بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Personality Development Program

Contribute to humanity by developing a God-oriented personality!!!

تعمیر شخصیت پروگرام

ایک خدا پرست شخصیت کی تعمیر کر کے انسانیت کی خدمت کیجیے!!!

اردو اور عربی تحریروں کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

ٹینشن

 

 

 

Click here for English Version

 

پی ڈی ایف فارمیٹ میں تحریر ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

وہ تپتی دھوپ میں چلتا جارہا تھا۔ حلق کانٹوں سے سوکھ رہا تھا ۔ نیچے ریت کا سمند ر گرم ہوا کی موجیں اچھا ل رہا تھا اور اوپرآسمان آگ کے اولے برسائے دے رہا تھا۔ وہ اپنا بدن کسی مستقر کی تلاش میں جھلسا ئے دےرہا تھا لیکن کوئی ٹھکانا سامنے نہ تھا۔ دور ایک کتا نظر آیا جو گرمی سے بچنے کے لئے ایک تنگ سے غار میں گھسنے کی کوشش کرہاتھا ۔ اس کا دل چاہا کہ وہ بھی کتا بن جائے اور سکون سے غار کی آغوش میں پنا ہ لے لے۔پسینے بہنے کی وجہ سے بدن میں کمزوری اور اعصاب پر چڑچڑاہٹ سوار ہوچکی تھی۔ منزل کا دور دور تک پتا نہ تھا اور راہ میں کوئی شجر سایہ دار بھی نہیں تھا۔ اچانک اس کا دماغ بہک گیا۔"خدا نے مجھے کیوں پیدا کیا ؟" یہ سوال خنجر کی طرح اس کے ذہن کو کچوکے لگانے لگا۔ پھر اس کے ذہن میں ماضی کی داستان فلم کی طرح چلنے لگی۔

"میرے پیدا ہونے سے قبل ہی باپ چھن گیا، ماں غربت کی چکی میں پستے پستے دنیا سے چلی گئی،میں نے چچا کے گھر تربیت پائی اور چچی کے مظالم برداشت کئے۔بڑا ہو ا تو مزدوری شروع کی اور بدن کو تپتی دھوپ میں جلا کر دو وقت کی روٹی کا بندوبست کیا، اب مجھے اپنے بیٹی کی شادی کرنی ہے اور بچوں کا پیٹ پالنا ہے اور صحت ہے کہ جواب داغ مفارقت دیتی نظر آرہی ہے؟ "۔

وہ یہ باتیں سوچتا آگے بڑھتا رہا ۔ گرمی کی شدت اتنی ہی تھی کہ دور ایک دھبہ سا دکھائی دیا ۔اس نے رفتار تیز کردی۔ جوں جوں وہ نزدیک آتا گیا اس کا امکان قوی ہوتا گیا۔ یہاں تک کہ وہ ایک نخلستا ن میں داخل ہوگیا۔ یہاں ایک بوڑھا شخص اپنی بکریاں چرارہا تھا۔ بوڑھے نے اس دریافت کیا " بھائی کون ہو؟"

" میں ایک مزدور ہوں۔ ساتھ والے گائوں میں اپنی بہن کی خیریت پوچھنے آیا تھا لیکن راستہ بھٹک کرادھر آگیا"۔ وہ بوڑھا شخص اسے اندر کٹیا میں لے گیا اور پانی وغیرہ پلایا۔

"پریشان لگ رہے ہو؟" بوڑھے شخص نے استفسار کیا۔ مزدور نے اسے ایک نظر دیکھا تو وہ بھلا مانس نظر آیا۔ اس نے سوچا کہ کیوں نہ اپنے دل کے پھپھولے اس کے سامنے پھوڑے جائیں۔ چنانچہ اس نے اپنی مبینہ بد بختی کی داستان اس کے سامنے بیان کردی۔بوڑھے نے اس کا مقدمہ غور سے سنا اور بولا:

" میاں میں تمہیں کوئی لیکچر تو نہیں دونگا بس اتنا بتادو کہ اگر میں تمہاری مشکلات حل کردوں تو کیساہے؟"

مزدور اچھل پڑا اور بولا۔" وہ کیسے ؟"

"بس ایک جگہ چلنا ہے اور تمام ٹینشن ختم۔ لیکن تمہیں اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی " بوڑھے نے کہا ۔

" میں ہر قیمت ادا کرنے کو تیا ر ہوں، بس میری ٹینشن دور ہوجائے ، یہ ماضی کے پچھتاوے اور مستقبل کے اندیشے مجھے تنگ نہ کریں۔" مزدور جوش میں بولا۔

مزدور ساری رات بے چینی سے کروٹیں بدلتا رہا۔صبح کو جب اٹھا تو بوڑھا شخص تیار تھا۔دونوں پیدل روانہ ہوئے۔ اس نے بوڑھے شخص سے پوچھا " کہاں چلنا ہے؟" لیکن بوڑھے نے بتانے سے انکار کردیا۔ کچھ دیر بعد ایک ویرانہ آگیا ۔ مزدور نے غور سے دیکھا تو وہ ایک قبرستان تھا۔

" یہ کیا مذاق ہے؟" مزدور نے غصے سے کہا۔

" بیٹا یہی وہ جگہ ہے جہاں ہڈی کے پنجر وں کو نہ ماضی کا پچھتاوا ہے اور نہ مستقبل کا اندیشہ ۔"اگر زندہ رہوگے تو اس کی قیمت تو دینی ہے۔ اور اگر نہیں دوگے تو مرجائوگے۔"

مزدور ایک لمحے کے لئے ٹھٹکا اور پھر تیز تیز قدموں سے واپس ہوگیا اسی زندگی کی طرف لیکن اس عزم کے ساتھ کے زندہ رہنے کی قیمت چکانی ہے۔

(پروفیسر محمد عقیل،aqilkhans.wordpress.com)

غور فرمائیے!

      ہم ٹینشن میں مبتلا کیوں ہوتے ہیں؟

      اس تحریر میں ٹینشن سے بچنے کا حل کیا بتایا گیا ہے؟

 

یونٹ 1: اللہ اور رسول کے ساتھ تعلق

تعمیر شخصیت پروگرام کا تعارف | اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے، جس کی شفقت ابدی ہے | تیری مانند کون ہے؟ | توحید خالص: اول | توحید خالص: دوم | خدا، انسان اور سائنس: حصہ اول | خدا، انسان اور سائنس حصہ دوم | خدا، انسان اور سائنس حصہ سوم | اصلی مومن | نماز اور گناہ | رمضان کا مہینہ: حاصل کیا کرنا ہے؟ | اللہ کا ذکر اور اطمینان قلب | حج و عمرہ کا اصل مقصد کیا ہے؟ | ایمان کی آزمائش | اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی! | کیا آخرت کا عقیدہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہے؟ | جنت کا مستحق کون ہے؟ | کیا آپ تیار ہیں؟ | میلا سووچ کا احتساب | ڈریم کروز | موبائل فون | خزانے کا نقشہ | دین کا بنیادی مقدمہ: بعث و نشر | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت | منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں | لو لاک یا رسول اللہ! | درود شریف | رحمۃ للعالمین: رحمت محمدی کا ایک پہلو | حضور کی سچائی اور ہماری ذمہ داری | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ادب | دین میں تحریف اور بدعت کے اسباب

یونٹ 2: منفی شخصیت سے نجات

سطحی زندگی | کامیاب زندگی | یہ کیسی بری قناعت ہے! | مسئلہ شفاعت | نجات کا دارومدار کسی گروہ سے تعلق پر نہیں ہے | کردار نہ کہ موروثی تعلق | اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ | اسلام اور نفسیاتی و فکری آزادی | مسلم دنیا میں ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی کا ارتقاء | مذہبی برین واشنگ اور ذہنی غلامی | نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟ | دین اور عقل | دنیا کے ہوشیار | تنقید | ریاکاری اور مذہبی لوگ | دوغلا رویہ | اصول پسندی | بنی اسرائیل کے مذہبی راہنماؤں کا کردار | فارم اور اسپرٹ | دو چہرے، ایک رویہ | عیسائی اور مسلم تاریخ میں حیرت انگیز مشابہت | شیخ الاسلام | کام یا نام | ہماری مذہبیت | نافرمانی کی دو بنیادیں | ہماری دینی فکر کی غلطی اور کرنے کا کام | ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور ایک حدیث | آرنلڈ شیوازنگر کا سبق | آج کے بے ایمان | نئی بوتل اور پرانی شراب | جدید نسل | بے وقوف کون؟ | غیبت | شبہات | بدگمانی اور تجسس | لکھ لیا کرو | عذر یا اعتراف | کبر و غرور اور علماء | دھوکے میں مبتلا افراد کی اقسام | برائی کی جڑ | تکبر اور بہادری میں فرق | اپنی خامی | مسلمان وہ ہے | تمسخر | منیٰ کا سانحہ: دنیاکو کیا پیغام دے گیا؟ | عافیت کا راستہ | انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کا فرق | کیا رہبانیت انتہا پسندی ہے؟ | ایف آئی آر | لیجیے انقلاب آ گیا | 18 اکتوبر کے سبق | مسجد قرطبہ اور مسجد اقصی | جادو | وجود زن کے مصنوعی رنگ | فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان | سیکس کے بارے میں متضاد رویے | ہم جنس پرستی | عفت و عصمت | مغرب کی نقالی کا انجام | جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریق کار | ساس اور بہو کا مسئلہ | یہ خوش اخلاقی | کسل مندی اور سستی پر قابو کیسے پایا جائے؟ | کیا آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں؟

یونٹ 3: مثبت شخصیت کی تعمیر

نیکی کیا ہے؟ | پہاڑی کا وعظ | شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ | ذکر، شکر، صبر اور نماز | تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل | نظام تربیت کا انتخاب | مسجد کا ماحول | خود آگہی اور SWOT Analysis | اپنی کوشش سے | الحمد للہ رب العالمین | لکھ کر سوچنے والے | اعتراف | کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟ | صحیح سبق | زہریلا نشہ | میں کیا کروں؟ | اپنے آپ کو پہچانیے | غربت کا خاتمہ کس طرح ہوتا ہے؟ | نور جہاں اور ارجمند بانو | سڑک بند ہے | مثبت طرز عمل ہی زندگی کی علامت ہے! | مزاج کی اہمیت | اور تالہ کھل گیا؟ | اپنا چراغ جلا لیں | دو قسم کی مکھیاں | پازیٹو کرکٹ | نرم دل

محبت و نفرت | فرشتے، جانور اور انسان | غصے کو کیسے کنٹرول کیا جائے | اعتبار پیدا کیجیے! | بڑی بی کا مسئلہ | وسعت نظری | سبز یا نیلا؟؟؟ | دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے | روایتی ذہن | کامیابی کے راز | تخلیقی صلاحیتیں | اسی خرچ سے | خوبصورتی اور زیب و زینت | بخل و اسراف | احساس برتری و احساس کمتری | قانون کا احترام | امن اور اقتصادی ترقی | موجودہ دور میں جہاد کیسے کیا جائے؟ | فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ہے | لوز لوز سچویشن Loose Loose Situation | یہی بہتر ہے | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی علم سے محبت | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ اول) | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ دوم) | انسان اور حیوان | واقفیت کی کمی | صحافت اور فکری راہنمائی | نئی طاقت جاگ اٹھی | انسان اور جانور کا فرق | Idiot Box

یونٹ 4: انسانوں سے تعلق

انسانی حقوق: اسلام اور مغرب کا تقابلی جائزہ | اسلام اور غیر مسلم اقوام | غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ | ہماری دلچسپی | ایک پاکستانی | بنی اسرائیل سے اللہ کا عہد | غلطی کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟ | دوسروں سے غلطی کی توقع رکھیے! | سب کا فائدہ | حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت کا شرف | مہربانی کی مہک | دہی کے 1,000,000 ڈبے | عظمت والدین کا قرآنی تصور | تخلیق کے عمل کے دوران والدین کا رویہ | شیر خوار بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | گفتگو کرنے والے بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | بچوں کو نماز کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ | بچوں میں شرم و حیا کیسے پیدا کی جائے؟ | برائی میں مبتلا بچوں سے کیسا رویہ رکھا جائے؟ | لڑکے اور لڑکی کی تربیت کا فرق | اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے!

| جوان ہوتے بچوں کی سیرت و کردار کی تعمیر | شادی اور عورت | خاندانی جھگڑے

یونٹ 5: ہماری ذمہ داری اور لائحہ عمل

ہزار ارب ڈالر | مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار | مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار | زمانے کے خلاف | مصر اور اسپین | ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال | جڑ کا کام | اسلام کا نفاذ یا نفوذ | غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ | اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ | دعوت دین کا ماڈل | مذہبی علماء کی زبان | زیڈان کی ٹکر | ون ڈش کا سبق | اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے

Description: Description: Description: Description: Description: cool hit counter

http://www.statcounter.com/free_hit_counter.html