بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

اردو اور عربی تحریروں  کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

قرآن مجید کی حفاظت

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سوال:  السلام علیکم مبشر صاحب! کیا حال ہے۔  مجھے کچھ سوال پوچھنے ہیں:

قرآن مجید ایسی کتاب ہے جو ہر قسم کی تحریف اور غلطیوں سے پاک ہے اور قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ نے لیا ہے لیکن پھر بھی بعض غیر مسلم قرآن کو اس لئے پڑھتے ہیں کہ اس کوئی اعتراض یا غلطی نکالیں۔ ان کا مقصد قرآن میں غور و فکر کرنا نہیں ہوتا۔ صرف کوئی اعتراض ہی کرنا ہوتا ہے۔  ان کی اس بات کا کیا جواب  دیا جائے؟

عبداللہ، سیالکوٹ، پاکستان

جون ۲۰۱۰

ڈئیر عبداللہ صاحب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ کا شکر ہے۔ آپ سنائیے کیا احوال ہیں۔ بڑی دیر بعد رابطہ ہوا۔ جوابات پیش خدمت ہیں:

 قرآن مجید یقیناً ہر قسم کی تحریف سے پاک ہے۔ اس کا ثبوت چودہ صدیوں سے موجود قرآن کے نسخے ہیں جن میں سوائے کتابت کی چھوٹی موٹی غلطیوں کے اور کوئی فرق نہیں ہے۔ یہ نسخے دنیا بھر کے میوزیمز میں دستیاب ہیں۔ اب تو بہت سے قدیم نسخوں کی کاپیاں انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہو چکی ہیں۔ سب سے قدیم نسخہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے زمانے کا ہے جو تاشقند کے میوزیم میں ہے۔ اس کی سافٹ کاپی انٹرنیٹ پر دستیاب ہے:

http://www.islamic-awareness.org/Quran/Text/Mss/samarqand.html

قرآن مجید کی حفاظت پر جو اعتراضات کیے جاتے ہیں، ان کی بنیاد کچھ جعلی روایات ہیں جن کی کوئی تاریخی حیثیت نہیں ہے۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں، ان کا مقصد دیگر غیر مسلموں کو اس سے بدظن کرنا ہی ہوتا ہے۔ مگر عیسائیوں اور یہودیوں میں بھی ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو بغیر کسی تعصب کے قرآن کا مطالعہ کرتے ہیں اور ان میں سے بہت سوں کو اللہ تعالی ایمان کی دولت بھی نصیب کرتا ہے۔ ان میں محمد اسد، مارماڈیوک پکتھال، مورس بوکائے جیسے اہل دانش شامل ہیں۔

جن مقامات پر اعتراض کیا جاتا ہے، ان کے جواب کے لئے ایک تفصیلی کتاب درکار ہے۔ یہ میرے طویل المیعاد منصوبے میں شامل ہے۔ انشاء اللہ جب لکھوں گا تو آپ کو اس کی کاپی بھیج دوں گا۔

والسلام

مبشر

 مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of God’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: page hit counter