بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

اردو اور عربی تحریروں  کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

استخارہ کیسے کیا جائے؟

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

اسلا م و علیکم مبشر صا حب کیا حا ل ہے آپ کا۔ مجھے کچھ سو ا ل پو چھنے ہے۔

استخا رہ کس طر ح کر تے ہیں۔ اگر آپ کسی کو پسند کر تے ہیں تو استخا رہ کے زریعے پتہ چل سکتا ہے کہ اس سے آپ کی شا دی ہو گی یا نہیں۔ کیا کو ئی ایسا طر یقہ نہیں ہے جس سے یہ پتہ چل جا ئے کہ آپ کی فلا ح سے شا دی ہو گی یا نہیں۔  

میر ا دوست کہہ رہا تھا کہ استخا ر ہ خو د نہیں کر نا چا ہیے کیو ں کہ خواب میں شیطا ن  کی طر ف سے وسوسہ بھی ہو سکتا ہے ا س لیے کسی نیک آدمی سے کر و ا نا  چاہیے ۔ کیا اس میں کو ئی صد ا قت ہے۔

ایک بھائی، سیالکوٹ، پاکستان

ستمبر 2010

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ کا شکر ہے۔ استخارہ کا مطلب ہے "خیر مانگنا"۔ جب انسان کسی معاملے میں فیصلہ نہ کر پا رہا ہو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں یہ بات سکھائی ہے کہ معاملے کو اللہ تعالی کے سپرد کر کے اس سے یہ دعا کی جائے کہ "یا اللہ! جو میرے لئے بہتر ہو وہ کر دے۔" اس کا طریقہ بھی بہت سادہ ہے۔ کسی بھی وقت دو رکعت نفل پڑھ کر (سرخ فانٹ میں دی گئی) یہ دعا کر لیجیے:

اللهم إني أستخيرك بعلمك، وأستقدرك بقدرتك، وأسألك من فضلك العظيم، فإنك تقدر ولا أقدر، وتعلم ولا أعلم، وأنت علام الغيوب، اللهم إن كنت تعلم أن هذا الأمر خير لي في ديني ومعاشي وعاقبة أمري - أو قال: في عاجل أمري وآجله - فاقدره لي، وإن كنت تعلم أن هذا الأمر شر لي في ديني ومعاشي وعاقبة أمري - أو قال: في عاجل أمري وآجله - فاصرفه عني واصرفني عنه، واقدر لي الخير حيث كان، ثم رضني به، ويسمي حاجته۔  (صحیح بخاری ، باب الدعا عند الاستخارہ)

"اے اللہ! میں تیرے علم کے ذریعے خیر طلب کرتا ہوں اور تیری قدرت سے راہنمائی مانگتا ہوں اور تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔ کیونکہ تو ہی قدرت والا ہے، میں قدرت نہیں رکھتا ہوں۔ تو ہی جاننے والا ہے، میں جانتا نہیں ہوں۔ تو چھپی باتوں کا جاننے والا ہے۔ اے اللہ! تیرے علم میں اگر یہ کام میرے دین، معاش اور معاملات کے انجام کے لحاظ سے اچھا ہے تو اسے میرے لئے آسان کر دے۔ اور اگر تیرے علم میں یہ معاملہ میرے دین، معاش اور معاملات کے انجام کے لحاظ سے شر ہے تو اسے مجھ سے اور مجھے اس سے دور فرما دے۔ اور خیر جہاں بھی ہو، میرے لئے مقدر کر دے۔ پھر اس کے ذریعے مجھ سے راضی ہو جا۔" اس کے ساتھ وہ اپنی حاجت کا نام لے لے۔

استخارہ کے بعد اللہ تعالی کی جانب سے راہنمائی ملتی ہے۔ اس راہنمائی کا خواب میں آنا ضروری نہیں ہے۔ حالات بھی ایسے بن سکتے ہیں کہ جو آپ کے لئے بہتر ہو، وہ ہو جائے۔ یہ دعا تو بس سب کچھ اللہ تعالی کو سپرد کر دینے کا نام ہے جو کہ بندہ مومن کے توکل کی نشانی ہے۔ یہ غیب جاننے کی دعا نہیں ہے کہ کل کیا ہو گا۔ غیب کا علم صرف اللہ تعالی کو ہے۔

آپ کے دوست کا خیال درست نہیں ہے۔ استخارہ ہمیشہ خود ہی کرنا چاہیے کہ یہ اللہ تعالی پر توکل کا نام ہے۔ اگر آپ کسی اور نیک آدمی کو اپنے لئے استخارہ کرنے کا کہیں گے تو توکل تو ان کا ہوا نہ کہ آپ کا۔ پھر اس بات کی گارنٹی کیا ہے کہ شیطان ان کے خواب میں دخل انداز نہ ہو گا۔ نبوت اب ختم ہو چکی ہے اور خوابوں والے معاملے میں تو شیطان سب پر اثر انداز ہو سکتا ہے خواہ کوئی نیک آدمی ہو یا نہ ہو۔

باقی جو لوگ "استخارہ سروس" کے نام سے دکانیں کھولے بیٹھے ہیں، ان کی حقیقت سوائے فراڈ کے اور کچھ نہیں ہے۔

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of God’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter