بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالاتذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

نظریہ سازش اور دجال

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سوال: السلام علیکم ۔ جب آپ کے پاس وقت ہو تو اس تحریر پر تبصرہ کر دیجیے گا۔

http://www.alqalamonline.com/rangonoor.htm

والسلام

ذیشان، مسقط، عمان

مئی 2010

(نوٹ: اس تحریر میں فاضل مصنف نے دجال سے متعلق سازشی نظریات کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور دجال کی تیاری کے لئے جہاد کی اہمیت پر زور دیا تھا۔)

ڈئیر ذیشان بھائی

السلام علیکم

میں نے یہ تحریر دیکھی ہے۔ مصنف کی اس بات سے مجھے مکمل اتفاق ہے کہ ہمارے ہاں "نظریہ سازش" اس حد تک پروان چڑھ چکا ہے کہ دنیا کے ہر واقعے کے پیچھے غیروں کی سازش دریافت کر لی جاتی ہے اور اس کے قلابے دجال اور شیطانی نظام سے ملا دیے جاتے ہیں۔ یہ طرز فکر درست نہیں۔ اگر کوئی سازشیں کر بھی رہا ہے تو اسے کوسنے سے سوائے فرسٹریشن کے اور کیا حاصل ہو گا۔ کرنے کا کام یہ ہے کہ ہم اپنی کمزوریوں پر نظر رکھیں اور ان کی اصلاح کریں جن کی وجہ سے سازشیں کامیاب ہوتی ہیں۔

دجال کا مقابلہ یقیناً جہاد سے ہو گا۔ جہاد کا ایک علمی، قلمی و اخلاقی پہلو ہے جس پر عمل کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ جہاں تک اس کے عسکری پہلو کا تعلق ہے تو اس معاملے کو حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے۔

اگر ہماری حکومتیں اس پہلو پر عمل نہ کریں تو ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں اس کا احساس دلاتے رہیں۔ یہی ہماری ذمہ داری ہے۔ اس سے آگے بڑھ کر کچھ کرنے سے جہاد فی سبیل اللہ، فساد کی صورت اختیار کر جاتا ہے اور اس کے نقصانات دشمن کو کیا پہنچیں گے، خود ہمارے معاشرے اس کے نتیجے میں تباہی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کی مثالیں ہم صومالیہ، افغانستان، فلسطین، عراق اور اب پاکستان میں دیکھ ہی چکے ہیں۔

والسلام

مبشر

 

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability