخصیت کی تعمیر کر کے انسانیت کی خدمت کیجیے!!!

اردو اور عربی تحریروں  کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

کس کی جیت

 

 

 

Click here for English Version

 

پی ڈی ایف فارمیٹ میں تحریر ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

کاندھلہ (متحدہ ہند وستان )میں ایک مرتبہ زمین کے ایک ٹکڑے پر مسلمانوں اور ہندوؤں کے مابین جھگڑا کھڑا ہو گیا۔دونوں فریق اسے اپنی ملکیت بتاتے تھے۔اور کوئی بھی اپنے دعوے سے دستبردار ہونے کو تیار نہ تھا۔مقدمہ عدالت میں پہنچا اور بالآخر ثالثی پہ معاملہ ٹھہرا۔ مولانا مظفر حسین کاندھلوی ثالث مقرر ہوئے اور ان کے تقرر پر ہندو بھی بخوشی راضی ہو گئے۔عدالت نے مولانا کو طلب کیا۔ مولانا علما کے اس گروہ سے متعلق تھے جنہیں انگریزوں سے سخت نفرت تھی ۔ وہ اس شرط پر عدالت میں آنے کے لیے تیار ہوئے کہ وہ انگریز جج  کا چہر ہ نہیں دیکھیں گے ۔ جج نے شرط تسلیم کر لی، چنانچہ وہ آئے اور جج کی طرف پشت کر کے کھڑ ے ہو گئے ۔ دونوں فریق ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے ۔ مولانا نے سب کے روبر و اعلان کیا کہ ''زمین کا متنازع ٹکڑا در اصل ہندوؤں کا ہے۔ مسلمانوں کا اس پر دعویٰ بے جا ہے''۔ آپ کی اس گواہی اور فیصلے پر یہ زمین ہندوؤں کے حوالے کر دی گئی۔

کاندھلہ میں اس دن مسلمان ہار گئے لیکن اسلام جیت گیا، وہ اس طرح کہ شام ہونے سے پہلے پہلے ہندوؤں کے چوبیس گھرانے اسلام قبول کر چکے تھے۔

کچھ ایسا ہی تصادم ذرا بڑ ے پیمانے پر آ ج مسلمانوں اور اقوام ِ عالم کے مابین برپا ہے۔ زمینوں کے کچھ ٹکڑ ے ہیں، دولت کے چند سکے ہیں اورمفادات کے بعض سرچشمے ہیں جن پہ اپنا اپنا حق ثابت کرنے کی جنگ جاری ہے۔اور چونکہ حق ''لاٹھی، گولی''سے ثابت کیا جارہا ہے اس لئے ظاہرہے کہ اس جنگ میں زیادہ ''لاٹھیوں اور گولیوں ''والے جیت رہے ہیں اور کم'' گولیوں'' والے ہار رہے ہیں۔ راستے دو ہی ہیں یا تو زیاد ہ سے زیادہ ''لاٹھیاں'' اکٹھی کرنے کی سعی کی جائے جو کہ مسلمانوں کے موجودہ حالات کے پس منظر میں ایک سعی لاحاصل نظر آرہی ہے، یا پھر میدانِ جنگ ہی تبدیل کر لیا جائے ۔بہترین جرنیل وہی ہوتا ہے جو دشمن کو اپنی پسند کے میدان میں لڑ نے پر مجبور کر دے۔ مسلمانوں کے پاس بھی ایک ایسا میدانِ جنگ بہر حال موجو دہے اور یہ اگر حکمت عملی سے کام لے کر''دشمن ''کو اس مید ان میں اترنے پر مجبور کر دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ان کا''دشمن''شکست سے دوچار نہ ہو کیونکہ اس میدان کا مطلوب اسلحہ'' دشمن ''کے پاس پہلے بھی مفقود تھا اور آج بھی عنقا ہے ۔اور یہ میدان ،دعوت ِ دین کا میدان ہے لیکن اس میدان میں اترنے سے پہلے مسلمانوں کو شعور ی طور پر ایک فیصلہ کرنا پڑ ے گا، وہ یہ کہ آیا انہیں اپنی جیت مطلوب ہے یا اسلام کی۔ عین ممکن ہے کہ بظاہر مسلمان ہار رہے ہوں لیکن اسلام جیت رہا ہو ، جیسا کہ کاندھلہ کے شہر میں ہو چکا ہے ۔

کاش کہ آج کے مسلمان کو اس حقیقت کا ادراک ہو جائے کہ آج ہر لاٹھی، ہر گولی' ہر پتھر، ہر بم اور ہر خود کش دھماکے کے ساتھ مسلمان بظاہرتو وقتی اورمقامی طور پر جیت رہا ہے لیکن اسلام ہار رہا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ ہمارے گھروں، ہمارے دفتروں، ہماری دکانوں اورہمارے بازاروں میں بھی اسلام ہر گھڑی اور ہر آن ہا ر رہاہے اور مسلمان جیت رہا ہے ۔رشوت کے ہر سکے کے ساتھ مسلمان جیت رہا ہے لیکن اسلام ہار رہا ہے ۔ملاو ٹ کی ہر قسم کے ساتھ مسلمان جیت رہا ہے لیکن اسلام ہار رہا ہے۔ ناپ تول میں ہر کمی کے ساتھ مسلمان جیت رہاہے لیکن اسلام ہار رہاہے۔ اسی طرح ہرقتل اور ہر اغوا کے ساتھ، ہر بددیانتی اور ہر دھوکے کے ساتھ، ہر جھوٹ اور ہر فراڈ کے ساتھ مسلمان جیت رہا ہے اور اسلام ہار رہا ہے۔کاش کہ ہم اسلام کی جیت کا فیصلہ اور منصوبہ بند ی کر لیں۔اگر ہم ایساکرتے ہیں تو اصل میں، ہم اللہ کی مشیت سے ہم آہنگی کا فیصلہ کرتے ہیں ۔ اللہ کو اسلام سے پیار ہے نہ کہ مسلمان کے نام سے ۔ اس نے تمام انبیاء کا مذہب اسلام ہی رکھا ہے اور یہ قرار دیا ہے کہ اس کے نزدیک مذہب بس اسلام ہی ہے ''ان الدین عند اللہ الاسلام'' تو جو اسلام کا بن جائے گا وہ اصل میں اللہ کا بن جائے گا اور جو اللہ کا بن جائے گا وہ ناقابل شکست بن جائے گا۔یہ ایک ایسا کلیہ ہے جس کی صداقت پہ تاریخ بھی شاہد ہے ۔ یہود بھی جب تک ''اسلام '' کے لئے جیے اس دنیا کی امامت انہی کا مقدر رہی اور مسلمان بھی جب تک اسلام کے تھے سیادت و امامت انہی کی باند ی تھی اور جب مسلمان ''اپنے '' بن گئے توحقیقت میں وہ نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے ۔

مسلمانو!واپسی کا راستہ ابھی بند نہیں ہوا۔ لیکن وقت بہر حال بیت رہا ہے اور دروازے کسی بھی لمحے بند ہو ا چاہتے ہیں۔پھر بند دروازوں سے سر ٹکرانے سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔ شوکتِ اسلام کے لیے رونے والے مسلمانو !اسلام کے لیے رونا سیکھواور حضرت عمر رضی اللہ عنہ  کے اس فرمان کو پلے باندھ لو کہ اسلام نے تمہیں چمکایا ہے نہ کہ تم نے اسلام کو ۔یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ ہماری ساری عزتیں، ہمارے سارے وقار ،  ہمارے سارے مان اسلام ہی سے وابستہ ہیں۔آؤ مسلمانو ! اسلام کے بن جاؤ ۔ اپنی جیت کی فکر چھوڑ کر اسلام کی جیت کی فکر کرو ۔ لیکن اس جیت میں اپنے لئے کتنی ہی ''ہاروں'' کو برد اشت کر نا ہو گا لیکن انہی ''ہاروں ''میں دراصل تمہاری جیت ہو گی۔

(محمد صدیق بخاری)

اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہے تو اس کا لنک دوسرے دوستوں  کو بھی بھیجیے۔ اپنے سوالات، تاثرات اور تنقید کے لئے بلاتکلف ای میل کیجیے۔  mubashirnazir100@gmail.com , mubashir.nazir@islamic-studies.info

 غور فرمائیے

۱۔ اسلام کی دعوت کو فروغ دینے کے لیے مسلمانوں کو اپنے اندر کیا تبدیلی کرنا ہو گی؟

۲۔ کاندھلہ کے واقعے کے جو نتائج مصنف نے بیان کیے ہیں، ان کی وجہ کیا تھی؟ کیا ہم بھی اس کردار کا مظاہرہ کرتے ہیں؟

 

یونٹ 1: اللہ اور رسول کے ساتھ تعلق

تعمیر شخصیت پروگرام کا تعارف     |     اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے، جس کی شفقت ابدی ہے    |   تیری مانند کون ہے؟    |    توحید خالص: اول     |     توحید خالص: دوم    |    خدا، انسان اور سائنس: حصہ اول    |    خدا، انسان اور سائنس حصہ دوم    |    خدا، انسان اور سائنس حصہ سوم    |    اصلی مومن    |    نماز اور گناہ    |    رمضان کا مہینہ: حاصل کیا کرنا ہے؟    |    اللہ کا ذکر اور اطمینان قلب    |    حج و عمرہ کا اصل مقصد کیا ہے؟    |    ایمان کی آزمائش    |    اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی!    |    کیا آخرت کا عقیدہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہے؟    |    جنت کا مستحق کون ہے؟     |    کیا آپ تیار ہیں؟    |    میلا سووچ کا احتساب     |    ڈریم کروز    |    موبائل فون    |    خزانے کا نقشہ    |    دین کا بنیادی مقدمہ: بعث و نشر    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت    |    منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں    |    لو لاک یا رسول اللہ!    |    درود شریف    |    رحمۃ للعالمین: رحمت محمدی کا ایک پہلو    |    حضور کی سچائی اور ہماری ذمہ داری    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ادب    |    دین میں تحریف اور بدعت کے اسباب

یونٹ 2: منفی شخصیت سے نجات

سطحی زندگی    |    کامیاب زندگی    |    یہ کیسی بری قناعت ہے!    |    مسئلہ شفاعت    |    نجات کا دارومدار کسی گروہ سے تعلق پر نہیں ہے    |    کردار نہ کہ موروثی تعلق    |    اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ    |    اسلام اور نفسیاتی و فکری آزادی    |    مسلم دنیا میں ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی کا ارتقاء    |    مذہبی برین واشنگ اور ذہنی غلامی    |    نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟    |    دین اور عقل    |    دنیا کے ہوشیار    |    تنقید    |    ریاکاری اور مذہبی لوگ    |    دوغلا رویہ    |    اصول پسندی    |    بنی اسرائیل کے مذہبی راہنماؤں کا کردار    |    فارم اور اسپرٹ    |    دو چہرے، ایک رویہ    |    عیسائی اور مسلم تاریخ میں حیرت انگیز مشابہت    |    شیخ الاسلام    |    کام یا نام    |    ہماری مذہبیت    |    نافرمانی کی دو بنیادیں    |    ہماری دینی فکر کی غلطی اور کرنے کا کام    |    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور ایک حدیث    |    آرنلڈ شیوازنگر کا سبق    |    آج کے بے ایمان    |    نئی بوتل اور پرانی شراب    |    جدید نسل    |    بے وقوف کون؟    |    غیبت    |    شبہات    |    بدگمانی اور تجسس    |    لکھ لیا کرو    |    عذر یا اعتراف    |    کبر و غرور اور علماء    |    دھوکے میں مبتلا افراد کی اقسام    |    برائی کی جڑ    |    تکبر اور بہادری میں فرق    |    اپنی خامی    |    مسلمان وہ ہے    |    تمسخر    |    منیٰ کا سانحہ: دنیاکو کیا پیغام دے گیا؟    |    عافیت کا راستہ    |    انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کا فرق    |    کیا رہبانیت انتہا پسندی ہے؟    |    ایف آئی آر    |    لیجیے انقلاب آ گیا    |    18 اکتوبر کے سبق    |    مسجد قرطبہ اور مسجد اقصی    |    جادو     |    وجود زن کے مصنوعی رنگ    |    فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان    |    سیکس کے بارے میں متضاد رویے    |    ہم جنس پرستی    |    عفت و عصمت    |    مغرب کی نقالی کا انجام    |    جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریق کار    |    ساس اور بہو کا مسئلہ    |    یہ خوش اخلاقی    |     کسل مندی اور سستی پر قابو کیسے پایا جائے؟    |    کیا آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں؟

یونٹ 3: مثبت شخصیت کی تعمیر

نیکی کیا ہے؟    |    پہاڑی کا وعظ    |    شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟    |    ذکر، شکر، صبر اور نماز    |    تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل    |    نظام تربیت کا انتخاب    |    مسجد کا ماحول    |    خود آگہی اور SWOT Analysis    |    اپنی کوشش سے    |    الحمد للہ رب العالمین    |    لکھ کر سوچنے والے    |    اعتراف    |    کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟    |    صحیح سبق    |    زہریلا نشہ    |    میں کیا کروں؟    |    اپنے آپ کو پہچانیے    |    غربت کا خاتمہ کس طرح ہوتا ہے؟    |    نور جہاں اور ارجمند بانو    |    سڑک بند ہے    |    مثبت طرز عمل ہی زندگی کی علامت ہے!    |    مزاج کی اہمیت    |    اور تالہ کھل گیا؟    |    اپنا چراغ جلا لیں    |    دو قسم کی مکھیاں    |    پازیٹو کرکٹ    |    نرم دل

محبت و نفرت    |    فرشتے، جانور اور انسان    |    غصے کو کیسے کنٹرول کیا جائے    |    اعتبار پیدا کیجیے!    |    بڑی بی کا مسئلہ    |    وسعت نظری    |    سبز یا نیلا؟؟؟    |    دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے    |    روایتی ذہن    |    کامیابی کے راز    |    تخلیقی صلاحیتیں    |    اسی خرچ سے    |    خوبصورتی اور زیب و زینت    |    بخل و اسراف    |    احساس برتری و احساس کمتری    |    قانون کا احترام    |    امن اور اقتصادی ترقی    |    موجودہ دور میں جہاد کیسے کیا جائے؟    |    فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ہے    |    لوز لوز سچویشن Loose Loose Situation    |    یہی بہتر ہے    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی علم سے محبت    |    وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ اول)    |    وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ دوم)    |    انسان اور حیوان    |    واقفیت کی کمی    |    صحافت اور فکری راہنمائی    |    نئی طاقت جاگ اٹھی    |    انسان اور جانور کا فرق    |    Idiot Box

یونٹ 4: انسانوں سے تعلق

انسانی حقوق: اسلام اور مغرب کا تقابلی جائزہ    |    اسلام اور غیر مسلم اقوام    |    غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ    |    ہماری دلچسپی    |    ایک پاکستانی     |    بنی اسرائیل سے اللہ کا عہد    |    غلطی کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟    |    دوسروں سے غلطی کی توقع رکھیے!    |    سب کا فائدہ    |    حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت کا شرف    |    مہربانی کی مہک    |    دہی کے 1,000,000 ڈبے    |    عظمت والدین کا قرآنی تصور    |    تخلیق کے عمل کے دوران والدین کا رویہ    |    شیر خوار بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟    |    گفتگو کرنے والے بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟    |    بچوں کو نماز کی عادت کیسے ڈالی جائے؟    |    بچوں میں شرم و حیا کیسے پیدا کی جائے؟    |    برائی میں مبتلا بچوں سے کیسا رویہ رکھا جائے؟    |    لڑکے اور لڑکی کی تربیت کا فرق    |    اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے!

    |    جوان ہوتے بچوں کی سیرت و کردار کی تعمیر    |    شادی اور عورت    |    خاندانی جھگڑے

یونٹ 5: ہماری ذمہ داری اور لائحہ عمل

ہزار ارب ڈالر    |    مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار    |    مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار    |    زمانے کے خلاف    |    مصر اور اسپین    |    ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال    |    جڑ کا کام    |    اسلام کا نفاذ یا نفوذ    |    غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ    |    اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ    |    دعوت دین کا ماڈل    |    مذہبی علماء کی زبان    |    زیڈان کی ٹکر    |    ون ڈش کا سبق    |    اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے

C:\00-All\Personal\Website\Design 2010-04\PD\Urdu\PU05-0015-Quran.htm

C:\00-All\Personal\Website\Design 2010-04\PD\Urdu\PU05-0015-Quran.htm

Description: Description: Description: Description: Description: cool hit counter

http://www.statcounter.com/free_hit_counter.html