بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

اردو اور عربی تحریروں  کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

غریب لڑکی کی امیر گھرانے میں شادی

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سوال:  السلام علیکم۔ میں تین دن سے بہت ٹینشن میں ہوں۔ میری ایک کزن ہے جسے پچھلے دس سال سے  میں بہت پسند کرتا ہوں۔  ہمارے خاندان والے بھی اس رشتے پر راضی تھے اور ہماری منگنی ہو چکی تھی۔ پچھلے دو تین سال سے ان کے حالات بہت خراب ہو گئے۔ کچھ عرصہ پہلے پتہ چلا کہ وہ اپنے گھر  والوں سے بہت لڑتی ہے اور یہ چاہتی ہے کہ اس کی منگنی میرے ساتھ ختم کر کے  کسی امیر گھرانے میں کی جائے۔ میں بہت پریشان ہوں۔ کسی بھی کام میں دل نہیں لگتا۔ آپ مجھے کیا مشورہ دیں گے۔

ایک قاری ، پاکستان

جون ۲۰۱۰

محترم بھائی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالی آپ کی پریشانی دور فرمائے۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ غربت انسان کو کفر تک پہنچا سکتی ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ آپ کی منگیتر صاحبہ کے ساتھ ہوا ہے۔ چونکہ انہوں نے غربت کا بھیانک چہرہ دیکھ لیا ہے اس وجہ سے وہ ڈر گئی ہیں کہ کہیں ساری عمر اسی غربت میں بسر نہ ہو جائے۔ یہ ایک نفسیاتی مسئلہ ہے۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ انہیں مریض کی طرح ٹریٹ کریں۔ مجھے معلوم نہیں کہ آپ ان سے گفتگو کر سکتے ہیں یا نہیں۔ اگر آپ ان سے گفتگو نہیں کر سکتے تو کسی ذریعے سے انہیں ٹریٹ کرنے کی کوشش کیجیے۔

اس معاملے میں سب سے بہتر ٹریٹ منٹ یہ ہو گی کہ آپ انہیں ایسی کہانیاں پڑھنے کے لئے دیں جن میں کسی غریب لڑکی کی شادی امیر خاندان میں ہو جاتی ہو، اور پھر اس کا برا انجام ہوتا ہو۔ ایسی کہانیاں آپ کو خواتین کے رسالوں جیسے شعاع، خواتین ڈائجسٹ وغیرہ میں بہت مل جائیں گی۔ آپ اپنے گھر میں بہنوں وغیرہ سے اس معاملے میں پوچھیے، وہ آپ کو ایسی کہانیاں تلاش کر دیں گی اور انہیں آپ کی منگیتر صاحبہ تک بھی پہنچا دیں گی۔

اگر ہو سکے تو انہیں مولانا وحید الدین خان کی کتاب "کتاب زندگی" پڑھنے کے لئے دیجیے۔ امید ہے کہ اس سے ان کا ذہن تبدیل ہو جائے گا۔ یہ کتاب اس لنک پر دستیاب ہے، اس کے علاوہ مارکیٹ میں بھی مل جائے گی۔

http://www.urducl.com/Urdu-Books/969-416-206-006

یہ عرض کرتا چلوں کہ آپ اسے دل کا روگ نہ بنائیے۔ خود کو کسی اور کام جیسے تعلیم وغیرہ میں مشغول کیجیے۔ اگر آپ کی منگیتر صاحبہ کا ذہن تبدیل ہو جائے تو بہت اچھا ہے۔ نہ ہو تو پھر بھی آپ کے لئے زیادہ مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ کبھی کبھی انسان کو محسوس ہوتا ہے کہ دنیا ایک ہی شخص پر ختم ہو گئی ہے۔ لیکن جیسے ہی وہ اس کیفیت سے باہر آتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا تو بہت وسیع ہے اور اس میں لائف پارٹنرز کی کمی نہیں ہے۔

جیسے جیسے تجربہ ہو گا، آپ کی منگیتر صاحبہ کا ذہن بھی تبدیل ہو جائے گا۔ امیر خاندان، غریبوں میں اول تو شادی کرتے ہی نہیں۔ اگر کریں بھی تو لڑکی کو ساری عمر کنیز بن کر سب کی خدمت ہی کرنا ہوتی ہے اور اس کے بدلے اسے کچھ نہیں ملتا۔ جتنی جلدی آپ کی منگیتر صاحبہ اس بات کو سمجھ لیں گی، ان کے حق میں اچھا ہو گا ورنہ یا تو انہیں جوانی کے بہترین سال اسی غربت میں انتظار کی زندگی بسر کرنا ہو گی یا پھر اگر ان کی شادی ہو گئی تو پھر ایک طویل تکلیف دہ زندگی ان کا مقدر ہو گی۔

میرا تجربہ ہے کہ انسان کو اپنے برابر کے خاندانوں ہی میں شادی کرنی چاہیے۔ اس طرح بہت سے مسائل سے انسان محفوظ رہ جاتا ہے۔

والسلام

مبشر

 مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of God’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter