بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Personality Development Program

Contribute to humanity by developing a God-oriented personality!!!

تعمیر شخصیت پروگرام

ایک خدا پرست شخصیت کی تعمیر کر کے انسانیت کی خدمت کیجیے!!!

اردو اور عربی تحریروں کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

نیٹ ورکنگ

 

 

 

Click here for English Version

 

پی ڈی ایف فارمیٹ میں تحریر ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

نیٹ ورکنگ کا مطلب اپنے علم اور تجربے سے دوسروں کی مدد درحقیقت اپنے لئے کامیابیاں سمیٹنا ہے۔ جب آپ اکیلے چلتے ہیں، تو آپ کے حصے میں ناکامی آتی ہے، جب آپ دوسروں کو بھی ساتھ ملاتے ہیں، تو آپ کامیابی حاصل کر لیتے ہیں اور اسی کو نیٹ ورکنگ کہا جاتا ہے۔

نیٹ ورکنگ آپ کے دوستوں کا حلقہ یا سرکل (Circle)ہے، ایسا سرکل جس میں کچھ لوگ آپ کی رضا کارانہ مدد اور رہنمائی کرتے ہوں اور کچھ ایسے ہوں جن کی آپ مدد اور رہنمائی کر رہے ہوں۔ نیٹ ورکنگ لوگوں سے اچھے تعلقات بنانے اور انہیں قائم رکھنے کا نام ہے۔ اگر آپ ایک اچھا نیٹ ورک بنا لیتے ہیں تو یہ آپ کی ذاتی زندگی، اچھی ملازمت کے حصول، کیریئر میں ترقی یا بزنس میں اضافے کے لئے آپ کا قیمتی اثاثہ بن جاتا ہے۔

اچھی نیٹ ورکنگ کا پہلا اصول ہے کہ یہ خود غرضی پر مبنی نہ ہو۔ آپ خود کو بہتر بنانے اور دوسروں کو بہتر بنانے کی حقیقی خواہش رکھتے ہوں۔ جہاں آپ دوسروں سے اپنی ترقی اور کامیابی کے لئے مدد اور رہنمائی چاہتے ہوں وہیں آپ دوسروں کے لئے بھی مفید بنیں اور ان کی زندگی میں کسی ویلیو (Value) کا اضافہ کریں۔ اچھے تعلقات یا نیٹ ورکنگ سے آپ کیسے فائدہ اٹھاتے ہیں؟ اس کی ایک نمایاں مثال معروف مصنف کیتھ فیرازی ہیں۔ انہوں نے نیٹ ورکنگ پر اپنی کتاب میں اپنے دلچسپ تجربات کا ذکر کیا۔ اس میں مصنف نے اپنے تعلقات کے بارے میں ایک بڑی خوبصورت بات لکھی ہے، وہ کہتے ہیں کہ میرے موبائل میں سینکڑوں لوگ ایسے ہیں کہ جنہیں میں کال کروں تو وہ میری کال سنیں گے اور وہ اپنے علم، دانائی، مہارت، حوصلہ افرائی، مدد، محنت اور توجہ سے میرے لئے آسانیاں پیدا کریں گے۔

کامیاب لوگوں کی ایک خوبی یہ ہوتی ہے کہ ان کے پاس قابل اعتماد باصلاحیت، ذہین، حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنے والے (Inspirational) لوگوں کا سرکل ہوتا ہے۔ کامیاب لوگ انہی کی مدد سے ترقی کرتے ہیں۔ کامیابی کے لئے ایسی نیٹ ورکنگ بڑی اہم ہے۔ ہم اکثر سیلف میڈ کا لفظ سنتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئی شخص بھی سیلف میڈ نہیں ہوتا کیونکہ ہم دوسروں کی مدد کے بغیر ترقی نہیں کرتے۔ ہمیں بنانے میں بہت سے دوسرے لوگ شامل ہوتے ہیں۔ کوئی بھی شخص جس نے ہمارے لئے کوئی چھوٹا سا اچھا کام کیا ہوتا ہے یا ہماری حوصلہ افزائی کے لئے کچھ بولا ہوتا ہے وہ ہماری سوچ اور ہماری کامیابی میں معاون ہوتا ہے۔ نیٹ ورکنگ میں آپ اپنے لئے اچھے رول ماڈل، رہنما ایکسپرٹ، استاد اور کوچ ڈھونڈتے ہیں اور اپنے لئے کامیابی کا راستہ آسان بناتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ خود بھی کوچ (Coach)اور استاد بنتے ہیں اور دوسرے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ نیٹ ورکنگ سے آپ سیکھنے اور سکھانے والے بنتے ہیں۔

ایمر سن کا کہنا ہے کہ میں جس شخص سے بھی ملتا ہوں، وہ مجھ سے بہتر (Superior) ہوتا ہے۔ وہ اس لئے کہ میں اس سے کچھ نہ کچھ سیکھ سکتا ہوں۔ کامیاب لوگ بھی یہی خوبی اپناتے ہیں اور سیکھنے کو شامل رکھتے ہیں، جن سے وہ کچھ سیکھ سکیں۔ اسی نیٹ ورکنگ کا دوسرا رخ یہ ہے کہ آپ دوسروں کے لئے استاد (Mentor) بنیں اور اپنے علم اور تجربے سے دوسروں کو فائدہ دیں۔ آپ کی تھوڑی سی رہنمائی بھی کسی کے لئے بہت قیمتی ہو سکتی ہے۔ ایک دلچسپ سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کالج کے دنوں میں ان کے سب سے قیمتی لمحات کون سے تھے تو ان میں سے بعض کا کہنا تھا کہ ان کے لئے وہ لمحات سب سے قیمتی تھے جب ان کو سراہا گیا تھا، ان کی تعریف کی گئی تھی یا ان کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی اور یہی وہ لمحے تھے جنہوں نے ان لوگوں کو کامیابی میں مدد دی تھی۔

آپ جب دوسروں کے لئے مینٹر بننے کا فیصلہ کریں گے تو آپ کے ذہن میں یقینا کچھ آئیڈیاز آ جائیں گے۔ جسے آپ اپنے شعبے میں نئے آنے والوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں یا انہیں انٹرن شپ حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔کچھ عرصہ قبل ایک بھارتی بزنس مین ایک سیمینار میں اپنی کامیابی کے راز بتا رہا تھا۔ حاضرین میں زیادہ تر لوگ نوجوان تھے جو جلد اپنی عملی زندگی میں قدم رکھنے والے تھے۔ نوجوان بزنس مین نے سیمینار کے اختتام پر حاضرین سے ایک دلچسپ اور انوکھا وعدہ لیا۔ نوجوان نے ان سے کہا کہ آج آپ میں سے ہر کوئی خواب دیکھ رہا ہے اور اس کی تعبیر میں مدد کے لئے یہاں آیا ہے۔ ایک وقت آئے گا جب آپ زندگی میں بہت کچھ حاصل کر لیں گے۔ اس وقت آپ ضرور پیچھے مڑ کر دیکھیں اور ان لوگوں کی مدد کریں جو اپنا سفر شروع کر رہے ہونگے

آگے بڑھنے کے مواقع بھی ان لوگوں کو زیادہ ملتے ہیں جو زندگی میں واضح مقاصد (Goals) رکھتے ہوں۔ سازگار ہوا انہیں میسر آتی ہے جو اپنی سمت کے بارے میں واضح ہوں۔ جب ہمیں پتا ہو کہ ہم کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں کیا بننا چاہتے ہیں۔ جب ہم وہ کام کرتے ہوں جو ہمیں پسند ہو جو ہمارا شوق (Passion) ہوں تو ہمارا نیٹ ورک ہمارے لئے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ اچھا نیٹ ورک بنانے سے آپ کو اپنے کاموں پر فیڈبیک ملتی ہے اور اس سے آپ اپنے کام کو زیادہ بہتر بنا سکتے ہیں۔ نیٹ ورک سے آپ کو دوسرے لوگوں کی رائے سننے کو ملتی ہے۔ یہاں سے آپ کو اپنے قارئین (Readers)، ناقدین(Critics) اور ہم خیال ملتے ہیں۔ اکثر ہمارے پاس علم ہوتا ہے لیکن ہم فیصلے کرنے میں بُرے ہوتے ہیں۔ ہم اس علم کا اپنے اوپر اطلاق نہیں کرتے۔

جیسے آپ صحت کے اصولوں سے آگاہ ہیں تو یہ ایک اچھی بات ہے مگر آپ ان پر عمل کتنا کرتے ہیں؟ نیٹ ورک کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کو ایک ایسا ماحول بھی ملتا ہے جہاں آپ کے لئے اچھے فیصلے کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے مخلص دوست آپ کو مثبت لائف اسٹائل اپنانے میں مدد دیتے ہیں۔ آپ کے ساتھ چلتے ہیں، آپ کو یاد دہانی کراتے ہیں مشورے دیتے ہیں اور آپ کی ترقی سے خوش ہوتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ اپنے نیٹ ورک میں اضافہ کر سکتے ہیں اور اسے زیادہ مؤثر بنا سکتے ہیں۔ آج سوشل میڈیا نے ایک سماجی انقلاب پیدا کر دیا ہے۔ یہاں آپ کو اپنے شعبے کے ایکسپرٹ بھی مل سکتے ہیں اور ایسے لوگ بھی مل سکتے ہیں جن کی آپ رہنمائی کر سکیں۔ اپنا نیٹ ورک یا سرکل بڑھانے کے لئے دلچسپ بنیں اور اپنی ذاتی کشش میں اضافہ کریں۔

سافٹ ویئر کی دنیا میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہےGarbage out,Garbage in اس طرح آپ جو کچھ ذہن میں ڈالتے ہیں وہی اس سے باہر نکلتا ہے۔ عام لوگوں کی گفتگو محض کھیل، ٹی وی اور کرنٹ افیرز تک محدود ہوتی ہے۔ اچھی کتابیں پڑھیں اس سے آپ کامیاب لوگوں کے بارے میں جانیں گے اس سے آپ چیزوں کے مثبت پہلو دیکھنا سیکھیں گے اور مایوسی اور بے عملی سے باہر نکلیں گے۔ شکوہ شکایت کو اپنی عادت نہ بنائیں حب لوگوں میں بیٹھیں تو مایوسی کی باتوں کے بجائے امید کی روشنی پھیلائیں۔ صرف اپنے شعبے میں محدود ہو کر نہ رہ جائیں، دوسرے شعبوں کے لوگوں سے بھی ملیں۔ سماجی بھلائی کے منصوبوں سے بھی جڑیں، رضا کارانہ کام کو موقع ملے تو اسے بھی قبول کریں، اس سے آپ کے سرکل میں اضافہ ہو گا اور آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔

ایک کامیاب سافٹ ویئر انجینئر بتا رہے تھے کہ انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ایک سماجی تنظیم کے لئے رضا کارانہ کام سے کیا۔ ان کے باقی دوستوں کا خیال تھا کہ مفت میں کام کرنا پڑے گا جس کا کوئی فائدہ نہیں ملے گا، لیکن وہ دوست غلط ثابت ہوئے سافٹ ویئر انجینئر نے رضا کارانہ کام کیا۔ یہیں سے انہیں اچھے دوست بھی ملے اور سافٹ ویئر کا اچھے معاوضے والا کام بھی۔ لکھنے اور بولنے کی صلاحیتیں بھی دو ایسی خوبیاں ہیں جن سے آپ اپنے نیٹ ورک میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ لکھنے کا موقع ملے تو اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں میں اضافہ کریں۔ اسی طرح کسی تقریب میں تقریر کا موقع ملے تو ضرور کریں اس سے آپ اپنی دلچسپیاں (Interests) لوگوں سے شیئر کر سکتے ہیں۔

نیٹ ورکنگ کی روح یہی ہے کہ لوگوں کو اہم سمجھیں۔ انہیں کبھی بھی حقیر نہ جانیں اور نہ کسی کو بے عزت کریں، موقع ملے تو لوگوں کے بارے میں ہمیشہ کوئی اچھی بات کریں، انہیں سراہیں اور تعریف کریں۔ ہمیشہ لوگوں میں چھپے پوٹینشل پر نظر رکھیں۔ ویزا کمپنی کے بانی ڈی ہاک ایک خوبصورت طرز عمل کی بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ لوگوں کے ان رویوں کی فہرست بنائیے، جن کا سامنا آپ کو کرنا پڑا ہو اور یہ رویے آپ کو برے لگے ہوں۔ آپ کبھی کسی کے ساتھ وہ رویہ اختیار نہ کریں۔ پھر لوگوں کے ان رویوں کی فہرست بنائیں جو آپ کو اچھے لگتے ہوں اور ہمیشہ دوسروں کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھیں۔ یہ طرز عمل آپ کے نیٹ ورک میں اضافے کا باعث بنے گا۔ جو لوگ اپنے علم صلاحیتوں وسائل اور تجربے سے دوسروں کی رضا کارانہ مدد کے لئے تیار رہتے ہیں وہ اپنے لئے ہی کامیابی کے امکانات روشن کر لیتے ہیں۔

(عاطف مرزا، facebook/atif.mirza.56)

غور فرمائیے!

      فاضل مصنف نے نیٹ ورکنگ کی جس اہمیت کو بیان کیا ہے، اس کا اطلاق دین کی بنیاد پر بننے والے تعلقات پر کیسے کیا جا سکتا ہے؟

      کیا نیٹ ورکنگ دعوت دین کا ذریعہ ہے؟ اگر ہاں تو کیسے؟ اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟

 

یونٹ 1: اللہ اور رسول کے ساتھ تعلق

تعمیر شخصیت پروگرام کا تعارف | اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے، جس کی شفقت ابدی ہے | تیری مانند کون ہے؟ | توحید خالص: اول | توحید خالص: دوم | خدا، انسان اور سائنس: حصہ اول | خدا، انسان اور سائنس حصہ دوم | خدا، انسان اور سائنس حصہ سوم | اصلی مومن | نماز اور گناہ | رمضان کا مہینہ: حاصل کیا کرنا ہے؟ | اللہ کا ذکر اور اطمینان قلب | حج و عمرہ کا اصل مقصد کیا ہے؟ | ایمان کی آزمائش | اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی! | کیا آخرت کا عقیدہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہے؟ | جنت کا مستحق کون ہے؟ | کیا آپ تیار ہیں؟ | میلا سووچ کا احتساب | ڈریم کروز | موبائل فون | خزانے کا نقشہ | دین کا بنیادی مقدمہ: بعث و نشر | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت | منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں | لو لاک یا رسول اللہ! | درود شریف | رحمۃ للعالمین: رحمت محمدی کا ایک پہلو | حضور کی سچائی اور ہماری ذمہ داری | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ادب | دین میں تحریف اور بدعت کے اسباب

یونٹ 2: منفی شخصیت سے نجات

سطحی زندگی | کامیاب زندگی | یہ کیسی بری قناعت ہے! | مسئلہ شفاعت | نجات کا دارومدار کسی گروہ سے تعلق پر نہیں ہے | کردار نہ کہ موروثی تعلق | اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ | اسلام اور نفسیاتی و فکری آزادی | مسلم دنیا میں ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی کا ارتقاء | مذہبی برین واشنگ اور ذہنی غلامی | نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟ | دین اور عقل | دنیا کے ہوشیار | تنقید | ریاکاری اور مذہبی لوگ | دوغلا رویہ | اصول پسندی | بنی اسرائیل کے مذہبی راہنماؤں کا کردار | فارم اور اسپرٹ | دو چہرے، ایک رویہ | عیسائی اور مسلم تاریخ میں حیرت انگیز مشابہت | شیخ الاسلام | کام یا نام | ہماری مذہبیت | نافرمانی کی دو بنیادیں | ہماری دینی فکر کی غلطی اور کرنے کا کام | ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور ایک حدیث | آرنلڈ شیوازنگر کا سبق | آج کے بے ایمان | نئی بوتل اور پرانی شراب | جدید نسل | بے وقوف کون؟ | غیبت | شبہات | بدگمانی اور تجسس | لکھ لیا کرو | عذر یا اعتراف | کبر و غرور اور علماء | دھوکے میں مبتلا افراد کی اقسام | برائی کی جڑ | تکبر اور بہادری میں فرق | اپنی خامی | مسلمان وہ ہے | تمسخر | منیٰ کا سانحہ: دنیاکو کیا پیغام دے گیا؟ | عافیت کا راستہ | انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کا فرق | کیا رہبانیت انتہا پسندی ہے؟ | ایف آئی آر | لیجیے انقلاب آ گیا | 18 اکتوبر کے سبق | مسجد قرطبہ اور مسجد اقصی | جادو | وجود زن کے مصنوعی رنگ | فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان | سیکس کے بارے میں متضاد رویے | ہم جنس پرستی | عفت و عصمت | مغرب کی نقالی کا انجام | جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریق کار | ساس اور بہو کا مسئلہ | یہ خوش اخلاقی | کسل مندی اور سستی پر قابو کیسے پایا جائے؟ | کیا آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں؟

یونٹ 3: مثبت شخصیت کی تعمیر

نیکی کیا ہے؟ | پہاڑی کا وعظ | شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ | ذکر، شکر، صبر اور نماز | تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل | نظام تربیت کا انتخاب | مسجد کا ماحول | خود آگہی اور SWOT Analysis | اپنی کوشش سے | الحمد للہ رب العالمین | لکھ کر سوچنے والے | اعتراف | کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟ | صحیح سبق | زہریلا نشہ | میں کیا کروں؟ | اپنے آپ کو پہچانیے | غربت کا خاتمہ کس طرح ہوتا ہے؟ | نور جہاں اور ارجمند بانو | سڑک بند ہے | مثبت طرز عمل ہی زندگی کی علامت ہے! | مزاج کی اہمیت | اور تالہ کھل گیا؟ | اپنا چراغ جلا لیں | دو قسم کی مکھیاں | پازیٹو کرکٹ | نرم دل

محبت و نفرت | فرشتے، جانور اور انسان | غصے کو کیسے کنٹرول کیا جائے | اعتبار پیدا کیجیے! | بڑی بی کا مسئلہ | وسعت نظری | سبز یا نیلا؟؟؟ | دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے | روایتی ذہن | کامیابی کے راز | تخلیقی صلاحیتیں | اسی خرچ سے | خوبصورتی اور زیب و زینت | بخل و اسراف | احساس برتری و احساس کمتری | قانون کا احترام | امن اور اقتصادی ترقی | موجودہ دور میں جہاد کیسے کیا جائے؟ | فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ہے | لوز لوز سچویشن Loose Loose Situation | یہی بہتر ہے | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی علم سے محبت | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ اول) | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ دوم) | انسان اور حیوان | واقفیت کی کمی | صحافت اور فکری راہنمائی | نئی طاقت جاگ اٹھی | انسان اور جانور کا فرق | Idiot Box

یونٹ 4: انسانوں سے تعلق

انسانی حقوق: اسلام اور مغرب کا تقابلی جائزہ | اسلام اور غیر مسلم اقوام | غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ | ہماری دلچسپی | ایک پاکستانی | بنی اسرائیل سے اللہ کا عہد | غلطی کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟ | دوسروں سے غلطی کی توقع رکھیے! | سب کا فائدہ | حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت کا شرف | مہربانی کی مہک | دہی کے 1,000,000 ڈبے | عظمت والدین کا قرآنی تصور | تخلیق کے عمل کے دوران والدین کا رویہ | شیر خوار بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | گفتگو کرنے والے بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | بچوں کو نماز کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ | بچوں میں شرم و حیا کیسے پیدا کی جائے؟ | برائی میں مبتلا بچوں سے کیسا رویہ رکھا جائے؟ | لڑکے اور لڑکی کی تربیت کا فرق | اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے!

| جوان ہوتے بچوں کی سیرت و کردار کی تعمیر | شادی اور عورت | خاندانی جھگڑے

یونٹ 5: ہماری ذمہ داری اور لائحہ عمل

ہزار ارب ڈالر | مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار | مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار | زمانے کے خلاف | مصر اور اسپین | ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال | جڑ کا کام | اسلام کا نفاذ یا نفوذ | غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ | اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ | دعوت دین کا ماڈل | مذہبی علماء کی زبان | زیڈان کی ٹکر | ون ڈش کا سبق | اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے

C:\00-All\Personal\Website\Design 2010-04\PD\Urdu\PU05-0015-Quran.htm

C:\00-All\Personal\Website\Design 2010-04\PD\Urdu\PU05-0015-Quran.htm

Description: Description: Description: Description: Description: cool hit counter

http://www.statcounter.com/free_hit_counter.html