بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

اردو اور عربی تحریروں  کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور کی فتوحات

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سوال:  حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی حکومت میں کون کون سے ملک فتح ہوئے تھے؟ کیا فلسطین بھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی حکومت میں فتح کیا تھا؟  اس وقت فلسطین میں کسی کی حکومت تھی؟ عیسائیوں کی یا یہودیوں کی؟ اگر فلسطین بھی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنی حکومت میں فتح کیا تھا تو بتائیے کہ کیا واقعات ہوئے تھے؟ جنگ ہوئی تھی یا جنگ  کے بغیر فلسطین فتح ہوا تھا؟ وہ کون سا ملک تھا جب آپ رضی اللہ عنہ خود پیدل گئے تھے اور ان کا غلام سواری پر تھا؟

عبداللہ، سیالکوٹ، پاکستان

جون ۲۰۱۰

ڈئیر عبداللہ صاحب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ کا شکر ہے۔ آپ سنائیے کیا احوال ہیں۔ بڑی دیر بعد رابطہ ہوا۔ جوابات پیش خدمت ہیں:

 فلسطین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں فتح ہوا۔ اس وقت اس علاقے پر سلطنت روم کی حکومت تھی جو کہ کیتھولک عیسائی تھے۔ فلسطین کے بعض علاقے جنگ سے اور بعض بغیر جنگ کے فتح ہوئے۔ یروشلم یا بیت المقدس بغیر جنگ کے فتح ہوا۔ یہاں کے پادریوں نے درخواست کی کہ اگر مسلمانوں کے خلیفہ خود آ جائیں تو ہم بغیر کسی جنگ کے شہر مسلمانوں کے حوالے کرنے کو تیار ہیں۔ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہاں کا سفر کیا اور عیسائیوں کو مکمل مذہبی آزادی دیتے ہوئے شہر اسلامی سلطنت کا حصہ بنا۔ غلام کی سواری والا واقعہ اسی سفر کا ہے جو اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔

والسلام

مبشر

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فلسطین کے علاوہ اور کون کون سے ممالک فتح کیے تھے؟

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں ایران، عراق، شام، فلسطین اور مصر فتح ہوئے۔ بلوچستان کا کچھ حصہ بھی فتح ہوا۔ تفصیل آپ "اطلس فتوحات اسلامیہ" میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں سارے نقشے موجود ہیں۔ یہ اٹلس اس لنک پر دستیاب ہے۔

http://www.islamhouse.com/p/173494

 مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of God’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: page hit counter