بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Personality Development Program

Contribute to humanity by developing a God-oriented personality!!!

تعمیر شخصیت پروگرام

ایک خدا پرست شخصیت کی تعمیر کر کے انسانیت کی خدمت کیجیے!!!

اردو اور عربی تحریروں  کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

اندر سے باہر ۔۔۔۔ یا باہر سے اندر

 

 

 

Click here for English Version

 

پی ڈی ایف فارمیٹ میں تحریر ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

کائنات کے خالق و مالک نے اس کائنات میں چیزوں کی پےدائش ، ان کی نشو ونما اور بڑھوتری کی ایک خاص ترتیب قائم کر رکھی ہے اور عام طور سے نظام فطرت میں یہ ترتیب اسی طرح رو بہ عمل رہتی ہے۔ ہمارے خیال میں یہ ترتیب 'اند ر سے باہر' کی طرف کا سفر ہے۔تمام جانداروں کی نسل شکم مادر کے 'اندر' بنتی ، مخصوص عرصہ تک پروان چڑھتی اور پھر 'باہر ' آتی ہے ۔استثنائی صورتوں سے قطع نظرتقریباًتمام فصلیں ،سبزیاں ، پھل اورپودے بھی زمین کے 'اند ر' سے 'باہر' کا سفرطے کرتے اور ایک خاص ترتیب سے پروان چڑھتے ہیں ۔

جس طرح مادے کی دنیا میں یہ ترتیب کارفرما ہے بالکل اسی طرح روح یعنی دل و دماغ کی دنیا میں بھی یہی ترتیب جلوہ گر ہے۔انسانوں کو ہدایت ملنے اور ہدایت کے پروان چڑھنے کا بھی یہی رخ ہے ۔ ہدایت کا بیج پہلے دل کی زمین میں جڑ پکڑتا ہے اور پھر اس کے برگ و بار جسم پر اعمال کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔انبیائے کرام کو بھی اللہ کریم یہی ترتیب دے کر بھیجتے ہیں ، اس لیے وہ سب سے پہلے انسانوں کے دلوں کی زمین میں ہدایت کی تخم ریزی کرتے ہیں۔ یہاں یہ بیج جب اچھی طرح جڑ پکڑ لیتا ہے تو پھر شرک و بدعت ، ضلالت و گمراہی،ہوا و ہوس ،حرص و لالچ ، حسد و کینہ کے جھکڑ اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور انسان زمین پر ہی رہتے ہوئے نفس مطمئنہ کی زندگی بسر کرنے لگتے ہیں۔انبیا کی اس خاص ترتیب اور طریق تربیت کے نتیجے میں وہ انسان ظہور پذیر ہوتے ہیں جو نہ صرف خود بھوکے رہ کر مہمان کی تواضع کرتے ہیں بلکہ چراغ بھی گل کروا دیتے ہیں تا کہ مہمان کو یہ بھی احساس نہ ہو نے پائے کہ میزبان نہیں کھارہا؛ جو ایک طرف گھر کا سارا اثاثہ بارگاہ رسالت میں ڈھیر کر دیتے ہیں تو دوسری طرف افلا س کی بد ترین حالت میں بھی سارا دن مزدوری کرکے دن بھر کی مزدوری سے حاصل ہونے والی کھجوریں راہ خدا میں قربان کرکے خوش ہوتے ہیں؛  جو جان کنی کے عالم میں بھی بھائی کی ضرورت کو ترجیح دیتے ہیں اور پانی اُسے پیش کر کے خود پیاسے ہی آخرت کے سفر پر روانہ ہو جاتے ہیں۔

اس ترتیب سے پیدا ہونے والے کردارایڑیوں کے بل کھڑے ہو کر خود کو جہاد کا اہل ثابت کر تے اورشہادت پانے پر 'فزت برب الکعبۃ' کا نعر ہ لگاتے ہیں،رات کے اندھیرے میں اور ماں کے اصرار کے باوجود بھی دودھ میں پانی پلانے سے انکار کر دےتے ہیں ، راتوں کو اٹھ اٹھ کر لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھتے ہیں ،اجنبی قافلوں کی دیکھ بھال کر تے ہیں، بدوی عورت کو رقم دے کر اس سے یہ سودا طے کر تے ہیں کہ اللہ کے ہاں شکایت نہ کرنا،اور مدائن کے گورنر بننے کے باوجود بھی خود ہی اپنا سامان اپنے سر پر اٹھائے چلے جاتے ہیں۔

اور جب ترتیب بدل جائے یعنی رخ' باہر' سے 'اندر' کی طرف کرنے کی کوشش کی جائے تو اس کے نتیجے میں جو کردار وجود میں آتے ہیں وہ سر پر عمامہ ، جسم پر کرتا، ٹانگوں پر ٹخنوں سے اونچی شلوار ،چہرے پر ڈاڑھی، ہاتھ میں تسبیح، ماتھے پر محراب کے باوجود جھوٹ بولتے ،کم تولتے ، دھوکا دیتے ،ملاوٹ کرتے ،طعن و طنز کے تیر چلاتے ، ایک ایک پیسے کے لیے لڑتے جھگڑتے ، حسد ،کینے، بغض ،تکبر، غرور ، ریا کاری،غیبت، نفرت ،تعصب ، تنگ نظری ،فرقہ پرستی ،غصے ،لالچ، حرص، ہوس، نفسانیت و شیطنت میں مبتلااور مچھرچھانتے اور اونٹ نگلتے نظر آتے ہیں۔وجہ صرف یہی ہے کہ ان کے ہاں ہدایت کا بیج 'باہر ' بونے کی کوشش کی جاتی ہے اور یہ چاہا جاتا ہے کہ یہ' باہر' جڑ پکڑ کے 'اندر' برگ و بار لے آئے ۔ ایسا ہونا قانون قدرت کے خلاف ہے ۔ نہ پہلے کبھی ایسا ہوا ہے نہ اب ہو گا۔ اس لیے ہمارے خیال میں کرنے کا کام یہ ہے کہ ترتیب درست کرنے کی کوشش کی جائے۔چیزیں ایک ترتیب ہی میں ثمرآور ہوا کرتی ہیں ۔ بغیر ترتیب کے جنگل تو پیدا کیے جاسکتے ہیں باغ نہیں۔انسانوں کا باغ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم انسانوں کے خالق کی ترتیب کوملحوظ خاطر رکھیں۔ اور خالق کی ترتیب میں دل کا پہلا نمبر ہے اور جسم کا دوسرا۔ یہ معاملہ ایک کو دو اور دو کو ایک کی جگہ پر لانے کا نہیں بلکہ الٹے کو سیدھاکرنے والی بات ہے ۔بظاہر یہ معاملہ آسان لگتا ہے لیکن اتار آسان نہیں ۔ شاید آسان ہی ہوتا اگر' الٹا' یہ نہ سمجھتا کہ وہ تو پہلے ہی' سیدھا' ہے۔

(محمد صدیق بخاری)

اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہے تو اس کا لنک دوسرے دوستوں کو بھی بھیجیے۔ اپنے سوالات، تاثرات اور تنقید کے لئے بلاتکلف ای میل کیجیے۔  mubashirnazir100@gmail.com

غور فرمائیے!

۱۔  معاشرے کی اصلاح کے لیے صحیح ترتیب کیا ہونی چاہیے؟

۲۔ دلوں کو کیسے بدلا جا سکتا ہے؟ اس کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے؟

 

یونٹ 1: اللہ اور رسول کے ساتھ تعلق

تعمیر شخصیت پروگرام کا تعارف     |     اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے، جس کی شفقت ابدی ہے    |   تیری مانند کون ہے؟    |    توحید خالص: اول     |     توحید خالص: دوم    |    خدا، انسان اور سائنس: حصہ اول    |    خدا، انسان اور سائنس حصہ دوم    |    خدا، انسان اور سائنس حصہ سوم    |    اصلی مومن    |    نماز اور گناہ    |    رمضان کا مہینہ: حاصل کیا کرنا ہے؟    |    اللہ کا ذکر اور اطمینان قلب    |    حج و عمرہ کا اصل مقصد کیا ہے؟    |    ایمان کی آزمائش    |    اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی!    |    کیا آخرت کا عقیدہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہے؟    |    جنت کا مستحق کون ہے؟     |    کیا آپ تیار ہیں؟    |    میلا سووچ کا احتساب     |    ڈریم کروز    |    موبائل فون    |    خزانے کا نقشہ    |    دین کا بنیادی مقدمہ: بعث و نشر    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت    |    منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں    |    لو لاک یا رسول اللہ!    |    درود شریف    |    رحمۃ للعالمین: رحمت محمدی کا ایک پہلو    |    حضور کی سچائی اور ہماری ذمہ داری    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ادب    |    دین میں تحریف اور بدعت کے اسباب

یونٹ 2: منفی شخصیت سے نجات

سطحی زندگی    |    کامیاب زندگی    |    یہ کیسی بری قناعت ہے!    |    مسئلہ شفاعت    |    نجات کا دارومدار کسی گروہ سے تعلق پر نہیں ہے    |    کردار نہ کہ موروثی تعلق    |    اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ    |    اسلام اور نفسیاتی و فکری آزادی    |    مسلم دنیا میں ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی کا ارتقاء    |    مذہبی برین واشنگ اور ذہنی غلامی    |    نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟    |    دین اور عقل    |    دنیا کے ہوشیار    |    تنقید    |    ریاکاری اور مذہبی لوگ    |    دوغلا رویہ    |    اصول پسندی    |    بنی اسرائیل کے مذہبی راہنماؤں کا کردار    |    فارم اور اسپرٹ    |    دو چہرے، ایک رویہ    |    عیسائی اور مسلم تاریخ میں حیرت انگیز مشابہت    |    شیخ الاسلام    |    کام یا نام    |    ہماری مذہبیت    |    نافرمانی کی دو بنیادیں    |    ہماری دینی فکر کی غلطی اور کرنے کا کام    |    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور ایک حدیث    |    آرنلڈ شیوازنگر کا سبق    |    آج کے بے ایمان    |    نئی بوتل اور پرانی شراب    |    جدید نسل    |    بے وقوف کون؟    |    غیبت    |    شبہات    |    بدگمانی اور تجسس    |    لکھ لیا کرو    |    عذر یا اعتراف    |    کبر و غرور اور علماء    |    دھوکے میں مبتلا افراد کی اقسام    |    برائی کی جڑ    |    تکبر اور بہادری میں فرق    |    اپنی خامی    |    مسلمان وہ ہے    |    تمسخر    |    منیٰ کا سانحہ: دنیاکو کیا پیغام دے گیا؟    |    عافیت کا راستہ    |    انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کا فرق    |    کیا رہبانیت انتہا پسندی ہے؟    |    ایف آئی آر    |    لیجیے انقلاب آ گیا    |    18 اکتوبر کے سبق    |    مسجد قرطبہ اور مسجد اقصی    |    جادو     |    وجود زن کے مصنوعی رنگ    |    فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان    |    سیکس کے بارے میں متضاد رویے    |    ہم جنس پرستی    |    عفت و عصمت    |    مغرب کی نقالی کا انجام    |    جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریق کار    |    ساس اور بہو کا مسئلہ    |    یہ خوش اخلاقی    |     کسل مندی اور سستی پر قابو کیسے پایا جائے؟    |    کیا آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں؟

یونٹ 3: مثبت شخصیت کی تعمیر

نیکی کیا ہے؟    |    پہاڑی کا وعظ    |    شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟    |    ذکر، شکر، صبر اور نماز    |    تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل    |    نظام تربیت کا انتخاب    |    مسجد کا ماحول    |    خود آگہی اور SWOT Analysis    |    اپنی کوشش سے    |    الحمد للہ رب العالمین    |    لکھ کر سوچنے والے    |    اعتراف    |    کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟    |    صحیح سبق    |    زہریلا نشہ    |    میں کیا کروں؟    |    اپنے آپ کو پہچانیے    |    غربت کا خاتمہ کس طرح ہوتا ہے؟    |    نور جہاں اور ارجمند بانو    |    سڑک بند ہے    |    مثبت طرز عمل ہی زندگی کی علامت ہے!    |    مزاج کی اہمیت    |    اور تالہ کھل گیا؟    |    اپنا چراغ جلا لیں    |    دو قسم کی مکھیاں    |    پازیٹو کرکٹ    |    نرم دل

محبت و نفرت    |    فرشتے، جانور اور انسان    |    غصے کو کیسے کنٹرول کیا جائے    |    اعتبار پیدا کیجیے!    |    بڑی بی کا مسئلہ    |    وسعت نظری    |    سبز یا نیلا؟؟؟    |    دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے    |    روایتی ذہن    |    کامیابی کے راز    |    تخلیقی صلاحیتیں    |    اسی خرچ سے    |    خوبصورتی اور زیب و زینت    |    بخل و اسراف    |    احساس برتری و احساس کمتری    |    قانون کا احترام    |    امن اور اقتصادی ترقی    |    موجودہ دور میں جہاد کیسے کیا جائے؟    |    فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ہے    |    لوز لوز سچویشن Loose Loose Situation    |    یہی بہتر ہے    |    رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی علم سے محبت    |    وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ اول)    |    وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ دوم)    |    انسان اور حیوان    |    واقفیت کی کمی    |    صحافت اور فکری راہنمائی    |    نئی طاقت جاگ اٹھی    |    انسان اور جانور کا فرق    |    Idiot Box

یونٹ 4: انسانوں سے تعلق

انسانی حقوق: اسلام اور مغرب کا تقابلی جائزہ    |    اسلام اور غیر مسلم اقوام    |    غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ    |    ہماری دلچسپی    |    ایک پاکستانی     |    بنی اسرائیل سے اللہ کا عہد    |    غلطی کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟    |    دوسروں سے غلطی کی توقع رکھیے!    |    سب کا فائدہ    |    حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت کا شرف    |    مہربانی کی مہک    |    دہی کے 1,000,000 ڈبے    |    عظمت والدین کا قرآنی تصور    |    تخلیق کے عمل کے دوران والدین کا رویہ    |    شیر خوار بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟    |    گفتگو کرنے والے بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟    |    بچوں کو نماز کی عادت کیسے ڈالی جائے؟    |    بچوں میں شرم و حیا کیسے پیدا کی جائے؟    |    برائی میں مبتلا بچوں سے کیسا رویہ رکھا جائے؟    |    لڑکے اور لڑکی کی تربیت کا فرق    |    اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے!

    |    جوان ہوتے بچوں کی سیرت و کردار کی تعمیر    |    شادی اور عورت    |    خاندانی جھگڑے

یونٹ 5: ہماری ذمہ داری اور لائحہ عمل

ہزار ارب ڈالر    |    مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار    |    مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار    |    زمانے کے خلاف    |    مصر اور اسپین    |    ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال    |    جڑ کا کام    |    اسلام کا نفاذ یا نفوذ    |    غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ    |    اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ    |    دعوت دین کا ماڈل    |    مذہبی علماء کی زبان    |    زیڈان کی ٹکر    |    ون ڈش کا سبق    |    اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے

Description: Description: Description: Description: Description: cool hit counter