بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

اردو اور عربی تحریروں  کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

ماضی کی تلخ یادوں سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جائے؟

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترم مبشر بھائی

ماضی کی تلخ یادوں سے چھٹکارا کیسے حاصل کروں، بہت سی باتیں پریشان کرتی ہیں۔ بہت کوشش کرتا ہوں کہ ماضی کے برے تجربات اور یادیں ذہن میں نہ آئیں لیکن ۔۔۔۔ آپ کسی طرح ان یادوں سے چھٹکارا حاصل کرتے ہیں۔ کوئی علاج بتائیے۔

عبداللہ، سیالکوٹ

ستمبر 2010

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

ماضی کی تلخ یادوں سے چھٹکارےکے لئے کچھ تجاویز یہ ہیں:

۱۔ خود کا ماضی کی بجائے مستقبل کا اسیر بنائیے۔ مستقبل میں دنیاوی مستقبل کے ساتھ آخرت کے مستقبل کی فکر کیجیے جو اصل ہے۔ اس پر جتنا غور کریں گے، ماضی سے اتنی ہی نجات ملے گی۔

۲۔ ماضی کا جائزہ صرف ایک کام کے لئے لیجیے اور وہ ہے: ماضی میں مجھ سے ایسی کیا غلطیاں ہوئیں جن سے سیکھ کر میں اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکتا ہوں۔ ایک مفکر کا قول ہے، میں ۱۰۰۰ غلطیاں بھی کروں تو میں یہ نہیں کہتا کہ میں نے ۱۰۰۰ غلطیاں کی ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ میں نے ۱۰۰۰ ایسے طریقے دریافت کیے ہیں جن سے میں آئندہ غلطی سے بچ سکوں گا۔

۳۔ اللہ تعالی کو یاد کرتے رہیے۔ دوسروں سے اپنی توقعات کو کم سے کم رکھیے۔ جب ذہن میں تلخ یادیں آئیں تو انہیں جھٹک دیجیے اور اعوذ باللہ پڑھ کر ذہن کو کہیں اور لگانے کی کوشش کیجیے۔ اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو دوسروں سے توقعات کم سے کم کیجیے۔ ان سے غلطی، دھوکہ اور نقصان کی توقع رکھیے۔ انسان پریشان اس وجہ سے ہوتا ہے کہ حقیقت اس کی توقع کے خلاف ہوتی ہے۔ جب توقع کم ہو گی تو حقیقت لازماً اس سے بہتر ہو گی اور آپ  خوش رہیں گے۔

اللہ تعالی آپ کو کامیابی دے۔

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of God’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter