بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالاتذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

غسل کا طریقہ کیا ہے؟

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سوال: غسل کرنے کا اسلامی طریقہ بتائیے۔ میں نے سنا ہے کہ غسل کرتے ہوئے بال برابر بھی جگہ خشک رہ جائے تو غسل نہیں ہوتا۔ کیا اس میں اتنی سختی ہے؟ (عبداللہ ، سیالکوٹ، پاکستان)

جواب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے غسل کا جو طریقہ منقول ہے وہ آپ کو احادیث کی کتب میں مل جائے گا۔ بخاری کتاب الغسل دیکھ لیجیے۔†† اس کی پہلی حدیث ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب غسل فرماتے تو پہلے اپنے ہاتھ دھو لیتے، پھر اسی طرح وضو فرماتے جیسے نماز کے لئے وضو کیا جاتا ہے۔ پھر پانی میں اپنی انگلیاں داخل کرتے اور اس سے بالوں کی جڑوں کا خلال کر لیتے۔ پھر اپنے ہاتھوں سے تین چلوسر پر ڈالتے، پھر بدن پر پانی بہا لیتے۔

یہ بات درست ہے کہ دھونے میں احتیاط کرنی چاہیے۔ البتہ اسے وہم کا مرض نہیں بنا لینا چاہیے۔بعض لوگ اتنے وہمی ہو جاتے ہیں کہ دھوتے رہ جاتے ہیں اور انہیں اطمینان نہیں ہوتا۔ اللہ کی شریعت میں کوئی سختی اور وہم نہیں ہے۔ دھوتے ہوئے جسم پر ہاتھ پھیرتے رہنے سے باآسانی ہر بال دھل جاتا ہے۔ پھر بھی اگر کوئی کمی رہ گئی اور آپ بے خبر رہے تو انشاء اللہ اللہ تعالی اتنی چھوٹی چھوٹی باتوں کا حساب نہ لے گا۔

محمد مبشر نذیر

(جنوری 2010)

 

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability